About The Novel Noor ka safar by Mariya Hasan
Noor ka safar by Mariya Hasan Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Noor ka safar by Mariya Hasan is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
Noor Ka Safar by Mariya Hasan – Finding Peace Through Divine Guidance
Introduction: In modern Urdu literature, writers often explore the themes of romance and social drama. However, “Noor Ka Safar” (The Journey of Light) by Mariya Hasan stands out as a profound spiritual guide wrapped in a narrative. This story isn’t just about a marital conflict; it is about the scientific and spiritual healing of a soul trapped in the darkness of suspicion. If you are looking for an Urdu story that provides practical solutions from the Quran for domestic issues, this review of Noor Ka Safar is for you.
The Conflict: The Psychology of Suspicion (Shak): The story revolves around Ghazian, a man who allows a “wall of suspicion” to destroy his relationship with his wife. Psychologically, Ghazian is suffering from “Confirmation Bias”—a mental state where he interprets every action of his wife through the lens of his distrust. The author depicts how this emotional torture leads to depression in the victim and behavioral changes in their intelligent child.
The Turning Point: A Spiritual Intervention: Ghazian’s life takes a turn when his car breaks down in a remote village. This “accident” leads him to a mosque’s Imam. The meeting is a classic example of “Spiritual Therapy.” The Imam recognizes Ghazian’s unrest and uses the Antidote of Knowledge. He introduces him to Surah An-Nur, the 24th chapter of the Quran, which was revealed to safeguard the sanctity of the family unit.
Surah An-Nur: The Constitutional Framework of Family Modesty: The heart of the story is the exegesis (Tafsir) of Surah An-Nur. The Imam explains the grave sin of Qazf (false accusation of adultery). He highlights the “Event of Ifk” (the slander against Hazrat Aisha R.A.) and how Allah Himself testified to her purity. The scientific link here is the concept of Cognitive Reframing. By aligning his thoughts with divine laws, Ghazian’s brain begins to dismantle the false constructs of suspicion.
Key Themes Explored:
- The Sanctity of Marriage: The story emphasizes that the bond between husband and wife is the foundation of society.
- The Peril of Slander: Accusing a chaste woman without four witnesses is a crime in the eyes of God.
- The Power of Forgiveness: Allah keeps the doors of repentance open until the last breath.
The Journey Back to Light: Mariya Hasan’s Noor Ka Safar concludes with Ghazian’s realization and his resolve to seek forgiveness from his wife. It teaches us that while mistakes are human, the best among us are those who rectify them through the light of the Quran. This text is a must-read for every couple and individual seeking to understand the limits set by God regarding modesty and trust.
***************
Novel Summary in Urdu
“نور کا سفر” ماریہ حسن کے قلم سے نکلی ایک ایسی اصلاحی اور جذباتی تحریر ہے جو معاشرے کے ایک سنگین مسئلے—میاں بیوی کے رشتے میں شک اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کردار کشی—کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرتی ہے۔ کہانی کا آغاز ایک تناؤ بھرے ماحول سے ہوتا ہے، جہاں مرکزی کردار غازیان اپنی بیوی پر شک کی بنا پر اس کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے۔ مصنفہ نے نہایت مہارت سے ایک ایسے مرد کی نفسیات کو پیش کیا ہے جو ثبوتوں کے جال میں پھنس کر اپنی محبت اور گھر کے سکون کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔
ناول کا اصل حسن اس وقت نکھرتا ہے جب غازیان کی ملاقات ایک گاؤں کی مسجد کے امام صاحب سے ہوتی ہے۔ یہ ملاقات محض اتفاق نہیں بلکہ غازیان کے لیے ہدایت کا وہ “نور” ثابت ہوتی ہے جو اسے اندھیروں سے نکال لاتی ہے۔
