About The Novel Koh-e-sina by Nagina Abdul Qadeer
Koh-e-sina by Nagina Abdul Qadeer Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Koh-e-sina by Nagina Abdul Qadeer is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
A Review of “Koh-e-Sina” by Nagina Abdul Qadeer
In the world of contemporary Urdu literature, some stories touch the soul not just through romance, but through spiritual awakening. “Koh-e-Sina” by Nagina Abdul Qadeer is one such masterpiece. It is a profound narrative of patience (Sabr), trust in Allah (Tawakkul), and the healing power of love.
The novel explores the complexities of a second marriage. Zayan Sikandar, a heart-broken surgeon, and Nageen Iqbal, a woman of deep faith, find themselves in a bond that starts with coldness and rejection. Zayan is haunted by the betrayal of his first wife, Kiran, while Nageen is determined to fill the void in the life of Zayan’s motherless daughter, Amal.
Nageen is not your typical submissive protagonist. She is a woman of immense strength who derives her power from her prayers (Tahajjud). When Zayan warns her that they will never be a “normal couple,” she doesn’t fight back with words but with her character. Her kindness towards the servants and her devotion to Amal eventually become the keys that unlock Zayan’s frozen heart.
The title “Koh-e-Sina” (Mount Sinai) serves as a metaphor for the spiritual journey one must take to find the truth. Just as Moses (A.S) sought guidance on the mountain, Nageen finds her path through solitude and divine connection. The novel beautifully illustrates that when a person surrenders their worries to Allah, miracles begin to happen.
Zayan’s transition is the highlight of the story. His realization comes late, but it is powerful. The author masterfully depicts the internal conflict of a man who wants to love but is afraid of being hurt again. The ending on the day of Eid symbolizes a new beginning, a rebirth of emotions, and the victory of Nageen’s steadfastness.
“Koh-e-Sina” is a must-read for fans of emotional and spiritual Urdu fiction. Nagina Abdul Qadir has successfully woven a tale that teaches us that patience is never wasted and that Allah is the best of all planners.
***************
Novel Summary in Urdu
یہ کہانی آزمائشیں، یقین، صبر، انتظار اور معجزے کی ہے
یہ کہانی ان لوگوں کی جو اللہ پہ توکل کر کے اپنی زندگی گزارنے کا ہنر جانتے ہیں۔ میری کہانی سے میں اپنے ریڈرز کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ فیملی اور مخلص دوست کی سپورٹ ایک ایسی ڈھال ہے جو ہمیں زندگی کی سختیوں سے محفوظ رکھتی ہے اور یہ سپورٹ وہ روشنی ہے جو ہمیں زندگی کے ہر اندھیرے میں راستہ دکھاتی ہے۔
یہ کہانی ظالموں کے لیے جو وقت کے فرعون بن جاتے ہیں لیکن اللہ کسی نہ کسی کو موسی بنا کر بھیجتا ہے۔کوہ سیناء ان لوگوں کے لیے مشغلہ راہ ہوگی جو اپنی زندگیوں کے اندھیروں کو صبر سے گزار رہے ہیں۔عشق حقیقی کا مضبوط رشتہ وہ قوت ہے جو دنیا کو آپ کی رضا میں ڈھال دیتا ہے اور آپ کی خواہشات کے مطابق چلنے پر آمادہ کر دیتا ہے۔
