About The Novel Aatish e mehr by Munazza Niaz
Aatish e mehr by Munazza Niaz Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Aatish e mehr by Munazza Niaz is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
“Aatish-e-Mehr” by Munaza Niaz is a captivating Urdu romantic novel filled with deep emotions, witty banters, intense conflicts, and unexpected twists. The story revolves around Mehr, a bubbly, mischievous, and talkative girl whose life takes a dramatic turn when her mischievous pranks collide with Aatish, a deeply serious, professional, and composed man who detests chaos. Aatish, who shoulders family responsibilities after his father’s sudden passing, often finds himself losing his patience over Mehr’s endless chatter.
Alongside Mehr and Aatish’s slow-burn chemistry, the narrative beautifully weaves the lives of other couples, including Mashal and Zaryab—whose journey brings heartwarming surprises—and Eyni and Aman, whose humorous and relatable marriage dynamics add a refreshing touch of lighthearted romance. However, the plot takes a darker, emotional turn with Eml and the lingering, haunting memories of Aris Rafay, testing the boundaries of love, grief, and obsession. Blending intense psychological depth with emotional reconciliation, the novel ultimately explores how true love bridges insurmountable gaps, proving that even fire and rain can find a way to coexist.
***************
Novel Summary in Urdu
ناول “آتشِ مہر” (از قلم: منزہ نیاز) محبت، نفرت، سسپنس اور جذبات کے حسین امتزاج پر مبنی ایک شاندار رومانوی کہانی ہے۔ یہ ناول مہر اور آتش کے گرد گھومتا ہے؛ مہر ایک شوخ، نٹ کھٹ اور ہر وقت بولنے والی لڑکی ہے جبکہ آتش ایک سنجیدہ، نفاست پسند اور اپنے اصولوں کا پابند انسان ہے جسے ہنگامہ اور شور شرابہ بالکل پسند نہیں۔ اپنے والد کے اچانک انتقال کے بعد گھر اور آفس کی تمام ذمہ داریاں سنبھالنے والے آتش کو مہر کی باتیں اکثر سخت ناپسند ہوتی ہیں، مگر قسمت انہیں ایک انوکھے رشتے میں باندھ دیتی ہے۔
کہانی میں صرف مہر اور آتش ہی نہیں بلکہ مشعل اور زریاب کی محبت، عینی اور امان کی نوک جھونک اور ہنسی مذاق سے بھرپور ازدواجی زندگی کو بھی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، ایمل اور اریس رافع کی پراسرار اور جذباتی کہانی قاری کو ایک گہری سوچ میں مبتلا کر دیتی ہے۔ یہ ناول اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت تمام تلخیوں اور غلط فہمیوں کو مٹا کر دلوں کے فاصلے کیسے کم کر دیتی ہے۔
****************
About The Writer, Munazza Niaz
منزہ نیاز اردو ادب کی ایک انتہائی دلکش اور باصلاحیت قلم کار ہیں جو اپنے منفرد اور جاندار تحریری انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے ناولوں میں انسانی جذبات کی عکاسی، گہرے مکالمے اور کہانی کا ایسا سحر ہوتا ہے جو قاری کو شروع سے آخر تک باندھے رکھتا ہے۔ “آتشِ مہر” ان کی ایک ایسی ہی شاہکار تحریر ہے جو قارئین کے دلوں پر راج کرتی ہے۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
” اکیلے بیٹھنا بری بات ہے ہمیں بھی تو ساتھ بٹھاؤ نا”
اس کا شیطانی چہرہ ونڈ شیڈ کے آر پار صاف دکھ رہا تھا ایمل نے بے چینی سے نظر موڑ لی، مگر دوسرا لڑکا کار کے بالکل قریب آگیا
” بہت ایٹیٹیوڈ ہے شاید اپنے عاشق کا انتظار کر رہی ہے”
تیسرے نے ہاتھ سے کار کا ہینڈل جھٹکے سے کھولا مگر ایمل نے جھٹ سے اندر لاک کر دیا
” لاک کرنے سے کیا ہوگا گڑیا تیرا عاشق خود ہی تجھے چھوڑ گیا ہے ہمارے لیے “
وہ لڑکا شیطانی ہنسی ہنسا ایمل کا دل بند ہونے لگا اس نے فون اٹھایا رافع کا نمبر دکھ رہا تھا جلدی سے کال ملائی مگر کوئی جواب نہیں آیا
” رافع کہاں ہو تم؟”
اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں ان لڑکوں نے ایک دوسرے کو دیکھا پھر ایک نے آگے بڑھ کر زور سے کار کے شیشے پر مکا مارا
” چلو میڈم کو اپنے لیے نکالتے ہیں”
اور اگلے ہی لمحے انہوں نے لاک توڑ دیا ایمل چیخ پڑی
