About The Novel Mehrunisa by Wisha Nadeem
Mehrunisa by Wisha Nadeem Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around friendship based, family issues based..
Table of Contents
Mehrunisa by Wisha Nadeem is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
Mehrunisa by Wisha Nadeem: A Heart-Touching Tale of Faith, Family, and Friendship
Are you looking for a compelling Urdu novel that perfectly balances social issues with emotional depth? “Mehrunisa” by the talented Wisha Nadeem is a masterpiece that captures the essence of a traditional Pakistani joint family system while highlighting the personal struggles of a young woman named Mehrunisa.
The story revolves around Mehrunisa (Mehru), a girl who feels suffocated by the constant bickering and judgmental environment of “Choudhry House.” Living in a joint family isn’t easy, especially when you have relatives like her Chachi, who leave no stone unturned to create drama.
However, Mehru is not your typical protagonist. She is resilient, principled, and deeply religious. Her character shines through her commitment to Hijaab and Niqab, even within the family—a trait that makes her stand out in contemporary Urdu fiction.
One of the most refreshing aspects of this novel is the bond between Mehru, Hayya, and Adi (Aahid). Their friendship is the soul of the story. Despite being miles apart, they remain each other’s support system. Wisha Nadeem has beautifully portrayed how true friends can become the family you choose for yourself.
Mehru starts as a girl seeking escape but ends up as a woman who finds her peace in a beautiful marriage with Aliyan. Aliyan’s character represents the ideal husband—supportive, loving, and understanding. Their journey from marriage to parenthood is heartwarming and gives the readers hope in the beauty of “Halal” relationships.
Why You Should Read This Novel?
If you enjoy stories that feel like home, “Mehrunisa” is for you. It’s a complete novel that offers a mix of humor (thanks to Arslan and Ibrahim), emotional struggles, and a satisfying happy ending. The writing style of Wisha Nadeem is simple yet impactful, making it accessible for readers of all ages.
“Mehrunisa” is a breath of fresh air in the world of Urdu novels. it’s not just a romance; it’s a lesson in self-respect and character building. By the end of the story, you’ll find yourself reflecting on your own relationships and the importance of staying true to your values.
***************
Novel Summary in Urdu
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اس معاشرے کے اصولوں سے تنگ آچکی ہے..جو اپنے خاندان کی لڑائیوں سے بیزار ہے..جو اپنی ایک الگ دنیا بسانا چاہتی ہے..
زندگی کے سفر میں مشکلات اور آسانیاں آتی رہتی ہیں۔مشکل میں صبر کرنا اور آسانی میں شکر کرنا ہم سبھی کا ایک امتحان ہے۔
