Article book by Raz e qalam — About the Book
Article Book by Raz e Qalam is a collection of reflective essays and moral guidance aimed at navigating the complexities of modern life. Through a series of thoughtful observations, the author explores the importance of maintaining religious connections, setting boundaries on social media, and understanding the true essence of respect in relationships. This manuscript serves as a guide for readers seeking clarity on societal expectations, personal self-worth, and the significance of family bonds.
It offers a unique perspective on social and personal development, encouraging individuals to prioritize their faith and emotional well-being over external validation.
Book Summary in Urdu
آرٹیکل بک از قلم رازِ قلم، سماجی اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مبنی مضامین کا ایک مجموعہ ہے۔ مصنفہ نے اس کتاب میں جدید دور کے تقاضوں، سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال اور خاندانی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کا ایک اہم حصہ لڑکیوں کی تربیت اور ان کی خود مختاری پر مبنی ہے، جہاں مصنفہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ایک لڑکی کی عزت اور وقار کسی دوسرے کی توجہ کا محتاج نہیں ہے۔
کتاب میں مصنفہ نے اپنے ذاتی تجربات، بیماریوں اور والد کی شفقت کا ذکر کرتے ہوئے زندگی کے نشیب و فراز کو بیان کیا ہے۔ ایک طالبہ کی دسویں جماعت کے نتائج کے انتظار کی کہانی کے ذریعے صبر، دعا اور اللہ پر توکل کا درس دیا گیا ہے۔ یہ تحریریں قاری کو اپنی زندگی کا جائزہ لینے اور اخلاقی حدود متعین کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
مصنفہ کا ماننا ہے کہ مردانگی اور عورت کی عزت کا مفہوم باہمی احترام اور تحفظ میں پوشیدہ ہے۔ یہ کتاب ان تمام لوگوں کے لیے ایک رہنما ہے جو اپنی زندگی میں توازن اور روحانی سکون کی تلاش میں ہیں۔
Book Detailed Summary in English
Article Book by Raz e Qalam presents a series of insightful essays that address various facets of contemporary life. The author emphasizes the necessity of balancing digital engagement with real-world responsibilities, advocating for a disciplined approach to social media usage. A significant portion of the text is dedicated to the upbringing of girls, discussing the societal pressures they face from childhood through to adulthood.
The author highlights the importance of self-defense, education, and the cultivation of self-worth, asserting that a woman's value is not defined by the attention or approval of others.
Beyond social commentary, the manuscript touches upon the author's personal experiences, including reflections on health struggles and the profound impact of parental support. The relationship between a father and daughter is portrayed as an invaluable source of strength. The text also includes a narrative segment regarding a student's journey through academic pressure, detailing her anxiety while awaiting 10th-grade results and her eventual success. This serves as a backdrop for broader lessons on patience, prayer, and the importance of gratitude toward those who support one's endeavors.
Ultimately, the work functions as a moral compass, urging readers to reflect on their own lives and choices. By sharing personal anecdotes alongside philosophical advice, the author encourages a life rooted in faith, respect, and emotional resilience. The manuscript concludes with an invitation for aspiring writers to contribute their voices, reinforcing the idea that personal growth is a continuous process shared through the power of the written word.
Genre
Motivational novels
Key Themes
- Personal Development
- Parental Respect
- Social Media Ethics
- Women's Self-Worth
- Faith and Resilience
Short Scene from the Book
پھر اسی طرح رات گزری وہ اسکول جانے کے لئے تیار ہوئی اور اسکول پہنچ گئی ۔ جب وہ سکول پہنچی تو اس کے دل کی دھڑکن بہت تیز تھی اس کی انکھوں میں پانی تھا ۔ پہلے دو لیکچر لینے کے بعد اس کی کلاس میں ہلچل مچ گئی کہ رزلٹ کا ٹائم ہو گیا رزلٹ کا ٹائم ہو گیا اس نے جا کر وضو کیا اور ناظرہ روم میں بیٹھ کر دو نوافل ادا کیے اور پھر جیسے ہی ان سب کو پرنسپل کے افس لے جایا گیا اور وہاں جا کر سب نے اپنا رزلٹ چیک کیا جب اس نے دیکھا تو اس کا ایک پلس گریڈ تھا A+ grade اس کی انکھوں میں پانی اگیا وہ بہت روئی لیکن وہ انسو کسی دکھ یا پریشانی کے نہیں تھے بلکہ وہ انسو خوشی کے تھے وہ بہت خوش تھی اور وہ اس وقت اپنے اللہ کا شکر ادا کر رہی تھی کہ اللہ پاک نے اسے ایسے سے نوازا تھا جس کی اس نے توقع کی تھی ۔
Download Book
نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Editor note: Download URL missing — replace ADD_DOWNLOAD_URL_HERE before publishing.