ناول “کوہِ سیناء” مصنفہ نگینہ عبدالقدیر کی ایک شاہکار تخلیق ہے، جو صبر، انتظار اور اللہ پر کامل بھروسے کی داستان ہے۔ یہ کہانی صرف ایک مرد اور عورت کے رشتے کی نہیں، بلکہ یہ “عشقِ حقیقی” اور “عشقِ مجازی” کے درمیان ایک پل کی مانند ہے۔ ناول کا عنوان “کوہِ سیناء” اس روحانی بلندی اور آزمائش کی علامت ہے جہاں انسان اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔
کہانی کے مرکزی کردار زیان سکندر اور نگین اقبال ہیں، جن کی شادی حالات کے جبر اور ضرورت کے تحت ہوتی ہے۔ زیان، جو اپنی پہلی بیوی کی بے وفائی اور موت کے بعد زندگی سے بیزار ہو چکا ہے، نگین کو اپنی زندگی میں جگہ دینے سے انکاری ہے۔ دوسری طرف نگین، جو خاموش صبر اور توکل کی تصویر ہے، اپنی مامتا اور دعا کے ذریعے اس بنجر رشتے میں محبت کے پھول کھلانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ناول قاری کو سکھاتا ہے کہ جب دنیا کے تمام دروازے بند ہو جائیں اور انسان تنہائی کی سولی پر چڑھ جائے، تو صرف سجدوں کی تڑپ اور اللہ سے کی گئی خاموش باتیں ہی معجزوں کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔
کرداروں کا تعارف:
کرن (ماضی کا کردار): زیان کی پہلی بیوی، جس کی خود پرستی اور بے وفائی نے زیان کو توڑ کر رکھ دیا تھا۔
زیان سکندر: ایک کامیاب سرجن، جو اپنی پہلی بیوی (کرن) کے دھوکے کی وجہ سے عورت ذات سے متنفر ہو چکا ہے۔ وہ سرد مہر اور غصے والا ہے مگر اپنی بیٹی “امل” سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔
نگین اقبال: زیان کی دوسری بیوی، ایک پڑھی لکھی اور صابر لڑکی۔ وہ امل کے لیے اس گھر میں آتی ہے مگر اپنے اخلاق اور توکل سے سب کے دل جیت لیتی ہے۔
امل: زیان کی پہلی بیوی سے ایک سالہ بیٹی، جو اس کہانی میں محبت کو جوڑنے والا مرکز ہے۔
بابا جان اور فریحہ بیگم: زیان کے والدین، جو نگین کی قدر کرتے ہیں اور اپنے بیٹے کی زندگی میں خوشیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سارہ سکندر: زیان کی بہن، جو نگین کی بہترین دوست اور گھر کی رونق ہے۔
****************
About The Writer, Nagina Abdul Qadeer
اردو ادب کے افق پر نگینہ عبدالقدیر ایک ابھرتا ہوا اور نہایت حساس نام ہیں۔ ان کی تحریروں کی سب سے بڑی خوبی انسانی نفسیات کی گہری عکاسی اور اللہ کی ذات پر غیر متزلزل یقین ہے۔ نگینہ عبدالقدیر نے اپنے ادبی سفر کا آغاز جذبوں کی سچائی اور معاشرتی رویوں کو قلمبند کرنے سے کیا۔ ان کا اسلوبِ بیان سادہ مگر تاثیر سے بھرپور ہے، جو قاری کو کہانی کے کرداروں کے ساتھ جذباتی طور پر جوڑ دیتا ہے۔
وہ اپنے ناولوں کے ذریعے معاشرے میں پھیلی بے حسی، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں اور توکل کے فلسفے کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان کی تحریریں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ بھٹکے ہوئے دلوں کے لیے مشعلِ راہ بھی ثابت ہوتی ہیں۔ نگینہ عبدالقدیر کا ماننا ہے کہ قلم ایک ایسی طاقت ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے ٹوٹے ہوئے یقین کو دوبارہ بحال کر سکتی ہیں۔ ان کے پہلے ناول “کوہِ سیناء” نے قارئین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، جس کی وجہ ان کا منفرد اندازِ تحریر اور کہانی میں موجود روحانیت کا عنصر ہے۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
’’عیناہ بھابی کیا نگین کے صبر کی بھی کوئی حد ہے؟‘‘ اس کے سوال پر ازلان چونکا۔
’’زیان بھائی کیا آپ کے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ آپ نگین کے صبر کی داستان سن سکے؟‘‘ وہ خاموش رہا۔
