Bloody Vampire Season 1 by Zanoor Writes by Zanoor Writes

Bloody Vampire Season 1 by Zanoor Writes Complete

Bloody Vampire Season 1 by Zanoor Writes Complete — About the Novel

Bloody Vampire Season 1 by Zanoor Writes is a gripping supernatural narrative that follows the life of Melissa, a young student living in isolation near a forest. Her mundane existence is shattered when she discovers her true identity as a vampire. Caught in a web of ancient rivalries, magical interference, and the possessive attention of Shahram, a powerful vampire and university lecturer, Melissa must navigate a dangerous world.

This story explores themes of hidden heritage, dark manipulation, and the struggle for autonomy in a realm where bloodlines dictate survival.

Novel Summary in Urdu

بلڈی ویمپائر سیزن 1 از زنور رائٹس ایک پراسرار اور سنسنی خیز کہانی ہے جس کا مرکزی کردار ملیسا ہے۔ ملیسا ایک طالبہ ہے جو جنگل کے قریب ایک چھوٹے سے کاٹیج میں اکیلی رہتی ہے۔ اس کی زندگی میں اس وقت بھونچال آتا ہے جب اسے اپنی ویمپائر شناخت کا علم ہوتا ہے۔ اس کی ملاقات شہرام سے ہوتی ہے، جو ایک بزنس مین اور یونیورسٹی لیکچرار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک طاقتور ویمپائر بھی ہے۔

شہرام کا ملیسا کے لیے رویہ انتہائی متجسس اور پرسرار ہے، جو اسے اپنی حفاظت میں لینے کی کوشش کرتا ہے۔

کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب ملیسا کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی یادداشت کو ختم کیا گیا تھا اور اس پر ماضی میں تجربات کیے گئے تھے۔ مائیک نامی ایک شخص خود کو اس کا باپ ظاہر کر کے اسے شہرام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ایک جادوگرنی بھی ملیسا کی زندگی میں مداخلت کرتی ہے۔

شہرام، جو اپنے باپ کنگ ایڈورڈ اور بھائی شہزادہ حمیس سے شدید نفرت کرتا ہے، ملیسا کو ان تمام خطرات سے بچانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

ملیسا کے کندھے پر ایک خاص نشان ہے جو اسے مکمل ویمپائر بننے سے روک رہا ہے۔ شہرام اس نشان کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ کہانی کے دوران ڈائمن نامی ایک اور طاقتور کردار کا تعارف ہوتا ہے جو جادوگرنی کا خاتمہ کرتا ہے۔ آخر کار، ایک ہنگامہ خیز صورتحال میں ملیسا کو اپنی یادیں واپس ملتی ہیں اور وہ شہرام کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے۔

یہ ناول ویمپائر دنیا کی سیاست، خاندانی نفرتوں اور محبت کے ایک انوکھے امتزاج کو پیش کرتا ہے، جہاں ہر کردار اپنی بقا اور شناخت کے لیے لڑ رہا ہے۔ زنور رائٹس نے اس کہانی میں سسپنس اور ہارر کو بہت مہارت سے پرویا ہے، جو قاری کو آخر تک باندھے رکھتا ہے۔

Novel Detailed Summary in English

The story begins with Melissa, a student working at a club, who wakes up in her cottage to find herself covered in blood with a deer's head in her room. Her life takes a dark turn when she encounters Shahram, a 28-year-old businessman and lecturer who is also a vampire. Shahram exhibits a possessive interest in Melissa, often watching over her and even punishing her for minor infractions like being late to class.

As the narrative progresses, it is revealed that Melissa is not merely a human; she is a vampire who has been subjected to memory suppression and experimentation.

Melissa’s discovery of her nature is triggered by a magical flower placed by a witch, leading her to drink Shahram’s blood, which initiates her transformation. Meanwhile, a complex political landscape exists within the vampire world. Shahram, a Royal Blood vampire, harbors deep resentment toward his father, King Edward, and his brother, Prince Hamees, who keeps a girl named Malika imprisoned in the palace.

The plot thickens as various factions, including a manipulative character named Mike—who falsely claims to be Melissa’s father—and a malevolent witch, vie for control over her.

