Anmol mohabbat by Biya Ahmed — About the Novel
Anmol mohabbat by Biya Ahmed is a compelling narrative that explores the complexities of family ties, past grievances, and the unexpected paths to reconciliation. Centered on the life of Minha, the story navigates her journey through personal loss and the sudden, protective bond formed with Umar Ibrahim. As long-standing family secrets surface and threaten their stability, the characters must confront their history to secure their future.
This novel offers a poignant look at how resilience and support can bridge the gaps created by years of misunderstanding and emotional distance.
Novel Summary in Urdu
کہانی کا آغاز منہاج اور ان کی والدہ ثمینہ سے ہوتا ہے جو عثمان احمد کی وفات کے بعد شدید صدمے اور غم میں مبتلا ہیں۔ ثمینہ اپنی بیٹی کو یونیورسٹی بھیجنے کا فیصلہ کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکے۔ یونیورسٹی کے پہلے ہی دن منہاج کا پاؤں مڑ جاتا ہے اور عمر ابراہیم، جو کہ ایک باصلاحیت طالب علم اور کاروباری شخصیت ہے، ان کی مدد کرتا ہے۔
ماضی کی تلخ یادیں تب تازہ ہوتی ہیں جب عمر منہاج کو گھر چھوڑنے جاتا ہے اور ثمینہ اسے پہچان لیتی ہیں۔ دراصل ثمینہ اور احسن ابراہیم بہن بھائی ہیں، لیکن بیس سال قبل ایک خاندانی تنازعہ کے باعث ثمینہ کو گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ جب منہاج کے رشتہ دار جائیداد کے لالچ میں ان پر دباؤ ڈالتے ہیں اور ثمینہ کی طبیعت بگڑ جاتی ہے، تو عمر انہیں ہسپتال پہنچاتا ہے جہاں برسوں بعد احسن اور ثمینہ کا ملاپ ہوتا ہے۔
منہاج کو مزید خطرات سے بچانے کے لیے عمر اچانک نکاح کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ اسے ایک مستقل تحفظ فراہم کر سکے۔ اس نکاح کے بعد احد، جو کہ منہاج کا کزن اور رضاعی بھائی بھی ہے، اس کا محافظ بن کر سامنے آتا ہے۔ کہانی میں نیا موڑ تب آتا ہے جب عمر کی والدہ رعنا دبئی سے واپس آتی ہیں اور وہ عمر کی شادی اپنی پسند کی لڑکی لیلیٰ سے کروانا چاہتی ہیں۔
اب عمر اور احسن کے لیے یہ ایک بڑی آزمائش ہے کہ وہ کس طرح اس نئے رشتے کو نبھاتے ہیں اور رعنا کی مخالفت کا سامنا کرتے ہیں۔
Novel Detailed Summary in English
Initial Situation: The story begins with Minha and her mother, Samina, who are grieving the death of Minha's father, Usman Ahmed. Minha is traumatized and refuses to continue her studies, but Samina forces her to take admission in a BBA program and sends her to the university.
First Meeting: On her first day at the university, Minha sprains her ankle while running away from some seniors.Umar Ibrahim, an MBA student at the same university who also manages his uncle Ahsan Ibrahim's business, helps Minha and drops her home. Past (Flashback): Samina is actually Ahsan Ibrahim's real sister. After the death of Umar's father (Hasan), Ahsan married Umar's mother (Rana) so that Umar could stay with them.
Twenty years ago, Samina breastfed a crying infant Ahad (Rana and Ahsan's son), which caused Rana to create a huge scene and kick Samina out of the house.Since that day, Samina and Usman never returned to that house. The Twist: When Umar drops Minha home, Samina recognizes him (Umar used to call her 'Aani' in his childhood) and becomes emotional.
Umar also finds a strange sense of peace with Samina and starts helping Minha at every step in the university, even saving her from an assignment issue.Trouble and Hospital: Usman's relatives, Parveen Begum and her son Shahid, visit their house to illegally occupy Minha's property and force her into marriage, misbehaving with them. Due to this trauma and altercation, Samina faints. Umar immediately rushes her to the hospital and calls Ahsan Ibrahim there.
