Jaan se guzar gaye by Farah Faryal Complete novel

Jaan se guzar gaye by Farah Faryal Complete novel

Jaan se guzar gaye by Farah Faryal — About the Novel

Haveli Based Novel, Village Based Novel, Wani Based Novel.

Jaan se guzar gaye by Farah Faryal complete novel. The novel is based on our social and family issues. Story of the novel revolves around Haveli Based Novels, Village Based Novels, Wani Based Novels and love story.

Jaan se guzar gaye novel by Farah Faryal is a compelling narrative that explores the complexities of family honor, personal sacrifice, and the weight of past decisions. Set against the backdrop of traditional haveli life and the modern pressures of life abroad, the story follows characters caught in the crossfire of societal expectations and individual desires. As the plot unfolds, the characters must navigate the consequences of their choices, leading to a profound examination of human resilience.

This Jaan se guzar gaye novel offers a deep look into the lives of those bound by duty.

Novel Summary in Urdu

فرح فریال کا ناول ‘جان سے گزر گئے’ ایک ایسی کہانی ہے جو خاندانی روایات، سماجی دباؤ اور ذاتی قربانیوں کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا آغاز ایک پنچایت کے فیصلے سے ہوتا ہے جس میں سردار ثاقب کی جانب سے ونی کا فیصلہ خاندان کی زندگیوں میں ہلچل مچا دیتا ہے۔ حویلی کے مکینوں اور نیویارک میں مقیم کرداروں کے درمیان کشمکش اس ناول کا اہم حصہ ہے۔

علیزے، جو آغا جان کی پوتی ہے، اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور خاندانی بندھنوں کے درمیان خود کو تنہا محسوس کرتی ہے۔ اس کے شوہر ولید کی وفات اور اس کے بعد فاطر شاہ کا کردار کہانی کو ایک نیا موڑ دیتا ہے۔ فاطر شاہ جب اپنے بھائی ولید کی طبی تاریخ اور دماغی بیماری (AVM) کے بارے میں جانتا ہے تو اسے ماضی کے کئی رازوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ناول میں اسلام آباد کی خاموش وادیوں سے لے کر پیرس کی گلیوں تک کا سفر کرداروں کی ذہنی کشمکش اور ان کی تلاش کو ظاہر کرتا ہے۔ انو اور اس کے بیٹے کا رشتہ اور حویلی کے دیگر افراد کی آپس کی چپقلش اس کہانی کو مزید گہرا بناتی ہے۔ یہ ناول اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح انسان اپنی روایات اور خاندانی وقار کے بوجھ تلے دب کر بھی اپنی پہچان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

‘جان سے گزر گئے’ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ان جذباتی فیصلوں کا مجموعہ ہے جو انسان کو زندگی کے مشکل موڑ پر لینے پڑتے ہیں۔

Novel Detailed Summary in English

The narrative of Jaan se guzar gaye novel centers on the lives of individuals connected to a powerful, traditional family. The story begins with a panchayat decision involving Sardar Saqib, which sets a chain of events in motion that ripples through generations. Central to the conflict is the practice of Wani, where a grandson is given to settle a dispute, highlighting the rigid feudal structures that dictate the lives of the characters.

As the story progresses, the focus shifts between the grand, guarded haveli and the quiet, isolated lives of characters living in New York, creating a stark contrast between tradition and modernity.

Alizeh, a granddaughter of the patriarch Agha Jan, finds herself at the center of emotional turmoil. Her interactions with Shah, who is tasked with her protection, and her complex relationship with her husband, Waleed, reveal the internal struggles of a woman trying to find her place within a family that values reputation above all else. Meanwhile, Fatir Shah emerges as a pivotal figure, navigating his own path while dealing with the legacy of his brother, Waleed.

The discovery of Waleed’s medical history, specifically his struggle with AVM, adds a layer of tragedy and mystery to the family’s past, forcing Fatir to confront truths that were long buried.

As the characters move between Islamabad and international settings like Paris, the narrative delves into themes of grief, identity, and the search for closure. The emotional bond between mothers and sons, such as the relationship between Anu and her son, provides a humanizing element amidst the political and social maneuvering of the haveli. The story does not shy away from the darker aspects of these lives, including the interrogation of prisoners and the pressure of arranged alliances.