Mike attempts to use Melissa as a pawn, even manipulating her into carrying a silver knife to kill Shahram. Simultaneously, the witch, who has been monitoring Melissa, faces her own demise at the hands of Daimon, a powerful figure from Shahram’s past. Shahram, assisted by his loyal friend Derek, works to protect Melissa from these external threats. He discovers a mysterious mark on her shoulder that is being used to prevent her from becoming a full vampire and takes steps to neutralize its effects.

As the tension reaches a breaking point, Melissa is influenced by the witch’s schemes and stabs Shahram. However, this act of violence serves as a catalyst for her to regain her suppressed memories. Following the confrontation, the truth about her past begins to surface, and the dynamic between her and Shahram shifts significantly. The story culminates in a moment of vulnerability where Melissa confesses her feelings to Shahram, acknowledging the deep bond that has formed between them despite the chaos surrounding their lives.

Throughout the narrative, the constant cloudy weather and the dark, forest-adjacent settings reinforce the gothic atmosphere of the novel, highlighting the isolation and danger that define the characters' existence. The interplay between the royal vampire hierarchy, the interference of witches, and the personal journey of Melissa creates a multi-layered conflict that tests the loyalties and resilience of everyone involved.

Genre

Horror Novels

Key Themes

  • Supernatural Identity
  • Forbidden Romance
  • Family Betrayal
  • Memory Suppression
  • Power Struggles

Short Scene from the Novel

کنگ نے انگوٹھی دیکھنے کے بعد ڈیرک کو بتایا جس کے سامنے ان کی دوست کی یادیں آرہی تھیں۔۔۔۔اسے سب گولڈن وچ کے نام سے جانتے تھے وہ معصوم تھی اور اس حملے کے بارے میں کچھ جانتی بھی نہیں تھی مگر کنگ نے اسے بھی سب کے ساتھ مروا دیا تھا۔۔۔شہرام جو بچپن سے ہی ان کی زیادہ توجہ اور پیار نہ حاصل کر سکا اپنی دوست کے مرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے ان سے دور ہو گیا جو بھی چیز شہرام کو پسند آتی تھی یا وہ کسی چیز کو چاہتا تھا وہ کسی نہ کسی طرح کنگ کے ہاتھوں ہی اس سے چھن جاتی تھی اسی وجہ سے اس کے دل میں ان کے لیے ناپسندیدگی بڑھتی گئی اور آخر میں نفرت سما گئی ۔۔۔۔۔

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

Bloody Vampire

by

Zanoor Writes

Season 1

•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••

اس کی آنکھیں کھولی تو اس کے سر میں شدید درد ہو رہا تھا اس نے بمشکل اپنی آنکھیں کھول کر اپنا دائیں ہاتھ اپنے سر پر رکھ کر اپنے درد سے پھٹتے سر کو تھاما تو اسے اپنے ہاتھوں پر کچھ گیلا محسوس ہوا اس نے بند آنکھوں سے ہی ہاتھ کو اپنے ناک کے قریب لا کر اسے سونگھا مگر جان نہ سکی کہ اس کے ہاتھ پر کیا لگا ہوا ہے اس نے جب اپنی آنکھیں مکمل کھول کر اپنے اردگرد دیکھا تو اپنے ارد گرد خون دیکھ کر اس کے دل کی دھڑکن ایک دم بڑھ گئی تھی۔۔۔۔

ملیسا نے جب بمشکل اپنے ارد گرد دیکھتے ہوئے خون کا ذریعہ ڈھونڈنا چاہا تو کمرے کے کونے میں اسے ہرن کا کٹا ہوا سر دکھا ہرن کی آنکھیں کھولی ہوئیں تھیں ۔۔۔۔

آہ۔۔۔۔۔

آہ۔۔۔۔

اس نے ڈر کر چیخے مارتے ہوئے خود کو پیچھے دھکیلنا چاہا مگر اپنے پیچھے بیڈ کو محسوس کر کے اس نے جلدی سے بیڈ کر سہارا لیا اور تیزی سے واشروم کی طرف بھاگی۔۔۔۔۔

خود کو واشروم میں بند کر کے جب اس نے اپنی طرف دیکھا تو اس کے ہاتھ اور کپڑے دونوں خون سے بھرے ہوئے تھے اس نے جلدی سے خود کو شیشے میں دیکھا تو اپنا چہرہ بھی خون سے بھرا دیکھ کر وحشت سے اس کی آنکھیں پھیل گئیں تھیں۔۔۔۔۔