Ahsan cries seeing his sister in this condition after 20 years, and they finally reconcile. Nikkah and New Beginning: To protect Minha from Shahid's threats, Umar suddenly asks Ahsan and Samina for Minha's hand in marriage.After returning from the hospital, they have a simple Nikkah ceremony. Umar encourages Minha and promises never to leave her alone.
Ahad's Role: When Ahad finds out that Minha is his cousin and foster sister, he becomes overjoyed and acts as Minha's bodyguard and friend at the university to protect her. Rana and Laila's Threat: At the end of this part of the story, Rana (Umar's mother) returns from Dubai, completely unaware of these events and the Nikkah.She is planning to get Umar married to Laila (her friend Shahla's daughter), while Umar and Ahsan know this will become a major issue moving forward.
Genre
Cousin marriage based novels
Key Themes
- Family Reconciliation
- Protective Relationships
- Overcoming Past Trauma
- Foster Kinship
- Social Pressure
Short Scene from the Novel
"یہی کہ تمہیں رائیڈنگ کے ساتھ سوئمنگ بھی سکھانی پڑے گی، پھر چُھپ چُھپ کر دیکھنا تو نہیں پڑے گا ناں تمہیں"۔۔ اُس کا مطلب تھا وہ اُس کو خود کو دیکھتا دیکھ چکا تھا۔۔ وہ اپنی چوری پکڑی جانے پر ایک دم شرم سے سُرخ ہوکر رُخ موڑ چُکی تھی، آج اُس کے بولنے کا اور دیکھنے کا انداز ہی الگ تھا، آنکھوں میں چاہت اور معنی خیزی کے الگ ہی رنگ تھے جو اُس کو بوکھلائے دے رہے تھے۔۔ وہ جو اب تک ہمیشہ سنجیدہ ہی رہتا تھا آج شوخ ہورہا تھا اور اِس کی اجازت خود منہا نے رات کو ہی اُس کے بہت منع کرنے کے باوجود خود سے ہی اُس کے قریب آکر دی تھی۔۔
Download Novel
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
(New Edition)
"انمول محبت"
مصنفہ:"بیا احمد"
مکمل ناول
………
وہ کب سے سیڑھیوں پر بیٹھی ہوئی تھی، دونوں کُہنیاں گھٹنوں پر ٹکی ہوئی تھیں اور اُنہیں پر دونوں بازو رکھے وہ گالوں پر ہاتھ رکھے جاتے سورج کو دیکھ رہی تھی۔۔ ثمینہ سمجھ گئیں کہ آج پھر وہ اپنے بابا کو یاد کررہی ہے۔۔۔
"مِنہا!!"۔۔۔ اُنہوں نے اُس کے برابر بیٹھ کر اسے پُکارا۔۔۔
"جج جی اماں"۔۔۔ اس نے ہڑبڑا کر اپنے آنسو چُھپانے چاہے تھے۔۔۔
"میرا بچہ!!"۔۔ انہوں نے اس کا سر اپنی گود میں رکھا تھا۔۔اُس کی آنکھوں سے لاتعداد آنسو اُن کی گود کو بھگوتے چلے گئے تھے۔۔ خود پر قابو پاکر اُنہوں نے جُھک کر اُس کا سر چوما تھا۔۔