امام صاحب کے ذریعے سورہ نور کی آیات کی تفسیر اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر لگے بہتان (واقعہ افک) کے حوالے سے جو گفتگو کی گئی ہے، وہ قاری کے دل و دماغ کے بند دریچے کھول دیتی ہے۔ ماریہ حسن نے اس تحریر کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ قرآن صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ زندگی کے ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے نازل ہوا ہے۔ یہ ناول نہیں بلکہ “اصلاحِ نفس” کا ایک مؤثر ذریعہ ہے جو ہمیں سکھاتا ہے کہ شک کی دیواریں گرانے کے لیے علم اور ایمان کی ضرورت ہوتی ہے۔
مرکزی کردار:
امام صاحب: ایک مخلص اور صاحبِ علم بزرگ، جو غازیان کی روحانی اور ذہنی رہنمائی کرتے ہیں۔
غازیان: ایک نفاست پسند مگر شک کا شکار شوہر، جو اپنی بیوی کی کردار کشی کر کے اسے ڈپریشن کی مریضہ بنا دیتا ہے۔
غازیان کی بیوی: ایک باحیا اور وفادار عورت جو بے گناہ ہونے کے باوجود شوہر کے طعنوں کی اذیت سہتی ہے اور اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیتی ہے۔
****************
About The Writer, Mariya Hasan
میرا نام *ماریہ حسن* ہے اور میں *انڈیا کے اسٹیٹ یو پی ضلع سہارنپور* سے بیلونگ کرتی ہوں۔۔ ادب کی دنیا سے میرا لگاؤ بچپن سے رہا ہے ۔۔ پھر چھوٹی چھوٹی کہانیوں کو پڑھنے سے شروع ہوا میرا سفر بڑے نولز اور کہانیوں تک پہنچا اور پھر دھیرے دھیرے پڑھنے کے ساتھ لکھنے کے شوق نے بھی مجھ میں انگڑائی لی۔۔ یوں تو میں بہت کچھ لکھ چکی ہوں لیکن اپنا کچھ لکھا ہوا پہلی بار شائع کرانے کا سوچا ہے۔۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ میری شائع ہونے والی پہلی تحریر ہے، جو بہت مختصر سی ہے لیکن خود میں ایک بڑے پیغام کو سمیٹے ہوئے ہے۔۔
٭
یہ میری شائع ہونے والی پہلی تحریر ہے۔۔ بہت ہی مختصر کرداروں کے ذریعے سے ایک بڑا پیغام لوگوں تک پہنچانا اسکا اصل مقصد ہے۔۔ زنا جیسے بڑے گناہ کے بارے میں ربِ کائنات کا کیا حکم آیا ہے اور تہمت لگانے والوں کا دنیا اور آخرت میں انجام قرآنِ کریم کے حوالوں کے ساتھ لکھا گیا ہے۔۔ کوشش کی گئی ہے کہ مختصر الفاظ اور مختصر کرداروں کے ساتھ یہ حقیقت لوگوں تک پہنچے۔۔۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
ایک ذرا سے شک کی دیوار جو بیچ میں حائل ہو گئی تھی اور اُسکے سائڈ ایفیکٹس صرف اُن دونوں کے رشتے پر ہی نہیں بلکہ اُنکے بیٹے پر بھی دکھائی دے رہے تھے۔۔
بھلے ہی وہ دونوں کتنی بھی کوشش کر لیں کی اس ننھی جان کو اُنکے بیچ کی کشیدگی معلوم نہ ہو۔۔ لیکن ایک تو وہ بچہ بہت ذہین تھا اور دوسرا اپنی حساس طبیعت کے باعث وہ ماحول کے بدلاؤ اور اپنے ماں باپ کے بیچ آئی اس سردمہری کی دیوار کو بھانپ لیتا تھا۔۔
خیر اُسنے اپنی سوچوں کو جھٹکتے ہوئے روم میں قدم رکھا اور ٹاول اسٹینڈ سے ٹاول اُتار کر باہر ٹیرس میں پھیلایا جو تھوڑا نم تھا اور واپس روم میں آئی ۔۔
” رات دیر سے آئینگے آپ؟” اس لاتعلق بنے شخص کو اُسنے خود ہی مخاطب کیا۔۔ جو ایسے تھا جیسے روم میں اُسکے علاوہ کوئی اور ہو ہی نہ۔۔
“کیوں دوبارہ پھر کسی کو بلانا ہے؟” شو لیس کستے ہوئے اُسنے تیر چھوڑا جو مقابل کے سینے میں پیوست ہوا۔۔
صدمے کی زد میں اُسنے اپنے سامنے بیٹھے اس ظالم شخص کو دیکھا جو کوئی لمحہ اسکی روح کو چھلنی کرنے کا نہیں جانے دیتا تھا۔۔
اُسے کبھی کبھی شک ہونے لگتا کیا یہ وہی ہے جو اُسکی ذرا سی تکلیف پر تڑپ اٹھتا تھا اب خود اُسے روز ایسے ٹورچر دیتا تھا اپنے لفظوں سے۔۔ کہ دن بہ دن وہ ڈپریشن کی مریضا بنتی جا رہی تھی نہ چاہتے ہوئے بھی۔۔
“ہوش میں ہیں آپ کیا بول رہے ہیں۔۔ کیوں آپ مجھے ذلت کی پستیوں میں دھکیل رہے ہیں بنا میری کسی غلطی کے۔۔” اُسنے آنکھوں جما ہوتی نمی کی پرت کو باہر آنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اب وہ شخص اتنا بے حس ہو چکا تھا کی اُسکے کسی آنسووں کا اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔۔
“پستیوں میں تو تم نے مجھے گرایا ہے۔۔ کہاں کمی رہ گئی تھی تمہیں کی تم مجبور ہو گئیں مجھے دھوکا دینے کے لیے۔۔ میری پیٹھ پیچھے کسی اور س۔۔” ابھی اُسکے الفاظ منہ میں ہی تھے جب اُسنے اسکا گریباں دبوچا۔۔
****************
Download Noor ka safar by Mariya Hasan in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ ماریہ حسن کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Kab mehky gi fasal e gul by Sumaira Rasool Complete
Mainu ishq lagga mere maahi da by Aien Chaudhary Complete
Mera dil tera thikana by Aina Ahmed Complete download pdf
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 570 Views