وہ جلدی سے شاور آن کر کے اس کے نیچے بیٹھ گئی اور خود کو زور زور سے رگڑ کر خون صاف کرنے لگی۔۔۔۔۔

تھوڑی دیر بعد وہ ہمت کرتی اپنی جگہ سے اٹھی اور واشروم کا دروازہ کھول کر آہستہ سے باہر نکلی وہ جانتی تھی کہ اسے خود ہی کمرے میں موجود خون اور ہرن کا سر کا کچھ کرنا ہوگا۔۔۔۔۔

وہ جلدی سے پہلے اپنی الماری سے کپڑے لے کر بدلنے لگی کپڑے بدل کر اس نے کانپتے ہوئے اپنے ہاتھ کو لفافے میں ڈال کر ہمت کر کے اس سے ہرن کا سر اٹھایا اور اپنے کمرے کی کھڑکی کھول کر جلدی سے ہرن کا سر جنگل میں پھینکا اور جلدی سے خون صاف کرنے لگی۔۔۔۔۔

وہ اکیلی چھوٹے سے کاٹیج میں رہتی تھی اس کا باپ تو بچپن میں ہی مر گیا تھا ایک ماں تھی وہ بھی ایک سال پہلے اس کا ساتھ چھوڑ گئی۔۔۔۔

یہ کاٹیج جنگل کے پاس تھا اور اس سے کچھ فاصلے پر دوسرے کاٹیج بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

وہ کم ہی کسی سے بات کرتی اور ملتی تھی ورنہ زیادہ تر وہ اپنے گھر میں رہتی تھی یا پھر یونیورسٹی کی لائبریری میں۔۔۔۔۔

اس نے جلدی سے اپنا کمرہ صاف کیا یہ پہلی بار نہیں ہوا تھا اس سے پہلے بھی ایسا تین بار ہوچکا تھا کہ جب وہ اٹھتی تھی تو ایسے ہی خود کو خون میں لپٹے پاتی تھی لیکن اسے کچھ بھی یاد نہیں رہتا تھا کہ وہ کیسے اس حالت میں پہنچی یہ سارا سلسلہ اس کی ماں کی موت کے بعد ہی شروع ہوا تھا۔۔۔۔۔

وہ اپنا کمرہ صاف کر کے فریش ہوکر نیچے آئی اور جلدی سے فریج میں اپنے لیے کچھ کھانے کو دیکھا مگر سوائے سوکھی بریڈ کے اسے کچھ نہیں ملا۔۔۔۔۔

اس نے جلدی سے بریڈ اٹھا کر وہی کھانا شروع کی اور اپنا بیگ اٹھا کر یونیورسٹی کے لیے نکل گئی وہ اپنی بائی سائیکل پر بیٹھی اور اسے آہستہ آہستہ چلاتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب روانہ ہوگئی۔۔۔۔۔

*****************

شہرام اپنی نئی گاڑی میں یونیورسٹی داخل ہوا تو سب اس کی جانب توجہ ہوئے ۔۔۔۔وہ اٹھائیس سالہ مشہور بزنس مین تھا

وہ یونیورسٹی میں صرف ایک لیکچر دینے آتا تھا اور وہ تھا بزنس کلاس کا اگر پرنسپل کا اس پر احسان نہ ہوتا تو وہ کبھی بھی یہاں پر اپنا ایک گھنٹہ ضائع نہیں کرتا۔۔۔۔۔

وہ گاڑی سے باہر نکلا تو زیادہ تر لڑکیاں اسے ہی گھور رہی تھیں۔۔۔۔ جنہیں وہ نظر انداز کر کے اندر کی جانب بڑھ گیا یہ تو روزانہ کا معمول تھا کہ لڑکیاں اسے کھڑی ہوکر دیکھتی تھیں۔۔۔۔

وہ تھا ہی اتنا خوبصورت حد سے زیادہ سفید رنگت اور ساتھ نیلی آنکھیں جن کو ہمہ وقت نظر کی گلاسز سے چھپایا ہوتا تھا۔۔۔۔