Online reading
ناول کے ابتدائی صفحات
آرٹیکل
ازقلم: رازِ قلم
*بے بسی*
بے بسی بھی عجیب کیفیت ہے…
یہ ہمیشہ آنکھوں میں آنسو بن کر نہیں اترتی، کبھی یہ خاموشی بن کر دل میں ٹھہر جاتی ہے۔ کبھی انسان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے، مگر الفاظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ کبھی دل چاہتا ہے کہ کسی کو روک لے، کسی کا ہاتھ تھام لے، کسی کی تکلیف اپنے حصے میں لے لے… مگر حالات انسان کے ہاتھ باندھ دیتے ہیں۔
کبھی ہم کسی اپنے کو پریشان دیکھتے ہیں اور چاہتے ہوئے بھی اس کے لیے کچھ نہیں کر پاتے۔
کبھی کسی کے آنسو پونچھنے کی خواہش ہوتی ہے، مگر خود اتنے بے بس ہوتے ہیں کہ صرف خاموشی سے دیکھ سکتے ہیں۔
اور سب سے عجیب بے بسی شاید وہ ہوتی ہے جب انسان خود اندر سے بکھر رہا ہو، مگر دنیا کے سامنے مسکرانا پڑے۔
کتنی عجیب بات ہے نا؟
ہم دوسروں کو تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں،
"سب ٹھیک ہو جائے گا…"
مگر کبھی کبھی یہی الفاظ اپنے لیے کہتے ہوئے بھی دل یقین نہیں کرتا۔
کبھی انسان ماضی کی کسی ایک غلطی کو بدل دینا چاہتا ہے، مگر وقت واپس نہیں آتا۔
کبھی کسی رشتے کو بچانا چاہتا ہے، مگر سامنے والا دور جا چکا ہوتا ہے۔
کبھی کسی خواب کو حقیقت بنانا چاہتا ہے، مگر حالات راستہ روک لیتے ہیں۔
خوشخبری) رائٹرز متوجہ ہوں(
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور ان کی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے ایڈریس پر ابھی رابطہ کریں۔
Prime Urdu Novels Publications
Whatsapp : 03335586927
Email: aatish2kx@gmail.com
اور پھر انسان سمجھتا ہے کہ ہر خواہش پوری کرنا ہمارے اختیار میں نہیں۔
کچھ چیزیں صرف چاہی جا سکتی ہیں،
کچھ لوگوں کے لیے صرف دعا کی جا سکتی ہے،
اور کچھ راستوں پر بس اللہ کے فیصلے کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔
شاید یہی بے بسی ہمیں یہ سکھانے آتی ہے کہ انسان ہر چیز کا مالک نہیں۔
ہم کوشش کر سکتے ہیں، دعا کر سکتے ہیں، راستے تلاش کر سکتے ہیں… مگر نتیجہ ہمیشہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔
اور جب انسان اپنے سارے راستے بند دیکھتا ہے، جب کوئی تدبیر کام نہیں آتی، جب دل تھک کر خاموش ہو جاتا ہے… تب شاید پہلی بار اسے احساس ہوتا ہے کہ اللہ کا دروازہ کبھی بند نہیں تھا۔
تب انسان اپنی بے بسی کو آنسوؤں کے ساتھ سجدے میں رکھ دیتا ہے اور کہتا ہے:
"یا اللہ… میں نہیں کر سکتا، مگر تو کر سکتا ہے۔
میں نہیں جانتا، مگر تو سب جانتا ہے۔
میں نہیں دیکھ پا رہا کہ آگے کیا ہے، مگر تو میرے ہر کل سے واقف ہے۔"
شاید بے بسی کا سب سے خوبصورت پہلو یہی ہے کہ جب انسان کے سارے سہارے کمزور پڑنے لگتے ہیں، تب اسے اپنے رب کا سہارا سب سے مضبوط محسوس ہوتا ہے۔
کیونکہ بے بسی ہمیشہ اختتام نہیں ہوتی…
کبھی کبھی یہ وہ مقام ہوتی ہے جہاں انسان اپنے رب کے سب سے قریب پہنچتا ہے۔ 🤍
~راز قلم
٭٭٭٭٭٭٭٭
آج کی نوجوان نسل!!