معاشرے کی باتوں کو سن کر اگر اپنے آپ کو بدلیں گے تو ساری زندگی خود کو نہیں پہچان پائیں گے۔اسی لیے وہی کریں جو آپ کا دل چاہتا ہے۔لوگوں کی باتوں پر اتنی توجہ مت دیں۔اس سے ان کا تو کچھ نا جائے گا مگر آپ اپنا آپ کھو دیں گے۔اپنی ایک الگ پہچان بنائیں۔اپنی زندگی کی ڈور کسی اور کے ہاتھوں میں مت پکڑائیں۔
دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلیں۔جو لوگ دین چھوڑ دیتے ہیں وہ دنیا میں نہیں رہ سکتے اور جو دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں انہیں لوگ دین میں نہیں رہنے دیتے۔
اپنے اندر برداشت پیدا کریں۔صبر و ہمت سے ہر معاملے کو فیس کریں۔اور لوگوں کو صرف ایک حد تک برداشت کریں۔
اگر کوئی آپ کے کردار کو برا کہہ رہا ہے یا آپ پر غلط الزام لگا رہا تو اس وقت خاموش رہنا انتہائی بےوقوفی ہے۔اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ لوگ آپ پر انگلی اٹھانے کی جرت نا کر سکیں۔
مرکزی کردار:
مہرالنساء (مہرو): مرکزی کردار، اصول پسند، پردے کی پابند اور گھریلو بیزاری کا شکار لڑکی۔
عالیان: مہرو کا شوہر، ایک محبت کرنے والا اور سمجھدار ہم سفر۔
حیا اور عاہد (عادی): مہرو کے بہترین دوست جو اسلام آباد میں رہتے ہیں۔
ارسلان اور ہانیہ: مہرو کے چھوٹے بہن بھائی۔
زید، عائزہ اور ابراہیم: مہرو کے کزن جو ایک ہی گھر (چودھری ہاؤس) میں رہتے ہیں۔
************
About The Writer, Wisha Nadeem
وشاء ندیم اردو ادب کی ابھرتی ہوئی ایک ایسی قلمکار ہیں جن کی تحریروں میں سادگی، معصومیت اور معاشرتی اصلاح کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ ان کے لکھنے کا انداز بہت رواں اور دلکش ہے، جو قاری کو پہلے ہی صفحے سے کہانی کے سحر میں مبتلا کر دیتا ہے۔ وشاء ندیم کے کردار گوشت پوست کے جیتے جاگتے انسان معلوم ہوتے ہیں، جو ہمارے ہی ارد گرد موجود مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کہانی میں مذہب اور دنیاوی معاملات کو بہت متوازن طریقے سے لے کر چلتی ہیں۔
وشاء کے ناولوں میں خاندانی اقدار، رشتوں کی اہمیت اور خاص طور پر خواتین کے جذبات کی عکاسی بہت گہرائی سے کی جاتی ہے۔ “مہرالنساء” میں بھی انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ انسانی نفسیات کو سمجھنے کا ہنر جانتی ہیں۔ ان کا اسلوبِ بیان جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ اصلاحی بھی ہوتا ہے، جس میں وہ زندگی کے تلخ حقائق کو کہانی کی صورت میں پیش کر کے قارئین کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ان کی تحریریں نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں کیونکہ وہ جدید دور کے تقاضوں اور قدیم روایات کے درمیان ایک خوبصورت پل کا کام کرتی ہیں۔
********
Short Scene From Novel
“دیکھ یار میری بات سن۔پہلے وہ میری بیوی ہے پھر تمہاری ماں ہے ٹھیک ہے نا تو خوامخواہ میں میری بیوی پر قبضہ مت کیا کرو۔آئی سمجھ”وہ بیڈ پر بیٹھا ساتھ لیٹے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو سمجھا رہا تھا۔
اس کا بیٹا اسے حیرت سے دیکھ رہا تھا۔
“ہاں اب ماں کی طرح آنکھیں مت نکال۔دیکھ رونا نہیں۔یار”وہ کچھ اور کہتا کہ اس کے بیٹے نے گلا پھاڑ کر رونا شروع کر دیا جس کا صاف مطلب تھا کہ اس کو اپنی ماں کے بارے میں کی گئی گستاخی پسند نہیں آئی۔