"مِنو تمہیں پتا ہے مرنے کے بعد انسان کے حق میں اس کی نیک اولاد کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے جب بھی تمہیں تمہارے بابا یاد آئیں ناں تو تم ان کی مغفرت کی دعا کیا کرو"۔۔ ثمینہ اُس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا، شوہر کو یاد کر کے وہ خود بھی اداس ہوگئی تھیں۔۔ مِنہا کو افسوس ہوا تھا فوراً اٹھ کر اُس نے اُن کے گال پر زور سے بوسا دیا تھا۔۔
"اماں آج کھیر بنا دیں اور میں آج پلاؤ بھی کھاؤں گی"۔۔ اُس کے بہلانے پر ثمینہ نے مُسکراتے ہوئے اُس کی آنکھیں صاف کی تھیں۔۔
"سب بنا دوں گی ابھی اپنی گڑیا کو"۔۔۔ اُس کا ماتھا چوم کر وہ کھڑی ہوئی تھیں۔۔
"چلو اٹھو مغرب ہونے کو ہے نماز پڑھ لو"۔۔ وہ بھی فوراً سے کھڑی ہوئی تھی۔۔
•••••••••
مِنہا اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔ اکلوتی اولاد وہ بھی بیٹی اس کے باوجود عثمان احمد اس کو رب کا انعام کہتے تھے۔۔۔ اس لیے اس کا نام بھی انھوں نے خود ہی رکھا تھا۔۔
مِنہا۔۔ دینا، عطا کرنا۔۔ وہ ہمیشہ ثمینہ سے کہتے تھے۔۔
"ثمینہ یہ ہمارے رب کا انعام ہے تحفہ ہے ہمارے لیے"
وہ اکثر اس کا ماتھا چوم کر کہتے۔۔
"منو میرے دل کا ٹکڑا ہے"
وہ چاھتے تھے مِنہا بہت سارا پڑھے۔۔ان کا خواب تھا کہ وہ یونیورسٹی جائے۔۔جب تک وہ تھے وہ ہمیشہ کہتی۔۔
"ان شاء اللہ بابا میں اہم بی اے کروں گی"
لیکن تقدیر کچھ اور سوچتی ہے اس کے میٹرک کے پیپرز کہ کچھ دنوں بعد ہی عثمان احمد کو ہارٹ اٹیک ہوا۔۔ پورا ہفتہ علاج ہونے کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔
اور اس نے کالج میں داخلا لینے سے ہی انکار کردیا۔۔ ثمینہ کے لیئے یہ بہت بڑا صدمہ تھا۔۔ لیکن اس کی ایک ہی رٹ تھی اگر پڑھوں گی تو پرائیوٹ انٹر کروں گی ورنہ نہیں۔۔
اس کی ذہنی حالت کو دیکھ کر اُنہوں نے بھی زیادہ ضد نہیں کی۔۔
عثمان احمد کے بعد مِنہا کا سارا اعتماد ختم ہوگیا تھا اور یہ بات ثمینہ کو پریشان کرتی تھی۔ اس لیے اس کے بہت ہی شاندار نبمرز سے انٹر کلئیر کرنے کے بعد انہوں نے اس سے پوچھے بغیر بہت بڑا فیصلہ کر لیا تھا۔۔
"اماں میں نے کہا ناں میں یونیورسٹی نہیں جاؤں گی"۔۔ اِس نے بی بی اے کے فارم کو بنا دیکھے دور پھینکا تھا۔۔ اُنہوں نے پڑوس میں سے کسی کو کہہ کر فارم منگوایا تھا۔۔
"مِنہا ایک بار آنکھیں بند کر کے اپنے بابا کا چہرہ لاؤ، ان کا خواب یاد کرو"۔۔ وہ اُسے عثمان کا نام لے کر نم لہجے میں بولیں۔۔ یہاں آکر وہ ہارنے لگی تھی۔۔
"اماں مجھے ڈر لگتا ہے دنیا سے"۔۔ وہ بھرائی آواز میں بولی تھی۔۔