’’بولیں؟ ہے ہمت کیونکہ مجھے وہ سب دہرانے کے لیے اپنے اندر بہت سی ہمت اکھٹی کرنی ہوگی اور نگین کی خاطر اس سے کیا ہوا وعدہ بھی توڑنا ہو گا۔‘‘ عیناہ کی آنکھیں بھر آ گئی۔
’’میں سن رہا ہوں۔‘‘ زیان اتنا کہہ سکا۔ اس کے بعد عیناہ نے شروع سے لے کر آخر تک نگین کی کہانی اس کے شوہر کو سنائی۔ عیناہ کی باتوں نے زیان کو مزید گلٹ میں مبتلا کر دیا۔
’’آپ جانتے ہیں زیان بھائی میں نے اپنی زندگی میں اتنی صابر لڑکی پھر نہیں دیکھی۔اقبال انکل کے حادثے نے اس سے اندر سے ختم کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کسی کے سامنے کمزور نہیں پڑی اور وہ نکاح سے ایک دن پہلے رشتہ ختم ہونا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ مریم نے نفرت کی ہر حد پار کر دی تھی۔ اس کی کردار کشی کی لیکن وہ بھولی لڑکی اس نے صبر سے کام لیا۔‘‘ عیناہ سانس لینے کے لیے رکی۔
’ؤمجھے غصہ آ جاتا تھا لیکن وہ ایک ہی بات کہتی تھی کہ وہ اپنے سارے معاملات اللہ کے سپرد کر کے سکون میں آ جاتی ہے۔ میں اس کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوں۔ اس کی ہر تکلیف کو سمجھتی ہوں سوائے اس دن کے۔۔۔۔۔۔‘‘ وہ سوچ میں پڑ گئی۔
’’کون سا دن؟‘‘ زیان سے رہا نہیں گیا۔
’’اقبال انکل کی وفات کو لگ بھگ سال ہو گیا تھا تو آنٹی نے مجھے فون کر کے جلدی گھر بلایا کہ نگین اپنے کمرے سے نہیں نکل رہی۔ میں فوراً وہاں پہنچی اور کمرے میں چلی گئی تو دیکھا وہ اپنے بیڈ پر لیٹی چھت کو دیکھ رہی تھی۔ آنسو مسلسل اس کی آنکھوں سے گر رہے تھے۔ وہ کہہ رہی تھی کہ ’اس کا دل آج ویران ہو گیا ہے، وہ بہت تکلیف میں ہے۔ سب کچھ ختم ہو گیا۔‘ وہ بولے جا رہی تھی۔
آج تک میں سمجھ نہ سکی کہ وہ درد اس کی آنکھوں میں کیسا تھا؟ میں اسے بچپن سے جانتی ہوں ایسا درد میں نے پہلے کبھی اس کی آنکھوں میں نہیں دیکھا۔ میری ہمت نہیں ہوئی کہ میں اس سے پوچھوں۔‘‘ عیناہ کی بات پر زیان کا دل کسی نے مٹھی میں لے لیا۔ وہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑا ہوا۔
’’جانے سے پہلے ایک بات یاد رکھنا زیان! تم دونوں نے اپنی زندگی میں بہت سفر کیا ہے اس لیے اگر ہو سکے تو ایک دوسرے کے لیے مرہم بن جاؤ۔ اور اگر پہل تم کرو گے تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔‘‘ اس گفتگو میں ازلان پہلی بار بولا۔ زیان نے ایک ٹھنڈی آہ بھری اور اپارٹمنٹ سے نکل گیا۔ وہ سننے کیا آیا تھا اور سن کے کیا جا رہا تھا۔ سارا دن وہ سڑکوں پر گاڑی لیے پھرتا رہا۔
سارہ نے اسے بے شمار کالز کی لیکن اس نے ایک بھی نہیں اُٹھائی وہ کچھ پل اکیلے گزارنا چاہتا تھا۔ وہ خود کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف بہانے سوچتا رہا کہ نگین کو اس کو بتا دینا چاہیے تھا لیکن وہ جانتا تھا اس نے شادی کی پہلی رات ہی اس کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ دل کی کوئی بات کہہ سکتی۔
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ
کوئی تو نے تو ہم سے آج تک گلہ بھی نہیں کیا
****************
Download Koh-e-sina by Nagina Abdul Qadeer in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ نگینہ عبدالقادر کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
Nagina Abdul Qadeer All Novels Link
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Rooh e ishq by Esha Writes Complete novel
Zakham e dosti by Annaya Shah download pdf
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 979 Views