وہ مضبوط چال چلتا اپنی کلاس می داخل ہوا جہاں سب لوگ اسے دیکھ کر اپنی اپنی جگہ پر جلدی سے بیٹھ گئے تھے۔۔۔۔

*****************

ملیسا راستے میں کافی پینے کی وجہ سے لیٹ ہوگئی تھی وہ پہلے کبھی لیٹ نہیں ہوتی تھی مگر آج پتا نہیں کیسے وہ لیٹ ہوگئی۔۔۔۔۔

اگر آج کا لیکچر ضروری نہ ہوتا تو وہ کبھی بھی کلاس نہ لیتی مگر اب مجبوری کی وجہ سے وہ تیزی سے کلاس کی جانب بڑھ رہی تھی ۔۔۔۔۔

وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو سب لوگ اس کی جانب متوجہ ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔

اسے توجہ سے سخت نفرت تھی اس وجہ سے وہ پہلے ہی کلاس میں جاکر ایک کونے میں دبک جاتی کہ کسی کی بھی نظر اس پر نہیں پڑتی تھی مگر اب سب کو اپنی جانب دیکھتا پاکر وہ خاموشی سے خود کو برا بھلا کہتی اپنی سیٹ پر جانے لگی کہ شہرام اس سے بولا۔۔۔۔

مس۔۔۔۔ ملیسا آپ کلاس کے بعد روکیں گی ۔۔۔۔۔

ملیسا نے اس کی بات سن کر صرف ہنکار بھرا وہ ہمیشہ ہی اسے زیادہ کام دیتا تھا جس کی سمجھ ملیسا کو بلکل نہیں آتی تھی ۔۔۔۔۔

وہ اپنا رجسٹر نکال کر لیکچر نوٹ کرنے لگی تھوڑی دیر بعد جب کلاس ختم ہوئی تو سب کلاس سے چلے گئے تھے اس وقت صرف وہ اور شہرام کلاس میں موجود تھے۔۔۔۔

مس ملیسا کیا آپ اٹھ کر میرے پاس آئیں گی ؟؟ ۔۔۔۔۔

میرے پاس ٹائم بلکل نہیں ہے فورا یہاں آؤ۔۔۔۔

پہلے تو وہ تھوڑا سکون سے بولا مگر جب ملیسا کو اپنی جگہ سے اٹھتے نہ دیکھا تو وہ غصے سے بولا۔۔۔۔۔

ملیسا اس کی غصے سے بھری آواز سن کر فورا اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے پاس آگئی۔۔۔۔

آج کیوں لیٹ آئی تھی ؟؟؟

آپ سے مطلب ۔۔۔۔۔

شہرام کے سوال کا اس نے الٹا ہی جواب دیا

مجھ سے بتمیزی کی کوشش بھی مت کرنا ورنہ ایک سیکنڈ بھی مجھے نہیں لگے گا تمھیں اس یونیورسٹی سے باہر پھنکواتے ہوئے۔۔۔۔

شہرام نے طنزیہ مسکراہٹ سے ملیسا کو وارن کیا جس کا دل کر رہا تھا کہ وہ اس کا چہرہ نوچ لے۔۔۔۔

تین ہزار بار سوری کل اہنے رجسٹر پر لکھ کر لانا میں چیک کروں گا ۔۔۔۔۔

ملیسا نے آنکھیں پھیلا کر اس کی طرف دیکھا جو اب آہستہ سے اس کے قریب آگیا تھا ۔۔۔۔

سوری سر پلیز آپ تھوڑا کم کردیں کل میں ٹائم پر آجاؤں گی ۔۔۔۔۔

بلکل بھی نہیں اگر تم نے مزید کچھ کہا تو ڈبل لکھنے کو دوں گا۔۔۔۔

شہرام نے اس کے منہ پر ہلکی سی پھونک ماری تو ملیسا کی ڑیڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ہوئی

شہرام بولتا اس سے دور ہو کر اپنی چیزیں سمیٹ کر دروازے کی جانب بڑھ گیا مگر جاتے ہوئے ملیسا کو دھکا مارنا نہ بھولا جس سے وہ سیدھی زمین پر گر گئی تھی۔۔۔۔

آہ۔۔۔۔۔۔

ملیسا کے گرنے کی آواز سن کر شہرام کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی

افف۔۔۔۔ اگر میرے پاس طاقت ہوتی تو سب سے پہلے میں نے اس کھڑوس کو گیند بنا کر اپنے فیورٹ بیٹ سے دھونا تھا۔۔۔۔۔

وہ جلدی سے اٹھتی ہوئی بولی اور اپنی گھڑی پر ٹائم دیکھا مگر یہ دیکھ کر اسے شدید غصہ آیا کہ وہ آج دوسرے لیکچر کے لیے بھی لیٹ ہوگئی ہے۔۔۔۔

اس نے اپنا بیگ سیٹ سے اٹھایا اور مزید کوئی کلاس نہ لینے کا سوچتے ہوئے اپنی سائیکل پر بیٹھ کر شہر گھومنے چلی گئی آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے ویسے بھی اس شہر میں چوبیس گھنٹے بادل ہی رہتے تھے۔۔۔۔۔۔

****************

شہرام یونیورسٹی سے سیدھا اپنے آفس آیا تھا جہاں سارا سٹاف پہلے ہی موجود اپنا کام کر رہا تھا۔۔۔۔۔

شہرام آفس میں داخل ہوا تو ڈیرک اس کا دوست جو اس کے ٹیبل پر جھکا اس کے کمپیوٹر پر کچھ کر رہا تھا اسے دیکھ کر سیدھا ہوتا سنجیدگی سے بولا۔۔۔۔۔۔

تمھارے ڈیڈ کا پیغام آیا ہے وہ تمہیں محل میں ملنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

مجھے ان سے ملنے نہیں جانا۔۔۔۔۔ منع کر دو۔۔۔ کہہ دو کہ میرے پاس ٹائم نہیں ہے

وہ اپنی ٹائی ڈھیلی کرتا ڈیرک سے بولا۔۔۔۔۔

تم جانتے ہو میں کنگ ( شہرام کا باپ ) کو منع نہیں کر سکتا جو بھی جواب دینا ہو تم خود دے دو۔۔۔ ویسے میرے خیال میں تمھیں جانا چاہیے ۔۔۔۔۔۔

ڈیرک شہرام سے بولا جو اب پانی پی رہا تھا۔۔۔۔۔

ان کے پاس ان کے دوسرے بیٹے موجود ہے انھیں میری ضرورت نہیں ہے اور میں انھیں خود ہی جواب دے دوں گا۔۔۔۔۔

شہرام گلاس ٹیبل پر رکھتا اپنی کرسی ہر آکر بیٹھا جہاں سے ڈیرک اب پیچھے ہٹ چکا تھا۔۔۔۔۔

ان کے دوسرے بیٹے تمھارے بھائی ہیں شہرام ۔۔۔۔۔

مجھے ایسے بھائیوں کی ضرورت نہیں یے جو میری موجودگی تک برداشت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔

ڈیرک کی بات سن کر وہ طنزیہ مسکرا کر بولا

اور اب مزید میں ان کے بارے میں بحث نہیں کرنا چاہتا تم یہ بتاؤ کہ میرے کمپیوٹر پر کیا دیکھ رہے تھے۔۔۔۔

شہرام نے ڈیرک سے مزید کہا۔۔۔۔۔۔

اچھا اب نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔اور میل چیک کر رہا تھا دوسری کمپنی کی جو تمہیں آنی تھی۔۔۔۔۔۔

ڈیرک کرسی گھسیٹ کر اس کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا اور اس سے مزید بزنس کے متعلق باتیں کرنے لگ پڑا۔۔۔۔۔

***************

ملیسا نے چونکہ صبح سے کچھ کھایا نہیں تھا اور اب اسے بھوک لگ رہی تھی تو وہ ایک چھوٹے سے اوپن ائیریا کیفے میں موجود تھی تاکہ اہنی بھوک مٹاسکے۔۔۔۔۔

اس کے پاس صرف اتنے ہی پیسے تھے کہ وہ صرف سینڈوچ ہی کھاسکتی تھی اب وہ سینڈوچ کھانے کے بعد اب کافی پی رہی تھی تاکہ سردی کا احساس اسے کم ہوسکے۔۔۔۔۔۔

وہ کافی پی رہی تھی جب اسے لگا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے مگر جب اس نے ارد گرد دیکھا تو کوئی بھی اس کی طرف متوجہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔

اس نے کافی پینے کے بعد بل پے کیا اور اٹھ کر اپنے گھر کی طرف چلی گئی کیونکہ اب اس نے شہرام کے لیے سوری لکھنا تھا اور پھر اس کے بعد اس نے اپنی نئی جوب کے لیے رات کو کلب میں جانا تھا جہاں اس نے ویٹرس کی جوب کرنی تھی۔۔۔۔۔۔

شہرام کلب چلیں آج ؟؟

ڈیرک اپنا کام کرنے کے بعد شہرام کے آفس میں داخل ہو کر بولا۔۔۔۔۔

ہمم ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔

شہرام نے تیزی سے اپنی چیزیں سمیٹ کر اٹھائیں اور ڈیرک کے ساتھ باہر چلا گیا۔۔۔۔۔۔

کل سے میں نے پیک خون کے علاوہ کوئی خون نہیں پیا میرا فریش خون پینے کو دل کر رہا ہے شہرام۔۔۔۔۔۔

ڈیرک گاڑی میں شہرام کے ساتھ بیٹھتا ہوا بولا

میرا بھی تازہ خون پینے کا دل کر رہا ہے چلو پھر آج کلب میں سے ہی کسی کو شکار بناتے ہیں۔۔۔۔

شہرام ڈیرک کی طرف مڑ کر مسکراتا ہوا بولا

اب دونوں کے ہی چہرے پر مسکراہٹ قائم تھی وہ بھی سرد ، بے رحم اور قاتلانہ۔۔۔۔۔

شہرا نے گاڑی سے نکلنے سے پہلے اپنا کوٹ اتار کر گاڑی میں ہی پھینک دیا اور اپنی شرٹ کے پہلے تین بٹن کھول کر اپنے کف فولڈ کرنے لگ پڑا ڈیرک بھی اس کی طرح ہی اپنا حولیہ کر رہا تھا۔۔۔۔

وہ دونوں اس رف سے حولیہ میں لڑکیوں کا دل دھڑکانے کے لیے کلب میں داخل ہوئے دونوں کے چہرے پر قاتلانہ مسکراہٹ رقص کر رہی تھی جو کسی کو بھی ان پر فدا کر دیتی ۔۔۔۔۔۔

دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو کر اپنے اپنے شکار کو ڈھونڈنے کے لیے چلے گئے۔۔۔۔۔

ملیسا جو ڈرنکس سرو کر رہی تھی بار بار لوگوں کے چھونے سے جھنجھلا رہی تھی اسے اچھے سے علم تھا کہ ایسی جوب میں یہ سب عام ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

اسے اس جوب کی ضرورت تھی تبھی وہ مجبوری سے ضبط کرتے ہوئے اپنے چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ قائم کرتے ہوئے اپنا کام کر رہی تھی۔۔۔۔۔

شہرام جو کچھ دور ایک لڑکی کی طرف جا رہا تھا جب اسے ملیسا نظر آئی سفید شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ پہنے وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی یونیورسٹی میں تو وہ صرف کھلی شرٹس اور لوز ٹراؤزر پہنتی تھی ۔۔۔۔۔۔

شہرام نے اسے ایک بھر پور نظر سے دیکھتے ہوئے اپنے قریب سے گزرتی ہوئی ویٹرس سے ڈرنک پکڑی اور ایک ہی سانس میں پی گیا۔۔۔۔۔

وہ اب سب کچھ بھلائے ملیسا کو ہی دیکھ رہا تھا جو ڈرنکس سرو کر رہی تھی جب ایک لڑکے نے اس کا ہاتھ پکڑا تو شہرام نے غصے سے اس لڑکے کو دیکھا

پھر اچانک شہرام کے چہرے پر سرد مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ جانتا تھا کہ اس کا شکار یہ لڑکا ہی ہوگا جس نے ملیسا کو چھوا

ملیسا نے خود پر کسی کی نظریں محسوس کر کے ارد گرد دیکھا تو کوئی بھی اس کی طرف متوجہ نہیں تھا اس نے اپنا سر جھٹک کر دوبارہ ڈرنکس لینے کے لیے بار پر جانا چاہا کہ ڈانسنگ فلور سے گزرتے ہوئے کسی نے اسے پیچھے سے اپنے حصار میں لیتے ساتھ لگایا۔۔۔۔۔