"میرا بچہ دنیا کا سامنا کرو گی تبھی تو بہادر بنو گی، جیسا تمہارے بابا تمہیں دیکھنا چاہتے تھے"۔۔ وہ اُس کا حوصلہ بڑھاتے بولی تھیں۔۔
"اماں مجھ سے نہیں۔۔"
"مجھے یہ فارم شام تک بھرا ہوا چاہیئے پہلے ہی لیٹ فیس کے ساتھ جائے گا"۔۔ وہ اس کی بات سختی سے کاٹ کر اٹھ گئیں۔۔ اور وہ فارم کو اٹھا کر پھاڑنے ہی لگی تھی کہ بےبسی سے اسی میں چہرا چھپا کر رو دی تھی۔۔
••••••••••
"مبارک ہو خالہ"۔۔ ثناء نے اُنہیں مبارک باد دی تھی۔۔
"ہے کہاں یہ میڈم۔۔؟؟"۔۔ اُس نے کمرے کی طرف دیکھا تھا۔۔
"منہا۔۔ دیکھو ثناء آئی ہے"۔۔ ثمینہ نے اُسے آواز دی تھی۔۔ کچھ لمحے بعد وہ پھولے پھولے چہرے کے ساتھ باہر آئی تھی۔۔ اُس کی ناراضگی ہنوز برقرار تھی حالانکہ اب تو اُس کا ایڈمیشن بھی ہوگیا تھا اور کل سے اُسے جانا تھا۔۔
"واہ بھئی ہماری ننھی سی میڈم اب یونیورسٹی جائیں گی"۔۔ وہ اُٹھ کر اُس سے گلے ملی تھی۔۔ وہ مبہم سا مُسکرائی تھی۔۔ اُس کی شکل دیکھ کر ثناء کو ہنسی آئی تھی وہ جانتی تھی کہ اُسے زبردستی بھیجا جارہا ہے۔۔
"تم ہی سمجھاؤ اِسے بیٹا"۔۔ وہ کہہ کر اُٹھی تھیں۔۔
"ثناء آپی میرا موڈ بہت خراب ہے۔۔ آپ یا اماں۔۔"
"کیا ابھی بھی میڈم کا موڈ خراب رہے گا۔۔؟؟"۔۔ اُس کی بات اُچک کر ثناء نے اُس کے سامنے پڑی پلیٹ اُٹھا کر ڈھکن ہٹایا تھا۔۔
"اسپیگھٹی۔۔"۔۔ وہ اُن کے ہاتھ سے پلیٹ لیتی چیخی تھی۔۔ ثناء جانتی تھی یہ اِس کی فیورٹ چیز تھی۔۔ ثمینہ کی پریشانی دیکھ کر اُس نے منہا کا موڈ ٹھیک کرنے کی اپنی طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش کی تھی۔۔
وہ اپنے مخصوص انداز میں صوفے پر دونوں ٹانگیں اوپر کرکے آلتی پالتی مارتی گود میں کُشن رکھ کر بیٹھ گئی تھی اور اب کُشن پر پلیٹ رکھی گئی تھی۔۔
"منہا۔۔ اب خوشی خوشی یونی جاؤ۔۔ تاکہ کل کو میں اِسے بتا سکوں کہ اِس کی خالہ بہت پڑھی لکھی ہیں"۔۔ وہ پریگننٹ تھی۔۔ وہ اسپگھیٹی بھرے مُنہ سے ہنسی تھی۔۔
"آپ سے اور اِس سے تو کوئی ناراضگی ہی نہیں ہے آپی"۔۔ وہ مُنہ بسور کر بولی تھی۔۔
"ہاں بیٹا اِس پر ظُلم صرف میں نے کیا ہے"۔۔ ثمینہ چائے کا مگ لیے کچن سے برآمد ہوئی تھیں۔۔ ثناء نے ہنس کر کپ تھاما تھا۔۔ اُس نے کچھ کہے بغیر ناراضگی کے طور پر اپنا پہلو بدلہ تھا۔۔ لیکن کھانا ابھی بھی جاری تھا۔۔
ثناء پڑوس میں رہتی تھی۔۔ ثمینہ ایک ماں کی طرح اُس کا خیال رکھتی تھیں۔۔ تو وہ بھی اُن دونوں سے خاص اُنسیت رکھتی تھی۔۔ وہ ثمینہ سے کبھی کسی کھانے ترکیب پوچھنے تو کبھی کچھ پوچھنے دن میں ایک چکر تو ضرور لگاتی تھی۔۔
•••••••••