Through these interconnected lives, the novel examines how individuals attempt to break free from the chains of their heritage while still being tethered to the people they love. The journey of Fatir and Alizeh, in particular, serves as a testament to the difficulty of moving forward when the past continues to cast a long shadow over their present reality.

Genre

Family based novels

Key Themes

  • Feudal System
  • Family Honor
  • Sacrifice
  • Identity Crisis
  • Medical Trauma
  • Tradition vs Modernity

Short Scene from the Novel

آخر یک طرفہ محبت کیوں کی جائے؟ واقعی ایک گہری اور دل میں اتر جانے والی بات ہے۔ محبت کا مطلب ہے دو دلوں کی ایک دوسرے کے لیے فکر کرنا اور ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونا، لیکن جب یہ محبت یک طرفہ ہو تو یہ صرف ایک سائے کی طرح بن جاتی ہے جو کبھی بھی حقیقت کا روپ نہیں لے سکتی۔ اپنی محبت، اپنی توانائیاں اور اپنے جذبات کسی ایسے شخص کے لیے وقف کرنا جو اس محبت کی قدر نہ کرے، دراصل خود کو اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ محبت تبھی اپنی پوری آب و تاب سے چمکتی ہے جب وہ دو طرفہ ہو، جب دونوں جانب ایک دوسرے کی محبت کا احترام کیا جائے اور اسے اپنایا جائے۔

Download Novel

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online reading

ناول کے ابتدائی صفحات

جان سے گزر گئے —

فرح فریال

(مکمل ناول)

“یہ نہیں ہو سکتا، ہماری تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے شاہ جی! یہ ظلم نہ کریں سردار صاحب۔”

“یہ تو تمہارے بیٹے کو سوچنا چاہیے تھا، گولی چلانے سے پہلے۔ اب جرگے کا فیصلہ ہے؛ قاتل یا قصاص! ہم تمہیں دو دن کا وقت دے رہے ہیں، اچھی طرح سوچ لو۔ اب جرگے کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور ہاں! دو دن بعد اپنے بیٹے اور پوتے کو لے کر آنا، ہم بھی دیکھتے ہیں تم قصاص دیتے ہو یا قاتل۔۔۔”

“چل کھا لے، کیوں ضد کر رہی ہے لالی!” وہ پشت پر سفید بالوں کو سہلاتے ہوئے کہہ رہا تھا۔

“اوئے اوئے! فضلو، گھوڑی کھا رہی ہے!”

“گھوڑی نہ کہہ، غصہ کر جائے گی۔”

گھوڑی نے بھی منہ اٹھا کر اپنے گستاخ غلاموں کو دیکھا اور اپنے آگے والے پاؤں پیچھے کر لیے۔ یہ ایک سفید فر والی گھوڑی ‘لالی’ تھی، اور یہ اس کا ناراضگی کا اظہار کرنے کا انداز تھا۔

“چل آ جا، روٹی کھا لے!” وہ ملازم اپنے ہم جولی سے بول کر چل دیا۔

“تو چل، میں آیا۔”

“شروع کر۔۔۔ بسم اللہ۔۔۔ اللہ برکت دے۔۔۔ لالا! ایک بات تو بتاؤ، پنچایت میں کیا فیصلہ ہوا ہوگا۔۔۔؟”

“اللہ جانے کیا ہوا ہوگا، ایک نہر کے پل سے گزرنے پر لڑائی ہوئی تھی۔ ویسے چھوٹے سرکار نے پی ہوئی تھی۔”

اتنے میں ایک گارڈ بھاگتا ہوا آیا۔

“سردار سائیں کی گاڑیاں ڈیرے کی طرف آ رہی ہیں!”حاصل

سارے گاؤں والے اٹھ کھڑے ہوئے، شاہ جی اپنی گاڑی کی طرف چل پڑے۔ ان کو دیکھ کر گارڈز بھی گاڑیوں میں سوار ہوئے اور دھول اڑاتی گاڑیاں اپنی منزل کی طرف چل پڑیں۔ دور سے شان و شوکت سے کھڑی حویلی نظر آ رہی تھی، جس کے آگے چاق و چوبند گارڈز کھڑے تھے۔

