Aseer e chasham e mehboob by Raghba Fatima Complete Novel

Aseer e chasham e mehboob by Raghba Fatima Download pdf

(Current Episode 3)

Aseer e chasham e mehboob by Raghba Fatima Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.

Aseer e chasham e mehboob by Raghba Fatima is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

Novel Detailed Summary in English

Are you a fan of Urdu literature that brilliantly combines social drama, romantic yearning, and Islamic values? Look no further! Aseer e Chashm e Mehboob (The Captive of the Beloved’s Eyes) by Raghbah Fatima is a captivating novel that touches the deepest core of the human heart.

In this comprehensive blog post, we will delve into the storyline, character breakdowns, thematic elements, and a detailed review of Episode 1 of this mesmerizing Urdu novel.

Aseer e Chashm e Mehboob is a thought-provoking journey exploring the internal tug-of-war between faith (Imaan) and worldly desires (Nafs). The story highlights how a single moment in time can captivate an individual’s soul forever.

The protagonist, Idris, is a deeply religious and morally upright man. However, during his university days in London ten years ago, he crosses paths with a non-Muslim girl named Celeste. Her striking blue eyes hold him captive—a spell he fails to break even after marrying a pious woman and raising a family.

Idris represents the ultimate struggle of a practicing Muslim trying to guard his modesty in a modern world. He is respectful, protective, and spiritually inclined. Despite his strong faith, his heart harbors a past obsession with Celeste’s mesmerizing blue eyes, creating a deeply complex emotional persona.

Celeste is an outgoing, confident, and stunning western girl with captivating blue eyes and golden-brown hair. Her carefree nature and bold charm contrast sharply with Idris’s reserved and modest personality.

She is the epitome of virtue, grace, and Islamic motherhood. She instills Sunnah and noble values in her three-year-old son, Ahmed. Her tragic death in a car accident serves as the pivotal turning point in the storyline.

The three-year-old innocent son of Idris. Ahmed reflects his mother’s righteous upbringing, reciting tasbeeh instead of watching cartoons and aiming to follow the footsteps of Prophet Muhammad (PBUH).

Idris’s playful and mischievous university friends in London. They provide comic relief throughout the story while highlighting the bonds of true friendship

***************

Novel Summary in Urdu

آنکھوں میں قید ہونے والے ساری زندگی ان کے سحر سے نہیں نکل پاتے۔یہ کہانی ہے ادریس کی جس کی زندگی حیا اور ایمان کے ساتھ گزری لیکن زندگی کے ایک موڑ پر وہ نفس کے آگے ہار گیا۔

ایک غیر مسلم لڑکی” سیلیسٹ” سے محبت کر بیٹھا۔یہ سب دس سال پہلے کی کہانی تھی لیکن موجودہ وقت میں اس کا ایک خوش و خرم خاندان ہے، ایک بیٹا اور ایک نیک بیوی۔اپنی بیوی کی جدائی میں وہ پھر ایک دفعہ اپنی پرانی یادوں میں کھونے لگتا ہے۔

جھیل جیسی نیلی آنکھیں آج بھی اسے اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔

کرداروں کا تعارف:

ادریس: کہانی کا مرکزی کردار جو ایک دین دار، باحیا اور باشعور انسان ہے۔ وہ لندن میں پڑھائی کے دوران اپنے ایمانی جذبے کو قائم رکھنے کی کوشش کرتا ہے مگر ماضی میں ایک غیر مسلم لڑکی کی محبت کا اسیر ہو جاتا ہے۔ حال میں وہ ایک نیک بیوی کا شوہر اور ایک بیٹے کا باپ ہے۔

سیلیسٹ (Celeste): نیلی آنکھوں والی ایک بےباک، خوبصورت اور خوش مزاج انگریز لڑکی جو ادریس کے ساتھ لندن کی یونیورسٹی میں پڑھتی تھی۔ اس کی جھیل جیسی نیلی آنکھیں ادریس پر گہرا سحر طاری کر دیتی ہیں۔