"آسیہ میرے لئیے اورنج جوس لاؤ"۔۔۔ وہ کرسی پر بیٹھتی بولیں۔۔
"خیریت!! یہ تم آج اتنی جلدی کیسے اُٹھ گئیں۔۔؟؟"۔۔ اِحسن اِبراہیم نےاخبار سائیڈ پر رکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔۔
"ہاں آج میری اور شہلا کی این جی او کی میٹنگ ہے"۔۔ وہ آسیہ کے ہاتھ سے جوس لیتی بولیں۔۔
"کچھ پتا ہے احد کب آئے گا۔۔؟؟"۔۔ اِحسن صاحب نے اپنے چھوٹے بیٹے کے بارے میں پوچھا تھا۔۔
احد اپنے دوست کی بھائی کی شادی میں لاھور گیا تھا۔۔ وہاں سے سب کا پروگرام شمالی علاقاجات گھومنے کا ہوگیا۔۔ حال ہی میں اُس کا بی بی اے میں ایڈمیشن ہوا تھا۔۔
"آجائےگا بھئی"۔۔رعنا اِحسن اُپنے مخصوص لاپروا انداز سے بولی تھیں جو اُن کی شخصیت کا خاصا تھی۔۔
"آج غالباً اُس کی یونیورسٹی کا پہلا دن ہے۔۔؟"۔۔ اور اُن کو اپنے بچوں کے معاملے میں رعنا کی یہ لاپروائی بلکل پسند نہیں تھی۔۔
"تو آپ نے یونی کے ڈین سے بات کی تو تھی اُس کی ایک ہفتے کی لیو (چھٹی) کی۔۔ اور ویسے بھی عُمر اُسے کروا دے گا سب"۔۔ وہ اٹھتے ہوئے بولیں۔۔ رعنا کو کون سا اس بات سے غرض تھی کہ اِحسن اِبراہیم کو کیا پسند ہے کیا نہیں۔۔
"امجد ڈرائیور سے بولو گاڑی نکالے"۔۔وہ اُنہیں ایک نظر دیکھ کر آفس کے لیے اُٹھے تھے جب وہ یونیورسٹی کے لیے تیار سیڑھیاں اُترتا نیچے آیا تھا۔۔ اُسے دیکھ کر وہ رُکے تھے وہ سُن چُکا تھا۔۔ وہ مُسکرایا تھا۔۔ حسبِ عادت اُس نے دونوں کو سلام کیا تھا۔۔ رعنا سلام کا جواب دیتیں اپنے کمرے میں چلی گئی تھیں۔۔
"سُن رہے ہو اپنی ماں کی باتیں۔۔ اُس نالائق کو بلکل ہی بچّہ بنا دیا ہے تم دونوں نے"۔۔ وہ ناراضگی سے بولے تھے۔۔
"بابا۔۔ اب اتنا بھی نالائق نہیں ہے۔۔ مجھ سے زیادہ انٹلیجنٹ(عقل مند) ہے ماشاءاللہ سے"۔۔ وہ بھائی کی طرف داری کرتا ڈائننگ ٹیبل کی کُرسی پر بیٹھا تھا۔۔
"اُس کی لیو دے دینا یاد سے اور ہاں آج میٹنگ ہے، تم کوشش کرنا جلدی آجاؤ"۔۔ وہ سر ہلاتا ناشتہ کرنے لگا تھا۔۔
••••••••
یہ رشتہ اُن کے والد اِبراہیم صاحب نے کیا تھا، جو اِحسن اِبراہیم نا چاہتے ہوئے بھی پچھلے بیس سالوں سے دونوں بچوں کی وجہ سے بخوبی نبھاتے آرہے تھے۔۔
رعنا ابراہیم صاحب کے بڑے بیٹے حسن ابراہیم کی بیوی تھیں، وہ نسبتاً ایک مڈل کلاس گھرانے سے آئی تھیں، شادی کے سال بعد ہی انھوں نے ایسے اپر کلاس کے انداز اپنائے کے اُن کو دیکھ کر کسی کو یقین نہ آتا کہ پہلے کہاں سے تعلق تھا اُن کا۔۔ شادی کے پانچ سال بعد ہی حسن ابراہیم ایک کار ایکسیڈنٹ میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔۔ تب عمر ابراہیم صرف چار سال کا تھا، بیٹے کی جُدائی کے بعد وہ پوتے کی جُدائی نہ سہہ پاتے، لیکن جوان بہو کو دیکھ کر ان کا دل کٹتا تھا۔۔