حویلی کے اندر آؤ تو وسیع رقبے پر پھیلی حویلی خوبصورتی کا اعلیٰ نمونہ تھی۔ شاہ صاحب اس وقت اپنی خواب گاہ میں آرام دہ کرسی پر براجمان تھے۔ بی جان کمرے میں آ کر آغا جان شاہ هاشم علی سے مخاطب ہوئیں:

“شاہ صاحب! پھر آپ نے جرگے میں کیا فیصلہ کیا؟” کندھے پر ہاتھ رکھ کر نرمی سے پوچھا۔

شاہ صاحب آنکھیں کھول کر سامنے دیوار پر نظریں مرکوز کیے ٹھنڈی آہ بھر کر بولے: “ہم نے کیا فیصلہ کرنا ہے سلطانہ بیگم! فیصلہ تو یہاں کے رسم و رواج کے مطابق ہوگا۔” شاہ صاحب رنجیدہ تھے۔

“لیکن شاہ جی! ان کی تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے۔۔”

“یہ ان کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔”

“لیکن پھر بھی شاہ جی! آپ کو کیا لگتا ہے، سردار ثاقب کیا فیصلہ لے گا؟”

“سلطانہ بیگم! زمین وہ دے گا نہیں، بیٹے کا ملنا مشکل ہے، یا پھر۔۔۔” بات کرتے کرتے شاہ جی خاموش ہو گئے۔

“پھر کیا شاہ جی؟” بی جان سرسراتی ہوئی آواز میں بولیں۔

“یا پھر وہ پوتا ونی میں دے گا۔۔۔ ہاہاہاہا۔”

“رب رحم!” بی جان سکتے میں آ گئیں۔۔۔۔

گاڑی سست روی سے چلتی ہوئی آ کر وسیع گیراج میں رکی۔ فضلو نے بھاگ کر گاڑی کا دروازہ کھولا، اندر سے گندمی رنگ کا بھاری جسامت کا مرد باہر نکلا۔

“سلام سائیں!” فضلو نے ادب سے سلام پیش کیا۔

“وعلیکم السلام۔۔۔ ہاں بھئی! یہاں سب خیریت سے ہے نا؟”

“جی سرکار! سب خیریت سے ہے۔”

فضلو نے مین انٹرنس کا دروازہ کھولا۔ سردار صاحب ہال میں داخل ہو گئے جہاں بیش قیمتی فرنیچر سیٹ تھا۔ سردار صاحب نے کروفر سے گردن اکڑا کر اپنی سلطنت کا جائزہ لیا، اور مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے درمیان میں پڑے لکڑی کے جھولے پر براجمان ہو گئے۔ کچن سے برکت پانی کا گلاس لیے برآمد ہوا:

“سلام سائیں!”

“وعلیکم السلام! ہاں بھئی برکت! کیا حال ہے تیرا؟” گلاس پکڑتے ہوئے پوچھا۔

“جی سرکار! اللہ کا کرم ہے۔”

“ہمم۔۔۔” گلاس واپس پکڑاتے ہوئے کہا، “وہ جو کال کوٹھری میں مریض ہے، ڈاکٹر نے پٹی تبدیل کی آ کر اس کی۔۔۔؟”

“جی سائیں! صبح کی تھی،” برکت نے سر جھکائے جواب دیا۔

“ہمم! چلو، اگر ضرورت پڑی تو شہر سے کسی ڈاکٹر کو بلوا لینا۔”

“جو حکم سردار صاحب!”

“اچھا، چلو ہم تھوڑا سا آرام کر لیتے ہیں، پھر حویلی جائیں گے۔” سردار صاحب اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوتے ہوئے بولے۔

“بہتر سرکار۔”

ٹی وی اونچی آواز میں چل رہا تھا۔ سامنے گولائی کی شکل میں بھورے رنگ کے صوفے پڑے تھے، سائیڈ پر شیشے کی کھڑکی تھی جس سے ڈائننگ ہال کا حصہ نظر آتا ہے۔ دو بچیاں صوفے پر بیٹھی کھا کم، لڑ زیادہ رہی تھیں۔

“میں آج تمہاری شکایت بابا کو لگاؤں گی۔”

“بابا اللہ کے پاس چلے گئے ہیں۔”

“نہیں، تم جھوٹ بول رہی ہو۔” بچی نے اونچی آواز میں رونا شروع کر دیا۔ بچی سر پہ دو پونیاں باندھے اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے ہوئے تھی، جبکہ دوسری بچی اطمینان سے کھڑی تھی۔

“منہوسو! باپ مر گیا تم لوگوں کا۔۔۔”

“امو۔۔۔!”