شہرام نے ملیسا کو کمر سے تھام کر اپنے ساتھ لگایا تھا ملیسا نے اس سے دور ہونا چاہا تو اس نے اس پر اپنی گرفت اور مضبوط کر دی ملیسا نے پیچھے مڑ کر خود کو پکڑنے والے کو دیکھنا چاہا مگر شہرام نے اس کا ارادہ جان کر اسے اس طرح اپنے ساتھ لگایا کہ وہ پیچھے نہیں مڑ سکتی تھی۔۔۔۔

شہرام نے اس کے بالوں پر جھک کر گہرا سانس لے کر اس سے آنے والی خوشبو کو اپنی سانسوں میں اتارا۔۔۔۔پھر شہرام نے جھک کر اس کی کالر سے نظر آتی ہوئی گردن پر اپنے لب رکھے اور گھمبیر آواز میں بولا۔۔۔۔

تم بہت جلد صرف میری ہوگی ملیسا بےبی ۔۔۔۔۔۔

ملیسا اس کا سرد لمس محسوس کر کانپ سی گئی اور اس کی بات سن کر تو اس کی ڑیڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ہوئی۔۔۔۔۔

ملیسا نے ایک دم اسے پیچھے دھکا دے کر مڑ کر اس کا چہرہ دیکھنا چاہا مگر شہرام اس سے زیادہ تیز تھا جو ایک سیکنڈ میں ڈانسنگ فلور میں موجود بھیڑ میں غائب ہوگیا تھا۔۔۔۔۔

ملیسا نے اپنے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اسے کوئی بھی اپنی جانب متوجہ نہ دکھا اس نے جھنجھلا کر اپنا رخ بار کی طرف کیا اسے اس جوب سے ابھی سے شدید نفرت ہو رہی تھی۔۔۔۔

*************

شہرام نے جس لڑکے کو ملیسا کو چھوتے دیکھا تھا اسے باہر جاتے دیکھا تو سرد مسکراہٹ کے ساتھ اس کے پیچھے گیا ۔۔۔۔۔۔

وہ لڑکا نشے میں دھت چل رہا تھا اس سے سیدھے قدم بھی نہیں رکھے جا رہے تھے۔۔۔۔۔

شہرام کی آنکھیں اس کی حالت دیکھ کر چمکیں وہ ایک آسان شکار تھا۔۔۔۔۔

تھوڑی آگے جا کر سنسان جگہ پر شہرام نے موقع پاتے ہی بجلی کی سی تیزی سے اس لڑکے کی گردن پر حملہ کیا اور اس کا خون پینے لگا لڑکا ہوش میں نہ ہونے کی وجہ سے مزاحمت نہیں کر پایا تھا شہرام نے اس کا خون پی کر اس کی باڈی کو قریبی جنگل میں کے جاکر پھینک دیا اور اپنے ہونٹ صاف کر کے واپس کلب چلا گیا جہاں ڈیرک بھی اپنا شکار کرنے کے بعد کار کے پاس کھڑا اس کا انتظار کر رہا تھا

دونوں گاڑی میں بیٹھے اور گھر

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ: Zanoor Writes

Zanoor Writes کے قلم سے لکھے گئے مزید بہترین ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

مصنفہ کے تمام ناولز

Similar Novels

Frequently Asked Questions

Is Melissa a human or a vampire?

Melissa is a vampire who had her memories suppressed and was subjected to experiments, which initially prevented her from realizing her true nature.

What is the relationship between Shahram and Melissa?

Shahram is Melissa's lecturer and protector. Over the course of the novel, their relationship evolves from a tense, possessive dynamic into a romantic bond.

Who is Mike in the story?

Mike is a vampire who falsely claims to be Melissa's father to manipulate her, though it is later revealed he is actually the brother of her biological father.

Why is Malika imprisoned?

Malika is kept imprisoned in the palace by Prince Hamees, Shahram's older brother, in a room without light or windows.

What is the significance of the mark on Melissa's shoulder?

The mark on Melissa's shoulder is a magical block designed to prevent her from fully transforming into a vampire.

👁 1.0K Views

Leave a Comment