رعنا کے گھر والے عدّت کے بعد اُس کو لینے آئے، تب ابراہیم صاحب نے رعنا کے سامنے دو شرطیں رکھیں۔۔
"اگر رعنا جانا چاہے تو عمر ان کے ساتھ نہیں جائے گا"۔۔ اور دوسری شرط
"اگر رعنا اس گھر میں رہنا چاہتی ہے تو اُس کو میرے چھوٹے بیٹے احسن ابراہیم سے نکاح کرنا ہوگا"۔۔ اور رعنا جو اس عیش و عشرت کی عادی ہوگئی تھیں اُن کی دوسری بات جھٹ سے مان کر نکاح پر راضی ہوگئیں۔۔
احسن نے دبے دبے لفظوں میں باپ کے سامنے احتجاج کیا تو ابراہیم صاحب نے اُن کی توجہ عمر کی طرف دلائی۔۔
"وہ یہاں سے چلی جائے گی، شادی بھی کر لے گی اور پھر دو تین سالوں میں تم بھی شادی کر کے اپنے بیوی بچوں میں مگن ہو جاؤ گے۔ میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔۔ میرا بچہ میرا عمر رُل جائے گا"۔۔ وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے تھے۔۔
"میں کیا منہ دکھاؤں گا قیامت کے دن اپنے بیٹے کو"۔۔اس بات پر احسن ہار گئے۔۔ انھوں نے چُپ چاپ نکاح نامے پر سائین کردیے تھے۔۔
انھوں نے عمر ابراہیم کو اس دن سے ایسے کلیجے سے لگایا کہ وہ اُن کے دل کی دھڑکن اُن کے وجود کا حصہ بن گیا۔۔
اس کے بعد احد ابراہیم بھی آیا دنیا میں جو کہ ان کی اپنی اولاد تھی، پر وہ وہ جگہ نا لے پایا جو کہ احسن ابراہیم کے دل میں عمر کی تھی۔۔
لیکن دونوں بھائیوں میں محبت کمال کی تھی۔۔ احد ابراہیم میں تو جان تھی عمر ابراہیم کی۔۔
عمر ابراہیم عقیدت رکھتا تھا احسن صاحب سے۔۔
اس کو پتہ تھا کہ اُس کے چچا نے اس کی وجہ سے اس کی ماں سے شادی کی ہے۔۔ اور ان دونوں کے تعلقات کو بھی وہ بچپن سے دیکھتا آیا تھا۔۔ اِس لیے وہ اُن کی کوئی بات نہیں ٹالتا تھا
عُمر اِبراھیم کو اِحسن اِبراھیم کی آنکھوں کی ٹھنڈک، اُن کا رائیٹ مین (دایاں بازو) کہا جائے تو غلط نہ ہوتا۔۔
وہ احد سے پورے سات سال بڑا تھا۔۔ بی بی اے کرنے کے بعد اُس نے ایم بی اے میں ایڈمیشن لیا تھا پر اُنہی دنوں اِحسن صاحب کی خرابی طبیعت کی وجہ سے ڈاکٹر نے اُنہیں مکمل بیڈ ریسٹ تجویز کیا۔۔ تب اُس نے ایم بی اے چھوڑ کر بخوبی آفس سنبھالا تھا۔۔
بعد میں احسن صاحب نے خود اُس کا ایم بی اے میں ایڈمیشن کروایا تھا۔۔
اور اب وہ ایم بی اے کے آ خری سال میں تھا۔
•••••••••
لائیٹ پنک گھٹنوں تک آتے انگرکھا اسٹائل فراک جس پر ڈارک پنک اور گولڈن نفیس سی کڑھائی میں اس کا گندمی رنگ دمک رہا تھا۔۔ وائیٹ ٹراؤذر سر پر لائیٹ پنک ڈوپٹہ جس کے چاروں اطراف فراک جیسی ہی کڑھائی تھی، پن اپ تھا اور پیروں میں بلیک اسنیکرز اور منہ پر جنھجھلاہٹ لیے وہ یونیورسٹی جانے کو تیار تھی۔۔
