Chah e Yusuf by Nigah Raheel download pdf
(Current Episode 2)
Chah e Yusuf by Nigah Raheel Complete novel. It is a unique blend of spirituality, self-awareness, mystery, thriller, romance, and past trauma. It is not just a story; it is an emotional and philosophical journey that delves deep into the complexities of human nature, faith, and destiny.
The novel Chah e Yusuf explores characters who are neither perfect heroes nor absolute villains. Instead, they are flawed, lost, and seeking redemption. It tells the story of those who have drifted away from their true selves and their Creator, yet still yearn for light amidst darkness.
Tropes Included in Chah e Yusuf:
- Enemies to Lovers – From conflict to deep emotional connection.
- Strangers to Lovers – Unfamiliar souls drawn together by fate.
- The Reluctant Protagonist – A hero unwilling to embrace their destiny, yet unable to escape it.
Chah e Yusuf is a story of light emerging from darkness, of love conquering pain, and of lost souls finding their way back. If you enjoy thought-provoking narratives with a mix of spiritual depth, mystery, and romance, this novel is a must-read.
Nigah Raheel is an emerging new writer and Chah e Yusuf by Nigah Raheel is her new novel that is being written for our platform. She has written many famous novels for her readers. These novels will surely grab your attention. Readers like to read her novels because of her unique writing style.
Chah e Yusuf by Nigah Raheel is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
****************
Download (Episodes 3)
Download (Previous Episodes) Chah e Yusuf by Nigah Raheel in pdf.
Download Link (All Episodes)
Online Reading (All Episodes Links)
| Episode 1 | Episode 2 |
“Loved Chah e Yusuf? Explore These Similar Stories”
Mohib e Mohabbat novel by Zunaira Bano
Naqab e roop novel by Rumaisha Zareen
Mahpara by Zunaria Bano Complete novel
**************
Chah e Yusuf by Nigah Raheel Novel Summary
– ایک داستان جو ہیرو اور ولن سے بالاتر ہے
بعض کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں نہ کوئی روایتی ہیرو ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ظالم ولن۔ یہ بھی ایسی ہی ایک منفرد داستان ہے، جہاں ہر کردار انسانی فطرت کی پیچیدگیوں کا عکاس ہے۔ اگر ہیرو وہ ہوتا ہے جو مکمل اور بے عیب ہو، تو اس کہانی میں ایسا کوئی نہیں۔ اگر ولن وہ ہوتا ہے جو سراسر خطاکار ہو، تو یہاں بھی ایسا کوئی کردار موجود نہیں۔
یہ کہانی صرف ظاہری واقعات تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل گہرائی میں پوشیدہ ہے۔ یہ کہانی ان تمام لوگوں کی ہے جو اپنی حقیقت سے، اپنی ذات سے، اور بالآخر اپنے خالق سے دور ہو چکے ہیں۔ مگر ان کے دلوں میں
“چاہ یوسف” ایک منفرد کہانی ہے جو روحانیت، خود شناسی، راز، سنسنی، رومانس، اور ماضی کے صدموں کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ یہ محض ایک داستان نہیں بلکہ ایک جذباتی اور فکری سفر ہے جو انسانی فطرت، ایمان، اور تقدیر کی پیچیدگیوں کو گہرائی سے کھوجتا ہے۔
اس ناول میں کردار نہ تو روایتی ہیرو ہیں اور نہ ہی مکمل طور پر ولن۔ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی ذات اور
:نمایاں ٹراپس
مجبور ہیرو – ایسا مرکزی کردار جو اپنی تقدیر کو قبول نہیں کرنا چاہتا مگر اس سے فرار بھی ممکن نہیں۔اپنے خالق سے دور ہو چکے ہیں، مگر پھر بھی روشنی کی تلاش میں ہیں۔اب بھی روشنی کی تڑپ باقی ہے۔
دشمن سے محبوب تک – نفرت سے محبت تک کا سفر۔
اجنبی سے محبت – انجان راستوں پر چلتے ہوئے مقدر کے دھاگے جُڑ جانا۔
– تاریکی سے روشنی تک کا سفر
یہ کہانی ان روحوں کی ترجمانی کرتی ہے جو دنیا کی مصروفیات میں کھو کر خود کو بھول چکی ہیں، جو مخلوق کی طرف متوجہ ہو کر خالق سے دور ہو گئی ہیں، مگر ان کا دل اب بھی اس کی قربت کا طلبگار ہے۔ یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو گمشدہ ہیں مگر پھر بھی راہِ ہدایت کے متلاشی ہیں۔
یہ وہی رب ہے جس نے یوسف علیہ السلام کو چاہ (کنویں) کی تاریکی میں بھی سنبھالا، انہیں اس اندھیرے سے نکال کر ایک غلام کی حیثیت میں بیچا، اور پھر اسی غلام کو شاہِ مصر کے منصب تک پہنچایا۔ یہی امید کی بنیاد ہے—کہ ہر تاریکی کے بعد روشنی ہے، ہر آزمائش کے بعد کامیابی ہے، اور ہر گناہ گار کے لیے دروازہِ توبہ کھلا ہے۔
اگر آپ ایسی کہانیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جو دل کی گہرائیوں کو چھو لیں، جو حقیقت کی پرتیں کھول کر روح کی اصلاح کا سبب بنیں، تو ایک لازمی مطالعہ ہے۔
************
About The Writer, Nigah Raheel : A New Literary Voice
نگہ راحیل ایک باصلاحیت مصنفہ ہیں جو گہرے، فکر انگیز اور روحانی رنگ لیے ہوئے منفرد افسانے تخلیق کرتی ہیں۔ ان کی تحریر جذباتی گہرائی، روحانی تفکر، اور شاندار کہانی نویسی کا حسین امتزاج ہوتی ہے، جو قاری کو ابتدا سے اختتام تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔
“چاہ یوسف از نگہ راحیل” ایک ایسی کہانی ہے جو اندھیروں میں روشنی کی تلاش، محبت کے زخموں، اور بچھڑنے کے بعد ملنے کی امید پر مبنی ہے۔ اگر آپ روحانیت، راز، اور محبت سے جُڑی کہانیاں پسند کرتے ہیں، تو یہ ناول آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے!
