About The Novel Rakaposhi by Fatima Tales Part 1
Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
Rakaposhi by Fatima Tales – A Journey of Self-Respect and Unspoken Love
Introduction: In the world of contemporary Urdu fiction, few stories manage to capture the raw essence of human emotions like “Rakaposhi” by Fatima Tales. Named after one of the most majestic peaks in Pakistan, the novel explores the heights of pride and the depths of emotional resilience. This chapter review focuses on the aftermath of Nikah, the internal family politics, and the psychological tug-of-war between the lead couples. If you are a fan of strong female leads and protective heroes, Rakaposhi is a must-read for 2026.
The Power Move: Zamraf vs. Almeera: The latest scene in the wedding hall is a masterclass in character development. Zamraf, often viewed as an outsider, establishes her authority not through shouting, but through her unwavering dignity. When Almeera attempts to belittle her as a mere “caretaker” for Arhan’s children, Zamraf’s retort hits where it hurts the most. This scene highlights the scientific concept of “Emotional Intelligence”—using one’s awareness to navigate social complexities and neutralize toxic behavior.
Arhan Khan: The Modern Protector: Arhan’s entry into the hall changes the atmosphere instantly. His decision to ignore the taunts of the elders and prioritize Zamraf’s request to leave shows his growing respect for his wife. The small yet significant act of putting her heavy earrings in his pocket is a symbol of intimacy and protection that resonates deeply with the readers. It’s a silent declaration that Zamraf is no longer alone in this family battle.
The Rubaa and Durab Conflict: A Psychological Strain: Parallel to the main plot is the story of Rubaa and Durab. Their interaction in the shopping mall depicts a “Strained Attachment Style.” Durab uses humor and jealousy to get a reaction out of Rubaa, but she has reached a point of “Emotional Detachment.” The realization that they cannot live as strangers under one roof anymore sets the stage for a major confrontation in the coming chapters.
Themes of the Novel:
- Dignity over Submission: Zamraf proves that being a “good wife” doesn’t mean accepting disrespect.
- Parenting Bonds: The innocent love of Marjan for his “Mama Jani” (Zamraf) is the heart of the story.
- The Shadow of Ego: Durab’s inability to express his true feelings is destroying his marriage.
Rakaposhi continues to be a gripping saga of family values and individual strength. Fatima Tales has successfully created a world where characters are tested by their circumstances and their own choices. As Zamraf prepares for her university life and Rubaa prepares for her independence, the readers are left wondering: Will Arhan be able to protect Zamraf from the upcoming storms? And will Durab finally lower his guard?