مرکزی کردار کی مرحومہ بیوی: ایک نہایت پارسا، نیک اور تربیت یافتہ خاتون جو اپنے بیٹے کو اسلامی اصولوں اور سنتِ نبویؐ پر ڈھالتی ہے۔ ایک حادثے میں اس کی وفات ہو جاتی ہے۔

احمد: ادریس اور اس کی مرحومہ بیوی کا تین سالہ بیٹا جو انتہائی معصوم اور والدہ کی بہترین تربیت کا عکاس ہے۔

جیمز اور ہینری: ادریس کے لندن یونیورسٹی کے دو شرارتی، شوخ اور بے تکلف دوست جو ہر وقت شرارتوں اور مذاق میں لگے رہتے ہیں۔

************

About The Writer, Raghba Fatima

“اسیرِ چشمِ محبوب” کی تخلیق کار رغبہ فاطمہ ایک ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت اردو مصنفہ ہیں۔ اسیرِ چشمِ محبوب ان کی پہلی تحریر ہے جسے انہوں نے اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے منسوب کیا ہے۔ رغبہ فاطمہ کا اسلوبِ تحریر سادہ، پراثر اور دلکش ہے۔ وہ اپنے کرداروں کے جذبات، ان کی باطنی کشمکش اور روایتی و اسلامی اقدار کو بہت صفائی سے یکجا کرتی ہیں۔

ان کی تحریروں میں سوشل، رومینٹک، فیملی اور اسلامی عناصر کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ نہ صرف کہانی کے واقعات کو روانی سے آگے بڑھاتی ہیں بلکہ پڑھنے والوں کو اخلاقی اور روحانی سبق بھی دیتی ہیں۔ ان کے ہاں کرداروں کی اندرونی حالت کو لفظوں میں ڈھالنے کا فن نمایاں ہے۔

پہلی ہی قسط سے انہوں نے جس طرح ادریس کے کردار کی روحانی اور جذباتی کشمکش کو دکھایا ہے، وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام کے ذریعے وہ ادبی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنا رہی ہیں۔

********

Short Scene From Novel

سیلیسٹ کی نظروں کا رخ آسمان کی طرف تھا۔ وہ اسے نہیں دیکھ رہی تھی۔ ادریس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی چھتری کی طرف دیکھا اور پھر ہمت مجتمع کر کے اس کے پاس چلا گیا۔ گلا کھنکار کر اسے متوجہ کیا۔ وہ اسے دیکھ کر ہمیشہ کی طرح مسکرائی۔

“سب لوگ چلے گئے ہیں۔ اکیلے یہاں رکنا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کب تک یہاں کھڑی رہیں گی؟”ادریس نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بغیر ہائے ہیلو کے سیدھا پوچھا۔

“جب تک بارش نہ رک جائے۔” اس نے ہنوز مسکراتے ہوئے کہا۔

“لیکن بارش کے رکنے کا تو کوئی امکان نہیں لگتا۔ آپ میری یہ چھتری لے لیں۔ “اس نے کہتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑی چھتری اس کی طرف بڑھائی۔

“پھر تم کیا کرو گے؟ ” اسے اس کی فکر ہوئی۔

“میں تو اپنی گاڑی میں آیا ہوں۔ چلا جاؤں گا۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ ” اس بار اس نے بھی مسکرا کر کہا۔ وہ اس کے چہرے پر نظریں جمائے کچھ سوچ رہی تھی۔

“ہینری اور جیمز بہت بدتمیز ہیں۔ میں ان کی ساری سازش دیکھ رہی تھی۔” اس نے ناک چڑھاتے ہوئے کہا۔

“وہ تو ایسے ہی ہیں۔ ان کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اب آپ کو جانا چاہیے۔ ” اس نے سپاٹ لہجے میں کہا۔وہ چند لمحے اس کا چہرہ دیکھتی رہی۔ “کیسا دھوپ چھاؤں سا آدمی ہے۔ ابھی مسکرا رہا تھا اور اب سڑا ہوا لگ رہا ہے۔” اس نے سوچا۔ پھر اس کے ہاتھ سے چھتری لے لی اور اسے کھول کر جانے لگی۔ وہ اسے جاتے دیکھ مسکرا رہا تھا۔ اسے احساس ہوا کہ وہ مسکرا رہا ہے تو وہ ایک دم مڑی۔