از قلم: رازِ قلم _
میرا آج یہ تحریر لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں اپنا پیغام آج کی نوجوان نسل تک پہنچا سکوں۔
یہ جو عمر ہوتی ہے نا، 14 سے 18 سال تک، یہ ہماری زندگی کے سب سے اہم سال ہوتے ہیں۔ مگر افسوس! آج دیکھا جائے تو اس عمر کے بہت سے لڑکے، لڑکیاں گمراہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ آج چھوٹے سے چھوٹا بچہ بھی سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ موبائل ہماری زندگی کا ایک ایسا حصہ بن چکا ہے جس سے دور رہنا ہمیں مشکل لگتا ہے۔
ان سالوں کو عموماً "Golden Years" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وہ سال ہوتے ہیں جب ہم بچپن سے نکل کر عملی زندگی کی طرف قدم بڑھا رہے ہوتے ہیں۔ یہ عمر ایسی ہوتی ہے جس میں انسان کے بہت سے خواب اور شوق ہوتے ہیں کہ میں یہ بنوں گا، میں یہ بنوں گی۔ ان دنوں میں کچھ کر دکھانے کا جنون ہوتا ہے، اپنے مستقبل کو سنوارنے کی خواہش ہوتی ہے، اور یہی وہ عمر ہے جس میں انسان اپنی شخصیت اور اپنے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔
اسی حوالے سے ایک بار میرے بابا نے مجھ سے کہا تھا:
"بیٹا! یہی عمر ہے کچھ کرکے دکھانے کی۔ اگر کر لو گی تو کامیاب ہو جاؤ گی اور اگر کچھ نہ کر پائی تو بہت پیچھے رہ جاؤ گی۔ یہی عمر ہے کہ تم ڈھیروں عبادتیں کر سکتی ہو اور اپنے اللہ کو اپنا بنا سکتی ہو۔"
وہ دن گیا اور آج کا دن آیا، مگر مجھے بابا کی یہ بات کبھی نہیں بھولی اور نہ ہی کبھی بھولے گی۔
یہ جوانی کے دن ہوتے ہیں۔ اس عمر میں انسان کے پاس پوری طاقت اور اختیار ہوتا ہے کہ وہ گناہ کے راستے پر چل سکتا ہے، گمراہی کا شکار ہو سکتا ہے، مگر جو شخص اس طاقت کے باوجود اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کے لیے برائی سے دور رہتا ہے، اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو جاتا ہے، تو یہ اس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
میں مانتی ہوں کہ یہ عمر ایسی ہوتی ہے جس میں انسان کا نفس اسے بہت بہکاتا ہے۔ اسے ایسے کام کرنے پر اکساتا ہے جن سے ہمارے دین نے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔ مگر جو لڑکا یا لڑکی اپنے آپ کو ان سب چیزوں سے بچا کر صراطِ مستقیم کے راستے پر چلتا ہے، وہ حقیقتاً بہت بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہوتا ہے۔
اس عمر میں کبھی کبھی غلط انسان بھی ہمیں اچھا لگنے لگتا ہے۔ ہم آزادی کے نام پر ایسے راستوں پر چل پڑتے ہیں جو بظاہر خوبصورت مگر حقیقت میں ہمارے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ جس شخص کو ہم اپنا خیرخواہ سمجھ رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہی ہمیں آہستہ آہستہ برائی کی طرف لے جا رہا ہو۔