“یا اللہ ۔ کیا ہوگیا ہے۔کیا ہوا میرے بچے کو”وہ رونے کی آواز سن کر بھاگ کر اندر آئی اور روتے ہوئے بیٹے کو اٹھا کر سینے سے لگایا۔
“بس میرا بچہ چپ۔”وہ اس کی پیٹھ سہلا رہی تھی اور اسے ادھر ادھر لے کر ٹہل رہی تھی۔
وہ بیڈ پر بیٹھا برے برے منہ بنا کر ان دونوں ماں بیٹے کو دیکھ رہا تھا۔
“بس یہی پیارا ہے آپ کو تو۔ابھی میں نے بلایا ہوتا تو کبھی نا آتی”
“کیا ہوگیا ہے عالیان۔آپ بالکل بچوں جیسی باتیں کرتے ہیں۔اور کیا ہوا تھا اسے کیوں رو رہا تھا یہ”وہ اب اپنے بیٹے کو بیڈ پر لیٹا رہی تھی جو روتا روتا اس کے کندھے سے لگا سو چکا تھا۔
“ہونا کیا تھا۔بس میں نے اتنا کہا کہ بھائی میری بیوی ہے وہ پہلے تم بعد میں آئے ہو تو اس لیے زیادہ حق میرا ہے اس پر۔ فضول میں میری بیوی پر قبضہ مت کیا کرو۔مگر سچائی تو یہاں کسی کو ہضم ہی نہیں ہوتی۔”وہ بول رہا تھا اور مہرو کا دل کیا کچھ اٹھا کر اسے دے مارے۔
“عالیان۔(وہ چیخی) آپ بالکل بچے بنتے جا رہے ہیں۔اتنا سا بچہ ہے وہ کیا وہ یہ بات سمجھ سکتا ہے۔خدا جانے آپ کو کیا ہوتا جا رہا ہے۔آپ کی بیوی ہوں آپکی ہی رہوں گی۔ اففففف۔کدھر چلی جاؤں میں”وہ سر پکڑے بیڈ پر بیٹھ گئی۔
“اچھا نا۔سوری۔اب نہیں بولوں گا کچھ پکا”وہ دوسری طرف سے اٹھ کر اس کے پاس آکر بیٹھا۔
“بہت مہربانی۔اب اس کا دھیان رکھیے گا میں کچن دیکھ لوں زرا”وہ کہتی باہر جانے لگی جب اس نے آگے ہو کر اس کا ہاتھ پکڑا اور اٹھ کھڑا ہوا۔
“کوئی ضرورت نہیں کوئی کام کرنے کی۔ادھر بیٹھو خبردار میں نے تمہیں کوئی کام کرتے دیکھا تو۔مہینہ ہونے والا ہے مجھے آئے اور آپ میڈم مجھ پر دھیان ہی نہیں دے رہیں بس نظر آتا ہے تو کچن اور اپنا بیٹا۔شوہر تو کسی کھاتے میں ہی نہیں آتا۔”وہ اسے واپس بیٹھا چکا تھا اور وہ اس کی باتوں پر مسکرا رہی تھی۔
“اب ہنسنا بند کرو اور مجھ سے باتیں کرو”
“کیا باتیں کروں جناب”وہ بیڈ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئی۔
“سبزیوں کے ریٹ بتا دو”وہ جل کر بولا۔
“اففف ہے عالیان”وہ اس کی بات پر کھلکھلا کر ہنس پڑی اور وہ اس کی ہنسی میں کھو سا گیا تھا۔
“ایسے کیا دیکھ رہے ہیں”اسے جب اپنے اوپر نظروں کی تپش محسوس ہوئی تو بولی۔
“دیکھ رہا ہوں کہ آپ آج بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں یا یہ میری نظر کا جادو ہے”
“کیا مطلب آج بھی۔میں کون سا بڈھی ہوگئی ہوں۔ہنہہ”وہ منہ بنا کر بیٹھ گئی تھی۔
“ارے ارے میں تو کہہ رہا تھا کہ شادی کے تین سال بعد بھی آپ مجھے خوبصورت لگ رہی ہیں تو اس میں کس کا کمال ہے۔کیونکہ میں نے سنا ہے بیویاں بس ایک سال تک ہی اچھی لگتی ہیں۔”اس کے بولنے کی دیر تھی کہ مہرو نے پاس پڑا تکیہ اٹھا کر اسے دے مارا۔
****************
Download Mehrunisa by Wisha Nadeem in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ وشاء ندیم کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
Wisha Nadeem All Novels Link
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Aitbar by Maryam Imran Complete novel
Dosti mohabbat se moatbar hai by Sania Zahra Complete novel
************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 626 Views