“چپ! شبو او شبو!”

“جی بی بی جی!” کچن سے کمسن ملازمہ بھاگتی ہوئی آئی۔

“لے کر جا ان کو!” وہ عورت حکم صادر کرتی بولی۔

“آ جائیں چھوٹی بی بی! میں آپ کو شوربے والی سویاں بنا کر دیتی ہوں، آپ کو پسند ہیں ناں؟”

“شبو! میرے لیے جوس کا گلاس لے کر آؤ۔”

“جی بیلا بی بی۔” اور چھوٹی سی معصوم گڑیا کا ہاتھ پکڑ کر لے گئی۔ بیلا اپنی پونی کو ایک ادا سے پیچھے پھینک کر صوفے پر بیٹھ کر اپنی ماں کو دیکھنے لگی جو شکل سے خرانٹ عورت لگتی تھی۔

مائی کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی۔ کمرے کی فضا پرسکون تھی۔ ایک طرف شیشے کی کھڑکی پر خوبصورت پردے لٹک رہے تھے۔ سنگھار میز کے سامنے بیڈ پر ایک عورت بیٹھی ہے جس کے ہاتھ میں تسبیح ہے اور نماز کے طریقے سے دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔

“بیٹی! آپ کھانے کی میز پر نہیں آئیں؟”

“مائی! میرا دل نہیں کر رہا، اور سردار صاحب آ گئے حویلی؟”

“جی بی بی! وہ تو رات کا کھانا کھا کر کمرے میں سونے بھی چلے گئے ہیں۔”

“سائیں وہاج کا کچھ پتہ چلا؟”

“نہیں بی بی۔۔۔”

“اللہ کرے لاش ہی ملے!”

“نہ بی بی! آپ کے سر کے سائیں ہیں، جیسے بھی ہیں…”

“اچھا چلو! چھوٹے سائیں کو کھانا کھلا دیا؟”

“جی، اب میں ان کو دودھ کا گلاس دینے جاؤں گی، آپ کو بھی لا دوں؟”

“نہیں، جاؤ اب۔”

“جی بی بی۔۔۔”

کچن سے کھانا پکانے کی خوشبو آ رہی تھی۔

“چھوٹی بی بی! آپ یہاں بیٹھو، میں آپ کے لیے شوربے والی سویاں بناتی ہوں۔”

“اوہو شبو! سویاں نہیں، نوڈلز کہتے ہیں ان کو۔” چھوٹی بی بی نے اپنے چھوٹے سے ماتھے پر ہاتھ مار کر کہا۔

“سوری بی بی۔”

“شبو! میرے بابا سچی میں اللہ کے پاس چلے گئے ہیں؟” اس کانچ کی گڑیا کے دماغ میں اپنی بہن کی بات اٹک گئی تھی۔

شبو نے پیچھے مڑ کر دیکھا۔ چھوٹی سی بچی آنکھوں میں امید اور حسرت لیے منتظر نظروں سے دیکھ رہی تھی۔ اب شبو کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ کیا کہے۔

“بی بی! آپ کے لیے گڑیا لینے گئے ہیں، وہ جو سیل سے چلتی ہے۔”

“ہیں شبو! سچی؟” وہاں آنکھوں میں خوشی سے تارے چمک اٹھے۔۔۔

کمرے میں میز پر لیمپ کی روشنی میں کسی کا سایہ دیوار پر پڑ رہا تھا، ایسے جیسے کوئی جھک کر کام کر رہا ہو۔ کمرے کی خاموشی میں دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی۔ کمرے کے مکین کو مداخلت پسند نہ آئی، لیکن پھر بھی ہلکی سی گردن گھومائی۔ مائی نے اندر آ کر دودھ کا گلاس میز پر رکھا۔

“چھوٹے سائیں! دودھ پی لیجیے گا۔” مائی دروازہ کھول کر واپس چلی گئی۔

سایہ میز پر جھکے کاغذ پر لکھتے ہوئے ایک ہاتھ سے اپنے ماتھے پر بار بار آتے سلکی بالوں کو پیچھے کر رہا تھا۔ دودھ پر پڑے پڑے ہلکی سی بالائی کی تہہ آ چکی تھی۔۔۔