***************
Novel Summary in Urdu
“راکاپوشی” فاطمہ ٹیلز کے قلم سے نکلی ایک ایسی پُر اثر کہانی ہے جو انسانی جذبوں کی پیچیدگی، رشتوں کی نزاکت اور معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ناول محض ایک رومانوی داستان نہیں بلکہ خودداری اور محبت کے درمیان توازن کی تلاش کا سفر ہے۔ کہانی کا مرکز زمرف ہے، جو اپنی ذہانت اور وقار کے ساتھ ایک ایسے خاندان میں قدم رکھتی ہے جہاں اسے ہر قدم پر مخالفت اور طنز کا سامنا ہے۔ دوسری طرف ارحان خان ہے، جس کا وقار اور اپنے بچوں کے لیے محبت اسے ایک مثالی مگر سخت گیر کردار بناتی ہے۔
اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح زمرف نے نہ صرف ارحان کے بچوں کے دل جیتے ہیں بلکہ وہ معاشرے کے زہریلے طنز کا جواب دینا بھی جانتی ہے۔ مصنفہ نے نہایت مہارت سے یہ اجاگر کیا ہے کہ ایک عورت کا وقار اس کی خاموشی میں نہیں بلکہ صحیح وقت پر صحیح بات کرنے میں پوشیدہ ہے۔ ناول میں موجود متوازی کہانی رُباعہ اور دُراب کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی جذباتی دوریوں کا شکار ہیں۔ “راکاپوشی” ان بلندیوں کی کہانی ہے جہاں انا اور محبت کا ٹکراؤ زندگی کو ایک نیا رخ دیتا ہے۔
مرکزی کردار:
زمرف: ارحان کی منکوحہ، جو ایک باہمت اور نڈر لڑکی ہے۔ وہ بچوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے مگر اپنی تضحیک برداشت نہیں کرتی۔
ارحان خان: ایک بارعب شخصیت، جو اپنی بیوی زمرف کے وقار کا محافظ بن کر ابھرتا ہے۔
المیرا: کہانی کا منفی کردار، جو حسد اور طنز کے ذریعے زمرف کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہے۔
رُباعہ: ایک ایسی لڑکی جو اپنے شوہر دُراب کی بے نیازی سے تھک چکی ہے اور اب اپنی خودداری کو ترجیح دے رہی ہے۔
دُراب: ایک الجھا ہوا کردار جو محبت اور انا کے درمیان پھنسا ہوا ہے، مگر رُباعہ کی دوری اسے بے چین کر رہی ہے۔
****************
About The Writer, Fatima Tales
فاطمہ ٹیلز اردو ادب کی دنیا میں ایک ایسی لکھاری کے طور پر ابھری ہیں جو انسانی نفسیات کی باریکیوں کو نہایت پختگی سے قلمبند کرتی ہیں۔ ان کا اسلوبِ بیاں سادہ مگر نہایت کاٹ دار ہے، جو قاری کو کرداروں کے داخلی کرب سے براہِ راست جوڑ دیتا ہے۔ فاطمہ ٹیلز کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ معاشرے میں پھیلی ہوئی منافقت اور خاندانی سیاست کو نہایت حقیقت پسندی سے پیش کرتی ہیں۔
ان کے کردار “کالے اور سفید” نہیں ہوتے بلکہ جیتے جاگتے انسانوں کی طرح غلطیاں بھی کرتے ہیں اور ان سے سیکھتے بھی ہیں۔ “راکاپوشی” میں انہوں نے جس طرح ایک باوقار مرد اور ایک خوددار عورت کے رشتے کو تراشا ہے، وہ ان کی تخلیقی مہارت کا ثبوت ہے۔ وہ رشتوں کے درمیان پلنے والی سرد جنگ اور خاموش محبت کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں۔ ان کی تحریریں نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ قارئین کو اپنے رویوں پر غور کرنے کی دعوت بھی دیتی ہیں۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
جونی کا لہجہ یکدم بدل گیا تھا۔
فون کان سے لگائے وہ کسی سے خفیہ انداز میں کہہ رہا تھا ۔