آج کی نسل میں تو آن لائن بہن بھائی اور دوستیاں بھی بنا لی جاتی ہیں۔ ذرا سوچیں، کیا کوئی آن لائن شخص واقعی آپ کا اتنا خیرخواہ ہو سکتا ہے جتنا آپ کے اپنے گھر والے؟
آپ کے حقیقی بہن بھائی اور والدین اللہ کی عطا ہیں۔ ہر اجنبی شخص کو اپنی زندگی میں اتنی جگہ دینا کہ وہ آپ کے فیصلوں اور سوچ پر اثر انداز ہونے لگے، دانشمندی نہیں۔
اور پھر یہی معمول بنتا جاتا ہے کہ سارا دن چیٹنگ، رات رات بھر موبائل، ہر وقت سوشل میڈیا اور ہر لمحہ کسی نہ کسی کے ساتھ مصروفیت۔
لیکن سوال یہ ہے: ہم اپنے رب کے لیے کتنا وقت نکال رہے ہیں؟
جو لوگ ناجائز تعلقات میں پڑ چکے ہیں، انہیں بھی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ سے غلطی ہو گئی ہے تو آج ہی رک جائیں۔ اللہ کی طرف لوٹ آئیں۔ اللہ کی رحمت سے کبھی نااُمید نہ ہوں۔
بیشک میرا ربِ کریم غفور و رحیم ہے۔ اس کی طرف لوٹ آؤ، وہ تمہیں معاف کر دے گا۔ وہ تمہاری توبہ قبول فرمائے گا۔ اللہ اپنے بندوں پر بے حد رحم فرمانے والا ہے۔
لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف!
تمہارے لیے ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ یہ نہ ہو کہ ہم دنیا کی مصروفیات میں اتنے آگے نکل جائیں کہ پلٹنے کا وقت ہی نہ رہے۔
تو پھر حل کیا ہے؟
پہلا حل: موبائل کا وقت فکس کریں۔
موبائل کو اپنی زندگی کا مالک نہ بنائیں۔ سوشل میڈیا کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کریں اور کوشش کریں کہ سونے سے پہلے موبائل ایک طرف رکھ دیں۔ جو وقت موبائل کو دیا جا رہا ہے، اس میں سے کچھ وقت اپنے مستقبل، اپنی پڑھائی، عبادت اور اپنے گھر والوں کو دیں۔
دوسرا حل: بابا اور والدین سے بات کریں۔
اگر کوئی مسئلہ ہے، کوئی شخص آپ کو پریشان کر رہا ہے، کوئی آن لائن دوستی آپ کو الجھا رہی ہے یا آپ کسی غلط راستے کی طرف جا رہے ہیں تو خاموش نہ رہیں۔ اپنے والدین، خاص طور پر اپنے بابا یا کسی قابلِ اعتماد بڑے سے بات کریں۔ کبھی کبھی ایک صحیح وقت پر دی گئی نصیحت انسان کی پوری زندگی بدل دیتی ہے۔
تیسرا اور سب سے خوبصورت حل: قرآن سے دوستی کریں۔
قرآن صرف پڑھنے کی کتاب نہیں، زندگی گزارنے کا راستہ بھی دکھاتا ہے۔ روزانہ تھوڑا سا قرآن پڑھیں، اس کا ترجمہ سمجھیں اور جو بات دل کو چھو جائے اسے اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ جس دل میں قرآن کی روشنی آ جائے، وہ دل اندھیروں میں راستہ تلاش کرنے کے بجائے اپنے رب کی طرف دیکھتا ہے۔
یاد رکھیں!