ہلکی ہلکی میٹھی دھوپ میں مرغی اپنے بچوں کو لیے صحن میں ایک قطار میں چل رہی تھی، جیسے ان کو ایک ساتھ رہنے کا طریقہ بتا رہی ہو۔

وہی ایک طرف پلنگ پر بوڑھی عورت بیٹھی تھی جس کے بائیں طرف پان دان پڑا ہے، وہ سامنے بیٹھی اپنی بہو سے باتیں کر رہی تھی۔

“ہیں بتول! پھر کیا فیصلہ کیا پنچایت میں؟”

“پتا نہیں بے بے! یہ رات کو لیٹ آئے تھے اور اب تڑکے کے وقت چلے گئے، مجھے تو پروین نے بتایا ہے ناشتے کے ٹائم۔”

“اچھا چل چھوڑ! تو جا، میں نے پروین کو چائے کا کہا تھا، تو دیکھ کہاں مر گئی وہ۔”

“اچھا بے بے!” بتول بیگم اٹھ کھڑی ہوئی تو حویلی کا دروازہ کھلا اور سردار صاحب کی گاڑی اندر آ گئی۔۔۔

وہ آگے پیچھے دیکھتے ہوئے چل رہا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک سفید رنگ کا شاپر تھا جس میں مختلف قسم کی ڈبیاں تھیں۔ دروازہ کھولا تو اسے کسی کی کراہنے کی آواز آئی۔ اندر داخل ہوا اور دروازہ بند کر کے چارپائی کی طرف چل پڑا، اس پر ایک مریض لیٹا ہوا تھا۔ اس نے سر نیچے کر کے کہا:

“پا۔۔۔نی!”

وہ سیدھا ہو کر دائیں طرف چل پڑا، وہاں پڑے مٹی کے گھڑے سے پانی لے کر آیا اور اس کے سر کے نیچے ہاتھ رکھ کر اوپر کیا۔

“باؤ! پانی۔” ہونٹوں کے پاس کیا، ایک دو گھونٹ پی کر منہ پیچھے کر لیا۔ واپس لٹا کر آواز دی تو مریض پھر سے بے ہوش ہو گیا۔۔۔

صبح کا وقت تھا، سورج کی کرنوں کو روکنے کے لیے شیشے کی کھڑکی ناکام تھی۔ سنگھار میز کے آگے آغا جان کھڑے تھے۔ شیشے میں ان کے کندھوں پر واسکٹ پہناتی بی جان نظر آ رہی تھیں۔

“بچیاں سکول چلی گئی ہیں؟”

“جی۔”

“حاجرہ بہو کو کہو کہ باہر نکلا کرے تازہ ہوا میں۔”

“شاہ جی! وہ عدت میں ہے۔”

“صبح کے وقت ملازمین نہیں ہوتے۔۔۔”

“جی۔۔۔”

“اور بچیوں کو ٹائم دو، چھوٹی والی زیادہ حساس ہے باپ کے لیے۔”

“جی! آپ کہاں جا رہے ہیں؟”

“میں پہلے کچہری، پھر مریدوں سے ملاقات کرنی ہے، شام کو آؤں گا، اللہ نگہبان۔۔۔”

“سلام بے بے!” پیچھے سے موڑھا آگے کر کے بیٹھ گئے۔

“یہ تو تڑکے کے وقت کہاں چلا گیا تھا؟ تیری بیوی بتا رہی ہے کہ تو سویرے سویرے کہیں چلا گیا ہے۔”

“ہاں بے بے! وہ زمینوں پر گیا تھا، پانی کا مسئلہ آ رہا تھا۔ ناشتہ کیا آپ نے۔۔۔؟”

“ہاں کر لیا۔۔۔ پھر کیا فیصلہ کیا پنچایت میں شاہ جی نے؟”

“اس نے فیصلے کا اختیار مجھے دے دیا ہے۔”

“پھر تو نے کیا فیصلہ کیا؟”

“اس نے مجھے تین شرائط دی ہیں۔”

“اچھا! کون کون سی؟” بتول بیگم بولیں۔

“قاتل، قصاص یا ونی!”

“ہماری تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے! آپ پھر زمین دیں گے ناں؟” بتول بیگم نے اپنی ممتا کے ہاتھوں مجبور ہو کر پوچھا۔۔۔

“پتہ نہیں، ابھی میں سوچ رہا ہوں۔”

“چل، پھر کسی سے مشورہ بھی کر لینا۔”

“ہاں بے بے! وہ تو کر لوں گا۔ اچھا بتول! میرے کچھ مہمان آ رہے ہیں، شہر سے کھانے کا اچھا سا انتظام کروا لینا۔ بے بے اجازت، رب راکھا!” اور اٹھ کر چل دیے ۔۔

بی جان دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئیں۔ کمرہ سارا اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا، ایسے جیسے کسی کو کال کوٹھری کی سزا دی گئی ہو۔ بی جان نے دیوار پر ہاتھ مار کر لائٹ جلائی تو بیڈ پر حاجرہ بیگم ماتھے پر ہاتھ رکھ کر لیٹی ہوئی تھیں۔

“حاجرہ بیٹا! کیا ہوا، طبیعت تو ٹھیک ہے؟” بی جان بیڈ کے قریب آتیں فکر مندی سے گویا ہوئیں۔

“جی بی بی جان! میں بالکل ٹھیک ہوں۔” وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے بولیں۔

“تم باہر نکلا کرو، شاہ جی فکر مند ہو رہے ہیں۔ بچیوں پر دھیان دو، دونوں سارا دن بوکھلائی بوکھلائی پھرتی ہیں۔”

“بی جان! ان کی جگہ اگر بیٹا ہوتا تو مجھے اپنے سہاگ کے اجڑنے کی فکر نہ ہوتی۔” حاجرہ بیگم کے لہجے میں آنے والے وقت کا خوف تھا۔

“حاجرہ! کبھی ہم نے تم سے شکوہ کیا پوتا نہ ہونے پر؟ مجھے دیکھو، اللہ نے دو بیٹے دے کر واپس لے لیے؛ ایک بچپن میں مر گیا بیماری سے، اور ایک اب گولی سے۔ اللہ سے شکوہ نہیں کرتے، چلو اٹھو، منہ ہاتھ دھو کر باہر آؤ تازہ ہوا میں، باغیچے میں بیٹھ کر دونوں ماں بیٹی چائے پیتے ہیں۔۔۔”

یہ ایک سکول کا اسمبلی ہال تھا جہاں بچے ایک لائن میں کھڑے ہیں، اس وقت قومی ترانہ پڑھ رہے ہیں۔ سب بچے خاموشی اور ادب سے سن رہے ہیں۔ قومی ترانہ جیسے ہی ختم ہوا، بچے لائن میں کلاس میں جانے لگے۔ لائن میں دو بچے بھی شامل ہیں، ایک تھوڑا سا ناراض ہے اور ساتھ والا اس کو منانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

کلاس میں داخل ہو کر آگے پیچھے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ آگے بیٹھے بچے نے منہ پھیر کر پیچھے اپنے خود سے خفا دوست کو بلایا:

“یار سن نہ!”

“ابھی نہیں، بعد میں! سامنے دیکھ، ٹیچر تمہیں گھور رہا ہے۔” کتاب کھولتے ہوئے دانت پیس کر کہا۔

اتنے میں سامنے والے بچے کے سر پر چاک آ کر لگا، ایک دم سیدھا ہو کر بیٹھ گیا۔

“پیچھے کیا ہے آپ کا؟”

“ک۔۔۔ کچ، کچھ نہیں۔” ہکلاہٹ سے جواب دیا۔

“پھر اپنی کتاب لے کر آؤ!”

“اوؤ۔۔۔” اور اپنے بیگ سے کتاب نکالتے ہوئے دوست کو منہ پر ہاتھ پھیر کر بعد میں پوچھنے کا اشارہ کیا۔

“جلدی روٹی لے آؤ!”

“آئی بس، تو کھانا شروع کر۔۔۔ یہ لو، آخری روٹی تھی، وہ پکا کر لائی ہوں۔”

“یہ کیا! آج پھر شوربے والی دال؟ حویلی سے کچھ نہیں لائی۔۔۔؟”

“نہیں، آج میں جلدی آ گئی تھی۔” چارپائی پر بیٹھتے ہوئے بولی۔

“ہہہمم!” اور پتلی دال میں روٹی ڈوبو ڈوبو کر کھانے لگا۔

“اچھا سن۔۔۔”

“ہہمم، بول!”

“یہ سردار سائیں کیا فیصلہ کرے گا؟”

“تجھے کیسے پتہ چلا؟”

“میں بے بے کو چائے دینے گئی تھی تو سردار سائیں بات کر رہے تھے۔”

“ہاں، میں نے بھی سنا ہے، وہ اپنے کریم چاچا نہیں، اس کی دکان پر سائیں کا ڈرائیور آیا تھا وہ بتا رہا تھا، اور پتہ ہے دکان پر رخشندہ بھی تھی۔”

“او بی بی سی!”

“ہاں ناں۔۔۔”

“لو! اب تو سارے گاؤں میں خبر پھیل جائے گی۔ اور سارے گاؤں والے یہ جاننے کے لیے جمع ہو جائیں گے کہ سردار صاحب کیا فیصلہ کرتے ہیں۔”

“کہہ تو ٹھیک رہی ہے، اب دیکھنا کیا تماشا لگتا ہے پنچایت والے دن۔۔۔”

چھٹی کا وقت تھا، بچے سکول سے باہر آ رہے تھے۔ باہر مختلف قسم کے ٹھیلوں والے رنگ برنگی چیزیں رکھ کر بچوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے تھے۔ ان میں دونوں دوست بھی ایک دوسرے کے کندھوں پر بازو پھیلائے آ رہے تھے۔

“چل اب تو منہ سیدھا کر لے، تو نے صبح میرے ساتھ اچھا نہیں کیا، عینک والے سے چوک پڑوا کر۔۔۔” اس بچے نے اپنے دوست سے خفگی کا اظہار کیا جو چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔ اس کا منہ دھوپ سے سرخ ہو رہا ہے۔

“بتا نہ، کیوں صبح سے منہ لٹکایا ہوا ہے؟”

“کچھ نہیں یار، اماں کی وجہ سے پریشان ہوں۔”

“کیوں، کیا ہوا چچی کو؟”

“دا جی اماں کو پچھلے طعنے دیتے رہتے ہیں۔۔۔ میرا دل کرتا ہے میں اماں کو لے کر دور چلا جاؤں۔ ایک ابا تھے، وہ شراب پی کر اماں کو مار پیٹ اور گالیاں دیتے رہتے تھے۔۔۔”

“فکر نہ کر، ٹھیک ہو جائے گا سب۔” اس لڑکے نے اپنے یار کو تسلی

مکمل ناول آن لائن پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

About the Writer

مصنفہ کے مزید ناولز پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کھولیں۔

Similar Novels

Frequently Asked Questions

1. What is the central theme of Jaan Se Guzar Gaye?

The novel primarily revolves around intense emotional trials, sacrifice, resilience, and the complexities of human relationships within family settings. It explores how misunderstandings, ego clashes, and societal pressures test the patience and emotional endurance of the protagonists, highlighting how love often requires immense pain and forgiveness.

2. Who is the author of the novel, and what is her writing style known for?

The novel is written by Farah Faryal, a well-known name in Urdu digest literature. Her writing style is celebrated for its gripping emotional depth, realistic family politics, relatable character struggles, and strong romantic-social storylines that deeply engage readers (“jaan se guzar jana” metaphorically reflecting extreme emotional boundaries and profound sacrifices).

3. How does the story handle family dynamics and societal conflicts?

Like many classic Urdu social novels, Jaan Se Guzar Gaye delves into household politics, parental pressures, and the friction between personal desires and family expectations. The plot illustrates how external interference and traditional hurdles complicate the lives of the main characters, driving much of the conflict and suspense.

4. Is Jaan Se Guzar Gaye a complete and standalone novel?

Yes, it is a complete social-romantic story often published in popular Urdu monthly digests or as a standalone compilation. It offers a structured beginning, a heavy emotional rollercoaster in the middle, and a satisfying resolution addressing the trials faced by the characters.

5. Who would enjoy reading this novel?

This novel is ideal for readers who love classic Urdu romantic-social dramas, emotional family storylines, and character-driven plots centered around resilience, heartbreak, and eventual redemption.

اگر آپ کو ناول ڈاؤنلوڈ کرنے یا پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو ہم سے رابطہ کریں:

👁 1.1K Views

4 thoughts on “Jaan se guzar gaye by Farah Faryal Complete novel”

Leave a Comment