” نہیں ہاتھ مت لگاؤ مجھے “
مگر انہوں نے زور سے اس کا دوپٹہ کھینچ کر کار سے باہر گرا دیا ایمل نے گھبراہٹ میں کار کا دروازہ پکڑا لیکن دوسرے نے اس کا ہاتھ جھٹکے سے ہٹا دیا
” بھاگ نہیں سکتی جان من “
ایمل نے چیخنے کی کوشش کی مگر ایک نے اس کی منہ پر زور سے ہاتھ رکھ دیا اس کے آنسو گرنے لگے ایک نے اس کا ہاتھ تھام لیا دوسرے نے زبردستی اس کے بالوں کو پکڑا اور تبھی ایک چیخ گونجی مگر وہ ایمل کی نہیں تھی ان لڑکوں کی آنکھوں میں دہشت اتر گئی جو انسان سامنے کھڑا تھا وہ، وہ نہیں تھا جسے ایمل جانتی تھی
ایک لڑکا ہوا میں اچھلا اور کار کی بونٹ پر جا گرا اس کا منہ خون سے بھر گیا تھا رافع کی آنکھوں میں خون اتر آیا وہ لڑکا جو ہنس رہا تھا اب وہ پیچھے ہٹنے لگا مگر رافع نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اگلے ہی سیکنڈ اس کی گردن رافع کے ہاتھوں میں تھی ایک جھٹکے سے اس نے لڑکے کا سر کار کی کھڑکی پہ دے مارا
کریک۔۔۔۔ شیشے کے ساتھ لڑکے کی چیخ بھی ٹوٹ گئی تیسرا لڑکا بھاگنے لگا رافع نے گن نکالی مگر چلائی نہیں بلکہ گن کا بٹ اٹھایا اور سیدھا اس کے سر پہ دے مارا اس کی خوفناک چیخ نکلی اور پھر سناٹا چھا گیا رافع نے اپنے سامنے کھڑے لڑکے کا کالر دبوچا اور اس کے کان کے پاس جھک کر ٹھنڈی آواز میں بولا
” اگر کسی عورت کو ہاتھ لگانے کا اتنا ہی شوق ہے تو ابھی کے ابھی تیرے دونوں ہاتھ توڑ دوں گا تیرے لیے بہتر ہوگا زندگی بھر گھٹنوں پر چلنا سیکھ لے “
تبھی رافع نے اتنی زور سے تھپڑ مارا کہ لڑکا الٹا گر گیا
” آج تو بس وارننگ دی ہے اگلی بار سیدھا قبر میں اتار دوں گا “
وہ لڑکے گرتے پڑتے بھاگ گئے رافع نے ایمل کی طرف دیکھا وہ ایک کونے میں سمٹی ہوئی تھی اس کا چہرہ سفید اور آنکھوں میں آنسو تھے وہ رافع کو پہلی بار اس طرح دیکھ رہی تھی
ایک ایسا انسان جو صرف محبت نہیں تباہی بھی کر سکتا تھا
رافع اس کے پاس گیا اور نرمی سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا
” میں تمہیں اگنور کر سکتا ہوں، میں تم سے دور رہ سکتا ہوں ، مگر کسی اور کی گندی نظر تم پر برداشت نہیں کر سکتا”
ایمل نے زمین کی طرف دیکھا مگر رافع نے اس کا چہرہ اپنی طرف اٹھایا۔ اس کی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز تھیں۔
” میرے ساتھ اس طرح نہیں کرو ورنہ پھر ڈرنا مت”
ایمل نے سانس روک کر دیکھا یہ دھمکی تھی یا حق؟ رافع نے اس کے آنسو دیکھے پھر انگوٹھے سے اس کے گال پر گرتے آنسو پونچھے
” اب تمہیں کبھی بھی رونا نہیں پڑے گا جو تمہیں تکلیف دے گا اس کا یہی انجام ہوگا جو تم نے ابھی دیکھا”
رافع نے اس کے کلائی پکڑ کر اپنی طرف کھینچا
” مجھے برداشت نہیں ہوتا، تمہارا ایک بھی آنسو، اور یہ بات تمہیں زندگی بھر یاد رہنی چاہیے”
ایمل نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا وہ ایک لفظ تک نہیں بولی تھی اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا، رافع نے اس کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ہونٹوں سے لگایا مگر آنکھیں ایمل پر ہی ٹکی ہوئی تھیں
” تمہیں مجھ سے ڈر لگ رہا ہے؟”
ایمل نے ہلکی سی چیخ ماری مگر اگلے ہی سیکنڈ رافع نے اس کا چہرہ اپنے سینے سے لگا لیا
” شش۔۔۔۔ میری جان جب تک تم میرے پاس ہو تمہیں کوئی چھو بھی نہیں سکتا”
ایمل کانپنے لگی تھی
” یہ مت بھولنا ایمی، میں محبت کرنا بھی جانتا ہوں اور اگر کوئی تمہیں مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا تو تباہی مچانا بھی”
اس کے الفاظ ایمل کے دل میں اتر گئے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس شخص سے کبھی بھاگ بھی پائے گی یا نہیں
****************
Download Aatish e mehr by Munazza Niaz in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading

About the Writer
Munazza Niaz
Explore more Urdu novels by Munazza Niaz, including stories for readers who enjoy Urdu fiction.
View All Novels by This Writer →اگر آپ منزہ نیاز کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Ishq hua meherban by Umm e Omama Download pdf
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 229 Views






