“تھینک یو ہینڈسم مین۔ مسکراتے ہوئے اچھے لگتے ہو۔ ہر وقت سڑے رہنا اچھی بات نہیں ہے۔ مسکراتے رہا کرو۔ “وہ متبسم چہرے کے ساتھ اس کا شکریہ ادا کر کے چلی گئی۔ ادریس کی مسکراہٹ سمٹ گئی۔ چہرہ لڑکیوں کی طرح شرم سے لال ہو گیا۔

“توبہ۔استغفراللہ! لڑکی بڑی بےباک ہے۔ “اس نے خود کلامی کی اور جیبوں میں ہاتھ ڈال کر چلنے لگا۔بارش اسے بھگو رہی تھی لیکن اب بارش کے بھگونے سے کیا فرق پڑتا تھا وہ تو پہلے ہی ایک نیلی جھیل میں ڈوب چکا تھا۔

وہ اس سے جھوٹ بول کر بارش میں بھیگتا ہوا اپنے اپارٹمنٹ کی طرف قدم اٹھا رہا تھا۔ اس کا اپارٹمنٹ قریب تھا اس لیے وہ پیدل چل کر ہی یونیورسٹی آیا کرتا تھا.

×-×-×-×-×-×

“تمہاری چھتری میرے پاس ہے۔ سوری میں وہ لانا بھول جاتی ہوں۔تمہیں ضرورت پڑ سکتی ہے۔ “سیلیسٹ کو ایک دم یاد آیا۔

“نہیں، آپ وہ رکھ سکتی ہے۔واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اتنی بڑی چیز نہیں ہے۔ “اس نے ہاتھ جھلا کر ہلکے پھلکے انداز میں کہا۔ “تمہیں تو اپنا دل بھی دے دیا ہے۔ ایک چھتری کی کیا اوقات۔ “اس نے دل میں سوچا۔

“اچھا چھوٹی چیز ہے تو واپس نہیں لو گے اگر تم نے مجھے ایک ٹرک دیا تو تم وہ واپس لے لو گے کیونکہ وہ ایک بڑی چیز ہے۔ ” اس نے مسکراہٹ دبا کر کہا۔اس کی بات پر ادریس کی ہنسی بے ساختہ تھی۔ وہ ہنسا اور ہنستا ہی چلا گیا۔ وہ بھی اس کے ساتھ ہنسنے لگی۔ وہ ساتھ ہوتی تھی تو سب بھول جاتا تھا۔یاد نہیں رہتا تھا کہ اسے اگنور کرنا ہے۔اگنور کرنے والی چیز بھی کہاں تھی؟

“نہیں، خیر ہے ٹرک بھی نہیں لوں گا۔پریشان مت ہوں آپ۔ ویسے میرے پاس ٹرک ہے نہیں۔ ” وہ ہنستے ہنستے کہہ رہا تھا۔

“تھینکس۔ ” وہ ہنسی روک کر مسکراتے ہوئے بائے کہہ کر چلی گئی۔ وہ وہیں کھڑا مسکراتا رہا۔

****************

Download (Latest Episode 3)

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading

Download (Previous Episodes) Aseer e chasham e mehboob by Raghba Fatima in pdf.

پچھلی اقساط پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ڈاؤنلوڈ کریں یا آن لائن پڑھیں

Download Link (All Episodes)

Download LinkDownload Link
Episode 1Episode 2

Online Reading (All Episodes Links)

Episode 1Episode 2

Raghba Fatima All Novels Link

Do or die by Harika Demair Complete

Ziddi ishq mera by Muntaha Chohan Complete

************

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

How To Download

All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.

  1. On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
  2. Wait for 15 seconds.
  3. After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
  4. A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
  5. Click the download button, and the PDF file will start downloading.
  6. The file will be saved in the Downloads folder on your device.
  7. Open the file from your device and enjoy reading it offline.

If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.

If you still have any problem in downloading please let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 271 Views

Leave a Comment