یہ سوٹ ثمینہ نے خود سیا تھا۔۔
ثمینہ نے عثمان احمد کے جانے کے بعد کپڑے سی سی کر گھر کو سنبھالا۔۔۔ سلائی تو آتی تھی لیکن رب کے کرم سے کسی کے توسط سے بوتیک کا کام ملا۔۔
کبھی رزق کی تنگی کبھی فروانی سے زندگی گزرتی رہی۔۔
مِنہا نے کبھی کسی چیز کی ضد نہیں کی تھی اُن سے۔۔
وہ خود ہی بوتیک کے نئے اسٹائل سے اس کے کپڑے بنا دیتی تھیں۔۔
"مِنو چلو آؤ ناشتہ کرلو" ۔۔ وہ کمرے میں آکر بولیں۔۔
"مجھے نہیں کرنا ناشتہ!"۔۔ اپنا بیگ کندھے پر ڈالتی وہ کمرے سے نکل گئی۔ یہ اس کی طرف سے اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کا انداز تھا۔۔
"تمہیں ناشتہ کئے بغیر تو میں جانے نہیں دوں گی"۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے اسے صوفے پر بٹھاتی بولیں
"اسی لئے تو میں ناشتہ نہیں کر رہی"۔۔ وہ منہ دوسری طرف کر کے بیٹھ گئی۔۔
"لو یہ دودھ پیو"۔۔ اُنہوں نے اُس کی طرف گلاس بڑھایا۔۔
وہ ایسے ہی منہ دوسری طرف کیے بیٹھی رہی۔۔
"تمہیں پتہ ہے مِنہا!!"۔۔ وہ جیسے تھک سی گئیں۔۔
"تمہیں اسکول بھیجنا میرے لئیے زیادہ آسان تھا"۔۔۔اُس نے ایک دم سے گلاس اٹھا کر ایک ہی سانس میں خالی کیا۔۔ اور باہر نکل گئی۔۔
"مِنو رکو بچے، یہ لو"۔۔ اُنہوں نے اس کے ہاتھ میں کچھ پیسے پکڑائے تھے۔۔
"آیۃ الکرسی پڑھ لو تین بار"۔۔ وہ ہدایتیں دیتیں اُس کے پیچھے دروازے تک چلی آئیں۔۔ وہ تیز تیز قدم اُٹھاتی بس دروازہ پار کرنے کو تھی جب وہ پیچھے سے پُکاری تھیں۔۔
"ارے رکو تو!۔۔ عجیب لڑکی ہے، یا تو جانا نہیں تھا، اور اب ہوا کے گھوڑے پر سوار ہے"۔۔ ثمینہ نے ٹوکا تھا
"جا تو رہی ہوں اب جانے بھی دیں ناں"۔۔ وہ جی بھر کر جھنجھلائی تھی۔۔
"دو منٹ صبر سے کھڑی رہو"۔۔ اُس کو خاموش رہنے کا اشارہ کر کے وہ اُس پر آیۃ الکرسی کا دم کرنے لگئیں۔۔
"اس کی ویسے ضرورت نہیں ہے اب"۔۔اس کی ناراضگی ہنوز برقرار تھی۔۔ انہوں نے اس پر پھونک مار کر حصار کیا۔۔ اسے بس سے جانا تھا روٹھے لہجے میں اُن کو اللہ حافظ کہتی وہ دروازہ پار کر گئی تھی۔۔
"اے میرے رب میں نے اپنی بچی کو تیری امان میں دیا"
وہ دروازہ بند کر کے اندر آگئیں۔۔
•••••••••
وہ دو پیریڈز لے کر باہر آئی، آج ویسے بھی تعارفی کلاسس تھیں۔۔ سارے وقت وہ اپنے منہ پر نو لفٹ کا بورڈ سجائے بیٹھی تھی، اسی لئیے کوئی اس کے قریب ہی نہیں آیا، نا اس کا موڈ تھا کسی سے دوستی کرنے کا۔۔۔
"چلو لائبریری بھی دیکھ لیتے ہیں"۔۔وہ خود سے بولتی ادھر ادھر دیکھ کر چلتی رہی۔۔