یہ عمر صرف موبائل، چیٹنگ، سوشل میڈیا اور وقتی خوشیوں کے لیے نہیں ملی۔ یہ عمر اپنے آپ کو بنانے کی ہے، اپنے مستقبل کو سنوارنے کی ہے اور اپنے رب سے تعلق مضبوط کرنے کی ہے۔
آج کا ایک صحیح فیصلہ کل کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔
اس لیے اگر آپ اس وقت کسی غلط راستے پر ہیں تو خود کو ختم شدہ نہ سمجھیں۔ بس رک جائیں، اپنے رب کی طرف پلٹیں، توبہ کریں اور دوبارہ آغاز کریں۔
لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف، تمہارے لیے ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔
اللہ پاک ہمیں ایسا نوجوان بنائے جو اپنے وقت کی قدر کرے، اپنے والدین کی عزت کرے، اپنی حدود کو پہچانے، قرآن سے محبت کرے اور ہر قدم اپنے رب کی رضا کے لیے اٹھائے۔
میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں ہر گمراہی سے بچائے، ہمارے دلوں کو قرآن کے نور سے روشن فرمائے اور ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرمائے۔
آمین یا رب العالمین! 🤲🏻
ختم شد!!!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
*حقیقت*
_از قلم: رازِ قلم
ہمارا معاشرہ بیٹی کے لیے دن بدن سخت ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی زندگی کو پلِ صراط بنا دیا گیا ہے۔ اتنی مشکلات، اتنی اذیتیں سہنے کے باوجود بھی اسے ایک مکمل انسان نہیں سمجھا جاتا!
کیا اس کی اپنی کوئی زندگی نہیں؟
کیوں گزارے وہ اپنی زندگی کسی اور کے اصولوں کے مطابق؟
بس تھوڑی سی بڑی ہو جائے تو اس پر پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں۔ بے جا کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ اور اگر کوئی شخص سوال اٹھا دے تو سارا الزام اسلام پر ڈال دیا جاتا ہے۔
یہ ہے ہمارے معاشرے کا سچ۔
~~~~
اگر اکیلی گھر سے نکلے تو جگہ جگہ لڑکے کھڑے سیٹیاں بجا رہے ہوتے ہیں۔ ایک باوقار اور بااختیار خاتون کو بھی ہمارے معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
آج کے معاشرے میں عورت کا بااختیار ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ۔۔۔
"یہ دور درندوں کا ہے، پرندوں کا نہیں۔۔"
ایک لڑکی کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔
میں تو کہوں گی کہ کھانا پکانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ اسے لڑنا بھی سیکھنا چاہیے۔
اور سب سے اہم بات: لوگوں کی فکر چھوڑ دو۔ وہ آج بھی باتیں کریں گے، کل بھی کریں گے۔
اللہ نہ کرے اگر کل تم پر کوئی مصیبت آ جائے تو وہ لوگ تمہیں بچانے نہیں آئیں گے۔
تمہیں اپنا دفاع خود کرنا آنا چاہیے۔ اگر گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں تو روزانہ موبائل کے استعمال میں سے 10 منٹ نکال کر انٹرنیٹ سے 2 سے 3 کراٹے کے اسٹیپس سیکھ لو۔
~~~
جو لوگ کہتے ہیں نا "یہ اسلام، وہ اسلام!"
میں ان سے کہنا چاہوں گی کہ آپ ایک بار پھر سے اسلام کو پڑھ لیں۔
اسلام یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنی عورتوں کو گھروں کی چار دیواری میں قید رکھیں، انہیں تعلیم سے دور رکھیں، یا ان پر بے جا پابندیاں لگائیں۔ عورت کا کمانا، بااختیار بننا کوئی بے عزتی کی بات نہیں۔
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی زوجہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا مکہ مکرمہ کی سب سے مالدار خاتون تھیں۔
ہاں! اسلام نے عورت کے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں اور عورت کو چاہیے کہ وہ ان حدود کی پاسداری کرتے ہوئے زندگی گزارے۔
پردہ کرنا تم پر فرض ہے اور یہ تمہیں کرنا ہے۔
اسلام، ہمارا دین، بہت آسان ہے۔
~~~
آج کی لڑکی سمجھتی ہے کہ اسلام نے اسے قید میں رکھا ہوا ہے۔ جبکہ وہ نادان یہ نہیں سمجھتی کہ یہ سب اس کی حفاظت کے لیے ہے۔
غلاف ہر عمارت پر نہیں چڑھایا جاتا، صرف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔
ہر کتاب پر جلد نہیں چڑھتی، صرف قرآنِ مجید پر چڑھائی جاتی ہے۔