” یار، آج صرف پچاس لڑکیاں شیخ کو بھیجنی ہیں۔ اُن میں سے رُباعہ کا نام نکال دے، تھوڑی عیاشی ہم بھی کر لیں۔ آخر اتنی محنت لگی ہے اس کو جال میں پھنسانے میں “
وہ ہنس رہا تھا۔ آواز میں وحشت بھری لالچ تھی۔
لیکن جونی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ پچھلے دروازے سے آتی ہوئی رُباعہ سب سن چکی تھی۔
اُس کے قدم زمین میں گڑھ گئے، چہرے کا رنگ اُڑ گیا، آنکھوں سے آنسو جیسے پتھر بن کر بہہ نکلے۔
اُس لمحے اُس نے صرف ایک بات سمجھی —
محبت نہیں، یہ سوداگری تھی
یونی سیکس واشروم کی عمارت دو دروازوں والی تھی
ایک سامنے کی جانب، جہاں سے رُباعہ گئی تھی،
اور دوسرا پچھلی طرف، جہاں سے وہ واپس آئی۔
شاید یہی ایک موڑ اُس کی زندگی بدلنے والا تھا۔
جونی فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے اپنے اردگرد کا ہوش کھو چکا تھا،
اُسے یہ اندازہ بھی نہ ہوا کہ پیچھے سے آتی وہ لڑکی
جس کے لیے وہ “محبت” کا ڈھونگ رچا رہا تھا،
اُس کی ہر بات سن چکی ہے۔
رُباعہ کے قدم جیسے زمین پر جم ہی گئے سانسیں تیز، آنکھوں سے بہتا ہوا یقین — اور زبان سے بمشکل نکلا ایک نام
“ج۔۔۔ جونی۔۔۔” آواز کپکپاہٹ سے لبریز تھی۔
جونی چونک کر پلٹا۔ “روبی! تم…؟” وہ ہکلایا۔
رُباعہ کے ہاتھوں سے بیگ زمین پر گر پڑا۔
اُس کی آنکھوں میں آنسو نہیں، آگ تھی۔ “تم نے مجھے دھوکہ دیا کیوں؟”
وہ اُس کی سمت بڑھی ، ہر قدم کے ساتھ اُس کی سانسیں بھاری ہوتی جا رہی تھیں۔
” روبی تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے، میری بات سنو…”
جونی کی آواز میں جھوٹ کی لرزش تھی ۔
مگر اُس کے الفاظ اب رُباعہ کے دل تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔
“بکواس بند کرو ” رُباعہ کا ضبط ٹوٹ چکا تھا۔
“کیا کیا نہیں کیا میں نے تمہارے لیے — اپنے والدین سے لڑ کر دربدر ہوئی، ماں نے امریکہ بھیجا، میں نے یہاں آ کر ماموں سے جھگڑا کیا… اور تم نے کیا دیا؟ دھوکہ؟ “
وہ اُس کے گریبان پر جھپٹی، چہرہ آنسوؤں سے تر تھا، مگر آواز میں آگ دہک رہی تھی۔
“روبی… اپنا ہاتھ ہٹاؤ، ورنہ…” جونی غرایا ۔
” ورنا کیا کرو گے؟ ” اُس نے چیختے ہوئے کہا۔
“میں نے تم سے تین سال محبت کی، بےغرض، بےلوث، سب بھلا کر۔ اور تم نے؟ تم نے مجھے بیچ دیا “
” چٹاخ ” جونی کا ہاتھ اچانک اُٹھا —
اور ایک زوردار تماچہ رُباعہ کے چہرے پر آ لگا۔
وقت جیسے ٹھہر گیا۔ رُباعہ کا ہاتھ اپنے گال پر تھا،
آنسو خشک ہو گئے تھے۔
“تم مجھ سے محبت کرتے تھے جونی… تم میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے…”
اُس کی آواز اب ایک زخم تھا جو چیخ رہا تھا۔
جونی کے لبوں پر تمسخر اُبھرا۔
” محبت؟ تم اُس فیس بک والی محبت کی بات کر رہی ہو؟
جہاں میں نے تمہاری ایک تصویر کے نیچے لکھا خوبصورت لگ رہی ہو اور تم نے فوراً فرینڈ ریکویسٹ قبول کر لی؟ مطلب ترسی ہوئی تو تم تھی نہ یہاں ایک لڑکے نے ریکوسٹ بھیجی وہاں تم جیسی لڑکیاں بک گئی
اگر یہ محبت ہے تو لعنت ہے تم جیسی لڑکیوں پر —
جو لڑکوں کی اٹینشن کے لیے ترستی ہیں “
وہ طنز سے ہنسا، آواز زہر آلود تھی۔
“چھوڑ دو مجھے جونی… پلیز جانے دو ” رُباعہ اُس کے بازو پر ناخن گاڑتے ہوئے چیخی۔
“چھوڑ دیں گے، اتنی بھی کیا جلدی ہے؟ ” جونی نے سفاک مسکراہٹ کے ساتھ اُس کے چہرے کے قریب آتے ہوئے کہا۔ اُس کی آنکھوں میں خباثت ناچ رہی تھی۔
” تم مر جاؤ، جونی… تم مر جاؤ ” رُباعہ نے چیخ کر اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔
اچانک، سامنے بیٹھا البرٹ جو گاڑی چلا رہا تھا۔ گھبراہٹ میں پیچھے دیکھنے لگا۔
” جونی ہمارے پیچھے گاڑیاں لگ گئی ہیں… کون ہیں یہ؟ اتنی ساری گاڑیاں کیوں آ رہی ہیں؟ “
جونی نے بیک ویو مرر میں نظر ڈالی ، پیچھے درجنوں ہیڈلائٹس ایک قطار میں تیزی سے اُن کی طرف بڑھ رہی تھیں۔
ہر گاڑی کی لائٹ سڑک پر روشنی کی چمکدار لکیریں کھینچتی جا رہی تھی۔
” ابے تیز بھگا یہ سب ہمارے پیچھے ہی آ رہے ہیں “
جونی کی آواز میں خوف اور غصہ دونوں شامل تھے۔
پیچھے کی سیٹ پر بیٹھی رُباعہ نے لرزتے ہوئے شیشے سے باہر جھانکا۔
ہیڈلائٹس کے دھندلے دھبوں کے بیچ اُسے ایک گاڑی پہچانی ہوئی لگی — وہ دُراب کی گاڑی تھی۔
اُس کے ساتھ ڈینیئل کی گاڑی بھی ، جو مسلسل فاصلہ کم کر رہی تھی۔
” اللہ… پلیز، دُراب کو میرے پاس بھیج دے “
رُباعہ نے ہچکیوں کے درمیان دل ہی دل میں فریاد کی۔
” پلیز، اللہ، وہ آ جائے… وہ مجھے بچا لو ۔ دُراب پلیز مجھے بچا لو “
دُوسری طرف دُراب کا چہرہ تپش میں سرخ ہو رہا تھا۔
وہ اسٹیئرنگ سختی سے تھامے جونی کی گاڑی کو نظر سے اوجھل ہونے نہیں دے رہا تھا۔
ساتھ والی لین میں ڈینیئل کی گاڑی بھی پوری رفتار سے دوڑ رہی تھی۔
” وہ آگے والی بلیک کار… وہی ہے ” ڈینیئل نے ریڈیو پر دُراب کو اطلاع دی۔
” میں بائیں طرف سے کٹ لیتا ہوں، تم دائیں سے گھیر لو”
” کاپی ڈیٹ ” دُراب نے انجن کو فل تھروٹل پر ڈالا۔
سڑک پر گاڑیوں کا شور، گولیوں کی آواز اور بریک لائٹس کی جھلکیاں ایک جنگ کا منظر پیش کر رہی تھیں۔
” اوہ شِٹ، جونی وہ فائر کر رہے ہیں “
البرٹ کے ہاتھ کانپ گئے۔ ایک گولی دروازے کے پاس سے گزری ۔
” گاڑی نہیں روکنا زِگ زیگ چلا، سمجھا؟ “
جونی نے چلاتے ہوئے رُباعہ کے بالوں کو جکڑ لیا۔
“آہہہ… چھوڑ دو، جونی “
رُباعہ کی چیخ رات کی فضا میں لرز اٹھی۔
” اگر میں پکڑا گیا، تو تمہیں بھی زندہ نہیں چھوڑوں گا “
اُس نے غصے سے اُس کا سر شیشے پر دے مارا۔
شیشہ ٹوٹا، اور رُباعہ کے ماتھے سے خون بہنے لگا۔
” آہہہہہہہہ ” رُباعہ اپنا سر پکڑتے چیخ پڑی ۔
” بکواس بند کرو ” جونی دھاڑا، اور اُس کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا۔
اُسی لمحے ایک اور گولی نے گاڑی کے پچھلے ٹائر کو پھاڑ دیا۔
گاڑی جھٹکے سے لڑکھڑائی، سڑک پر چیختے ٹائروں کی آواز گونجی۔
دُراب اور ڈینیئل کی گاڑیاں اب بالکل اُن کے پیچھے تھیں۔
جونی نے قابو پانے کی کوشش کی، مگر گاڑی ڈولتی ہوئی ایک طرف جھکنے لگی۔
دُراب نے زور سے بریک لگائے، دل جیسے سینے سے نکلنے کو تھا۔
” رُباعہ ” اُس کے لبوں سے بےاختیار نکلا۔
ایک لمحے کے بعد —
سڑک پر گولیوں، بریکوں اور چیخوں کی آوازیں مِل کر ایک قیامت سا منظر بنا گئیں۔
رات خاموش تھی، مگر فضا میں صرف ایک نام گونج رہا تھا —
“رُباعہ…”
****************
Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 is available in just online reading.
Online Reading
اگر آپ فاطمہ ٹیلز کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Mohabbat ki zamanat by Sana Sufyan Khan (New Edition) Complete novel
Manzil e parwana by Faiza Batool Complete
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 1.5K Views
















Good 👍