آس پاس کچھ بے فکرے، کچھ اسی کی طرح پریشان چہرے تھے۔۔ سچ تو یہ تھا کہ وہ خود اندر سے گھبرائی ہوئی تھی۔۔ ذرا ہمت کر کے وہ پاس میں کھڑے تین لڑکیوں اور دو لڑکوں کے گروپ کے پاس آئی تھی۔۔
"ایکسکیوزمی"۔۔ آواز بلکل ہلکی تھی۔۔
"جی فرمائیے!"۔۔ ان میں سے ایک لڑکی نے کہا تو سب اُس کی طرف متوجہ ہوگئے اور اس کا رہا سہا اعتماد بھی جانے لگا تھا۔۔
"او ہو فریشر!"۔۔۔ ایک لڑکے نے اسے سر سے پیر تک دیکھ کر اپنے ساتھیوں کو دیکھا۔۔ مِنہا کا دل غائب ہونے کو چاہا تھا۔۔
"کیا بدتمیزی ہے رضا وہ کچھ ہیلپ لینے آئی ہے"۔۔ اُسی لڑکی نے مِنہا کو دیکھ کر مسکرا کر کہا۔۔ تو ان میں سے بلیو جینز پر ریڈ اسٹائلش کُڑتی پہنے لڑکی آگے بڑھ کر
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
You might also like
- cousin marriage based story
- University students based romantic Urdu novel
- Biya Ahmed All Novels Link
- Anmol mohabbat by Biya Ahmed pdf complete
- Man Yaar Meharbaanam by Biya Ahmed Complete
- Hum deewane se by Biya Ahmed Complete
- Ishq sarapa yaqeen by Biya Ahmed Complete
- Main pagal deewana tera by Biya Ahmed Complete
- Zindagi ki zamanat tera naam by Biya Ahmed Complete
- Teri berukhi meri chahat by Biya Ahmed
- Mera hath tha tere hath mein by Biya Ahmed
- Main udaas sham ka geet hoon by Biya Ahmed Complete
- About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
About the Writer
Similar Novels
Frequently Asked Questions
Why did Umar and Minha's Nikkah happen so suddenly?
Shahid and Parveen Begum wanted to forcefully marry Minha and came to their house to threaten them. To save Minha from these toxic people and provide her with permanent protection, Umar decided to marry her immediately.
What is the relationship between Ahad and Minha?
Ahad and Minha are cousins, and they are also foster (milk-sharing) siblings because Samina breastfed Ahad when he was a baby.
Who is Laila and what does she want?
Laila is the daughter of Rana's friend Shahla and studies with Umar. She likes Umar and wants to marry him, and Rana fully supports her in this.
What step did Ahsan Ibrahim take for Samina and Minha after the Nikkah?
Ahsan Ibrahim moved them out of their old house and shifted them to a new, secure flat so that Shahid could not harass them again.
👁 1.0K Views