اسلام تمہیں غیر محرم سے چیٹ اور بے مقصد بات چیت سے منع کرتا ہے۔ لیکن آج کی نسل یہ بات سمجھنا تو دور، سننا بھی نہیں چاہتی۔
گڑیا! اسلام تمہیں ان درندوں سے بچانا چاہتا ہے۔
*خدارا!*
اس بات کو سمجھو۔۔۔
یہ سب فانی ہے۔
*A gentle reminder for girls:*
تمہارا مضبوط ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ دنیا ان عورتوں سے ڈرتی ہے جو دنیا سے نہیں ڈرتیں۔
تمہیں اتنا بہادر ہونا چاہیے کہ تم اپنے کردار پر بات کرنے والوں کی دھجیاں اڑا سکو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
*ایک مرد*
از قلم: راز قلم
آج کل سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ سا چل پڑا ہے۔ بہت سی ایسی تصاویر نظر آتی ہیں جن میں مرد عورت کے جوتے اٹھائے کھڑا ہے، اس کا بیگ پکڑے ہوئے ہے، اس کے قدموں میں بیٹھا ہے یا اس کے پیچھے چل رہا ہے۔ ہر شخص کا اپنا نقطۂ نظر ہے، مگر جہاں تک میرا پوائنٹ آف ویو ہے، مجھے نہیں لگتا کہ محبت یا عزت ثابت کرنے کے لیے ایک مرد کو عورت کے قدموں میں بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
میرے خیال میں ایک مرد کی طرف سے عورت کے لیے عزت سے بڑھ کر کوئی انمول تحفہ نہیں ہو سکتا۔
میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ کوئی مرد عورت کے پاؤں میں بیٹھے، اس کا جوتا اٹھائے یا صرف اسے خوش کرنے کے لیے اس کے پیچھے چلتا رہے۔ ضروری نہیں کہ وہ آپ کا جوتا پکڑے، ضروری نہیں کہ وہ آپ کا بیگ اٹھائے، ضروری نہیں کہ وہ آپ کے قدموں میں بیٹھے۔
مرد ہو تو عزت کرنے والا ہو، ساتھ دینے والا ہو، اور مشکل وقت میں ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا ہو۔
وہ آپ کی عزت صرف بند کمرے میں نہیں، بلکہ پوری دنیا کے سامنے کرے۔ آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کی عزت کا خیال رکھے۔ آپ کے کمزور لمحوں میں آپ کو تنہا چھوڑنے کے بجائے آپ کا ساتھی بنے، اور جب دنیا آپ کے خلاف کھڑی ہو تو کم از کم اتنا حوصلہ رکھے کہ آپ کے حق میں کھڑا ہو سکے۔
میرے نزدیک مردانگی کسی عورت کے قدموں میں بیٹھنے کا نام نہیں، بلکہ اس عورت کو عزت، تحفظ اور احترام دینے کا نام ہے جو اس کی زندگی کا حصہ ہے۔
اور ہاں، جہاں تک عورت کی بات ہے، عزت صرف مانگنے کی چیز نہیں؛ عزت دینے کی بھی ایک ذمہ داری ہے۔ جس
مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
About the Writer
مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔
Similar Books
Frequently Asked Questions
What is the primary focus of Article Book?
The book focuses on social and personal development, offering moral guidance on family relationships, digital habits, and self-worth.
Does the book contain a fictional story?
The manuscript is primarily a collection of essays, though it includes a brief narrative account of a student's experience with academic exams and results.
What advice does the author give regarding social media?
The author advises readers not to let mobile phones control their lives and suggests setting specific, limited times for social media usage.
How does the author define masculinity?
The author defines masculinity as the act of providing respect, protection, and honor to women rather than seeking dominance.
What is the significance of the father figure in the text?
The author describes her father as an invaluable gift and a constant source of support throughout her life.
👁 194 Views
ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ کو ناول ڈاونلوڈ کرنے یا آنلائن پڑھنے میں کسی طرح کا مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
مزید ناولز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوائن کریں:










