Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi Complete novel

Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi Download pdf

About The Novel Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi

Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around Realistic Fiction.

Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

Novel Detailed Summary in English

A Haunting Chronicle of Desire and Destruction

When it comes to modern Urdu psychological fiction, authors are increasingly stepping away from romantic tropes to explore darker, deeply rooted societal issues. “Maah Gazeeda” by Kainat Jameel Abbasi is a prime example of this shift. This short Urdu novel or long افسانہ (afsaana) is a gut-wrenching exploration of patriarchal oppression, female vulnerability, and the tragic consequences of a harmless desire in an unsafe society.

For digital novel readers looking for a detailed analysis, thematic breakdown, and summary of the latest episode, this article provides a comprehensive overview of the Maah Gazeeda complete Urdu novel.

The narrative of “Maah Gazeeda” (which translates to Moon-bitten or The One Afflicted by the Moon) revolves around Mahrukh, a naive 16-year-old girl living in a semi-urban locality dominated by ruthless feudal lords. Mahrukh has a surreal, almost obsessive love for the moon. While other girls her age dream of fine clothes, luxury, and romance, Mahrukh’s only unfulfilled wish in sixteen years is to sit under the open night sky and gaze at the full moon.

However, her mother, Umm-e-Mahrukh, acts as a strict warden. She locks the main door with a heavy padlock precisely at sunset every single day. To Mahrukh, this feels like an unjust imprisonment. To her mother, it is the only shield protecting them from the predatory men lurking in the streets outside.

The emotional turning point of the story happens on the night of the 14th of Shaban (Shab-e-Badr)—the night of the brightest full moon. When Mahrukh confrontatively asks her mother why she harbors such an absolute hatred and fear of men, her mother uncovers a horrific chapter from her past.

Years ago, when she had to step out alone at 11:00 PM to fetch medicine for her sick mother, three local men stalked her back to her house. They entered her home and, in front of her eyes, brutally assaulted her ailing mother. The tragedy did not end there; the next morning, instead of seeking justice, her own father believed the rumors of the culprits, blamed his wife and daughter for loose character, and beat them mercilessly. The trauma caused her mother to suffer a fatal heart attack. This harrowing tale explains why the mother prefers absolute isolation over dangerous freedom.

Despite hearing the horrifying reality of her family’s past, Mahrukh convinces herself that her destiny is different. Blinded by her innocent romanticism of the moon, she waits for her mother to fall asleep. At 2:00 AM, she takes a large kitchen knife for protection, unlocks the door, and climbs up the rusty iron ladder to the rooftop.

As she sits on a stone, closing her eyes to count down from ten before witnessing the glorious full moon, catastrophe strikes. On the adjacent roof, the landlord’s drug-addicted sons and their companions are snorting heroin. At the count of five, they spot Mahrukh alone on the roof.

The story reaches a devastating end as these predators cross over to her roof. Despite her holding a knife, fear paralyzes her. She is overpowered beneath the silent, cold glare of the very full moon she risked her life to see. The contrast between the pure beauty of the celestial moon and the monstrous ugliness of human lust brings the novel to a soul-crushing conclusion.

***************

Novel Summary in Urdu

کچھ خواہشیں گناہ نہیں ہوتیں، مگر زمانہ اُنہیں معاف نہیں کرتا۔

کبھی ایک چاند کو دیکھنے کی آرزو، انسان کو ایسی شب کے سپرد کر دیتی ہے جس کے بعد زندگی پہلے جیسی نہیں رہتی۔

ماہ گزیدہ ایک خاموش دل، گھٹے ہوئے ماحول، اور اُن اَن کہے خوفوں کی حکایت ہے جو بظاہر معمولی دکھائی دیتے ہیں، مگر رفتہ رفتہ روح پر اپنے نقوش ثبت کر جاتے ہیں۔

یہ افسانہ خواہش اور پابندی، معصومیت اور اندیشے، نیز چاندنی اور تاریکی کے درمیان معلق ایک ایسی کیفیت کو بیان کرتا ہے جسے ہر شخص پڑھ تو سکتا ہے، مگر پوری طرح محسوس نہیں کر پاتا۔

ناول “ماہ گزیدہ” اردو ادب میں معاشرتی بے حسی، مردانہ ہوس، اور مظلوم عورت کی خاموش چیخوں کی ایک دل دہلا دینے والی داستان ہے۔ کائنات جمیل عباسی نے اس افسانے کو ایک ایسی لڑکی کے گرد بُنا ہے جس کی پوری کائنات صرف ایک معصوم سی خواہش یعنی “چودھویں کا چاند دیکھنے” تک محدود تھی۔ مگر ایک پسماندہ اور جاگیردارانہ بستی میں جہاں عورت کو محض ایک شے سمجھا جاتا ہے، یہ معصوم خواہش ایک ہولناک سزا میں بدل جاتی ہے۔

یہ ناول جہاں ایک طرف اُمّ ماہ رخ کے ماضی کے تاریک زخموں اور اس کے خوف کو عیاں کرتا ہے، وہیں دوسری طرف یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح ایک سفاک معاشرہ کسی معصوم کے خوابوں کا خون کر دیتا ہے۔ “ماہ گزیدہ” (جس کا مطلب ہے چاند کا ڈسا ہوا) صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ سماج کے منہ پر ایک تماچا ہے جو قارئین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

اہم کرداروں کا تعارف:

ماہ رخ: سولہ برس کی ایک معصوم اور خوددار لڑکی، جسے چاند سے جنون کی حد تک محبت ہے اور وہ زندگی میں بس ایک بار آزادی سے رات کا چاند دیکھنا چاہتی ہے۔

اُمّ ماہ رخ: ماہ رخ کی ماں، جو ماضی میں مردوں کے ظلم اور تہمت کا شکار رہ چکی ہے اور اب دنیا کے خوف سے شام ہوتے ہی گھر کو تالا لگا دیتی ہے۔

بلقیس: جاگیرداروں کے لیے نشہ آور اشیاء سپلائی کرنے والی ایک مجبور عورت، جو اُمّ ماہ رخ کی سہیلی ہے۔

****************

About The Writer, Kainat Jameel Abbasi

کائنات جمیل عباسی اردو فکشن انڈسٹری کا ایک ایسا منفرد اور جرات مند نام ہیں جو روایتی اور رومانوی کہانیوں سے ہٹ کر معاشرے کے ان پوشیدہ اور تلخ موضوعات پر قلم اٹھاتی ہیں جن پر بات کرتے ہوئے اکثر لوگ ہچکچاتے ہیں۔ ان کی تحریر کی سب سے بڑی خصوصیت ان کا گہرا اسلوب، نفسیاتی باریک بینی اور جذباتی شدت ہے۔ وہ کرداروں کے باطنی انتشار اور ان کی ذہنی اذیت کو اس قدر مہارت سے کاغذ پر اتارتی ہیں کہ قاری خود کو اسی گھٹن اور خوف کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔

ان کا یہ افسانہ “ماہ گزیدہ” ان کی پختہ سوجھ بوجھ، نظم نگاری کے گہرے اثرات اور حقیقت پسندانہ اندازِ بیاں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کائنات جمیل عباسی سماج کی ناانصافیوں کے خلاف کسی وعظ کے بغیر، کہانی کے کرداروں کے ذریعے ایک ایسا خاموش احتجاج ریکارڈ کرواتی ہیں جو دیر تک قاری کے ذہن پر نقش رہتا ہے۔

****************

Sneaks Peeks From Novel

“جی؟”

لہجہ روکھا تھا۔

عورت کے ہونٹ خشک ہو گئے۔

“مجھے شکایت درج کروانی ہے۔۔۔”

سپاہی نے بےدلی سے پہلو بدلا۔

“کس بارے میں؟”

عورت کی انگلیاں لفافے پر اور سخت ہو گئیں۔

“میری بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔۔۔”

سپاہی کے چہرے پر ایک لمحے کو سنجیدگی ابھری، مگر وہ خاموش رہا۔

اتنے میں حوالدار اندر سے آہستہ آہستہ چلتا ہوا باہر آیا۔

اُس کی نظریں عورت پر ٹھہریں، پھر اُس کے ہاتھ میں پکڑے لفافے پر گئیں۔

“کس نے زیادتی کی ہے؟”

عورت نے جواباً جاگیردار کے بیٹوں کے نام لیے۔

نام سنتے ہی حوالدار کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔

وہ چند لمحے خاموش اُسے دیکھتا رہا۔

“تم جانتی بھی ہو کیا کہہ رہی ہو؟”

“میری بیٹی ہسپتال میں پڑی ہے۔۔۔”

اُس کی آواز بھرّا گئی۔

“یہ اُس کے معائنے کے کاغذات ہیں۔۔۔”

اُس نے لفافہ آگے بڑھا دیا۔

حوالدار نے کاغذات کھولے، سرسری نظر ڈالی اور پھر آہستہ سے بند کر دیے۔

“دیکھو بہن۔۔۔”

وہ کرسی کھینچتے ہوئے بولا۔

“ایسے معاملات میں سب سے پہلے لڑکی کی عزت اُچھلتی ہے۔ عدالتوں کے چکر الگ۔ تم لوگ یہ سب برداشت نہیں کر پاؤ گے۔”

عورت کی آنکھوں میں نمی تیر گئی، مگر آواز اب بھی سخت تھی۔

“برداشت کرنے کو کچھ باقی ہے؟”

وہ جذباتی ہو گئی۔

کمرے میں چند لمحوں کی خاموشی چھا گئی۔

حوالدار نے میز پر انگلیاں تھپتھپائیں۔

“جاگیردار لوگ ہیں۔ طاقت رکھتے ہیں۔ کل کو تمہارے گواہ بدل جائیں گے، لوگ منہ موڑ لیں گے۔ آخر میں نقصان تمہارا ہی ہوگا۔”

“تو میں کیا کروں؟”

عورت کی آواز بلند ہو گئی۔

“اپنی بیٹی کو اُس حال میں دیکھ کر بھی خاموش رہوں؟”

حوالدار نے فوراً سخت نظروں سے اُسے دیکھا۔

“آواز نیچی رکھو۔ یہ تھانہ ہے، بازار نہیں۔”

پھر وہ ذرا جھک کر دھیمی آواز میں بولا،

“ہم تمہیں مشورہ دے رہے ہیں۔ معاملہ جتنا دب جائے، اُتنا بہتر ہے۔ سمجھ رہی ہو نا؟”

عورت ساکت کھڑی رہی۔

“ورنہ۔۔۔”

حوالدار نے توقف کیا۔

“بعض اوقات انصاف مانگتے مانگتے آدمی اپنی باقی زندگی بھی ہار جاتا ہے۔۔۔” بات مکمل کی۔

حوالدار کے ہاتھ بےاختیار کاغذات پر سخت ہو گئے۔

اُمّ ماہ رخ نے ایک لمحے کے لیے کمرے میں موجود سب لوگوں کو دیکھا۔

کوئی بھی اُسے انسان کی طرح نہیں دیکھ رہا تھا۔

وہ خاموشی سے آگے بڑھی، حوالدار کے ہاتھ سے اپنے کاغذات جھپٹ کر واپس لیے اور پلٹ گئی۔

پیچھے سے حوالدار کی بھاری آواز پھر سنائی دی۔

“اور ہاں، دوبارہ آئی تو ثبوت اور گواہوں کے ساتھ آنا۔ جاگیرداروں کے دروازے کھٹکھٹانے سے پہلے اپنی حیثیت ضرور یاد رکھ لیا کرو۔”

اُمّ ماہ رخ کو اُس لمحے یہ حوالدار کسی بھونکتے ہوئے کتے سے بھی زیادہ گھٹیا محسوس ہوا۔

اُس نے اِدھر اُدھر یوں دیکھا جیسے پہلی بار اُس کمرے کی حقیقت اُس پر آشکار ہوئی ہو۔

یہاں انصاف نہیں ملتا تھا۔

یہاں صرف معاملات طے ہوتے تھے۔

“شاید ہر جگہ ایسا نہ ہوتا ہو۔۔۔ کہیں انصاف مل جاتا ہو۔۔۔”

وہ خود کو سنانے لگی۔

“یہ جاہلوں کی بستی ہے۔۔۔ یہاں پولیس والے اور حوالدار بھی ویسے ہی جاہل ہیں۔۔۔”

****************

Download Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi in pdf.

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading

Bisaat by Mehak Writes

Jory asmano pe banaty hain by Laiba Yousaf Complete novel

****************

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

How To Download

All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.

  1. On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
  2. Wait for 15 seconds.
  3. After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
  4. A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
  5. Click the download button, and the PDF file will start downloading.
  6. The file will be saved in the Downloads folder on your device.
  7. Open the file from your device and enjoy reading it offline.

If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.

If you still have any problem in downloading please let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 445 Views

Leave a Comment