If you like to read other novels of the writer plz click the link below.
Nigah Raheel All Novels Link
********
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
Short Scene of Chah e Yusuf by Nigah Raheel
“کیوں مار رہے ہو اس معصوم کو؟” وہ بچہ جو اس آدمی کے سیاہ لمبے کوٹ کے ساتھ لپکا کھڑا تھا۔۔تیز تیز سانس لیتا ہوا اس دکاندار کو دیکھ رہا تھا۔ اس کے ہونٹ کے کنارے سے خون کی بوندیں جو کچھ دیر پہلے کئی بار تھپڑ پڑنے کے باعث بہہ رہی تھیں۔۔ وہ اب سوکھ چکی تھیں۔
“یہ معصوم نہیں ہے صاحب۔ شکل سے جتنا معصوم لگتا ہے نا اتنا ۔۔” اس آدمی کے تاثرات یک دم مزید سخت ہو گئے۔
“میں نے پوچھا کیوں مار رہے ہو اسے؟” اور وہ اس دکاندار کو زہر خندہ نگاہوں سے گھورتے ہوئے کھنکھارا تو وہ یک دم خاموش ہو گیا ۔
جواب نہ ملنے پر اس آدمی نے چند قدم اس کے قریب بڑھائے اور کچھ کہنے کے لیے لب کھولے کہ تب ہی وہ بولا۔
“یہ آپ کا معاملہ نہیں ہے صاحب۔ آپ دور رہیے اس معاملے سے۔” یہ الفاظ سنتے ہی اس بچے نے اس آدمی کے سیاہ کوٹ کو مزید مضبوطی سے پکڑ لیا۔۔ ڈر تھا کہ کہیں وہ چلا نہ جائے۔ اس آدمی نے کرب سے اس بچے کو دیکھا اور پھر اس کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا۔
“تم مجھے جانتے نہیں ہو ابھی۔ اگر میں کہیں ظلم ہوتا دیکھوں تو میری غیرت مجھے یہ گوارا نہیں کرتی کہ اس ظلم پر کسی جانور کی طرح آنکھیں اور کان بند کر کے خاموش رہوں۔۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔” اس نے ارد گرد کھڑے تمام افراد کو غصیلی نگاہوں سے تکتے ہوئے چبا چبا کر کہا تو اطراف میں کھڑے کئی لوگ چہرے چھپانے کی خاطر مجمع چھوڑ کر جانے لگے۔ وہ درحقیقت اپنے کھوکھلے پن اور بےحسی کا بھید کھل جانے پر میسر ہونے والی شرمندگی چھپا رہے تھے۔
“کیوں مار رہا تھا یہ تمہیں؟” وہ آدمی گھٹنوں کے بل اس بچے کے سامنے بیٹھا۔ وہ بچہ خاموشی سے آنکھیں پھیلائے اسے دیکھ رہا تھا۔
اس نے اپنے کوٹ کی جیب سے ایک ٹشو پیپر نکالا۔۔ اور اس بچے کے ہونٹ کا وہ کنارہ جس میں سے خون رس رس کر سوکھ چکا تھا۔۔ اسے نرمی سے صاف کیا۔
“ڈرو مت۔ بتاؤ مجھے۔ کیوں مار رہا تھا یہ تمہیں؟” اس نے اس بچے کے دونوں کندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تو اس بچے کو یک دم تحفظ کا احساس ہوا۔ اور اب کی بار اس نے اپنے ساتھ ہوئے ظلم کو اس محسن کے سامنے بیان کرنے کا فیصلہ کیا۔
“وہ۔۔ وہ مجھ سے ۔۔ یہ بوتلوں والا ڈبہ گر گیا ۔ تو ساری شیشے کی بوتلیں ٹوٹ گئیں۔” اس نے کچھ ہی قدموں کے فاصلے پر اشارہ کیا جہاں ایک ہلکے بھورے رنگ کا ڈبہ گرا تھا اور ساتھ ہی کئی سافٹ ڈرنکس کی بوتلیں ٹوٹی گری تھیں۔اس آدمی نے یک دم افسوس سے سر جھٹکا۔۔ اور اس بچے کو گلے لگا لیا۔
وہ دکاندار “فضل خان ” غصے اور بےچینی سے لب کچلتے یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ لحظے بھر کے بعد وہ آدمی زمین سے اٹھا۔۔ وہ بچہ ابھی تک اس کے ساتھ چپکا تھا۔
” کتنا نقصان ہوا تمہارا؟” اس نے اپنے کوٹ کی جیب سے والٹ نکالتے ہوئے بےحد سرد لہجے میں پوچھا۔
“صاحب وہ۔۔ یہی کوئی بیس ہزار کا۔” اس نے جیسے ہی یہ سنا تو والٹ سے بیس ہزار کی بجائے تیس ہزار نکالیں اور اس کے چہرے کے سامنے طنزیہ انداز میں لہرائیں۔
“یہ رہے تمہارے پیسے۔ اور میری ایک بات کان کھول کر سن لو۔ اگر آج کے بعد تم نے اس بچے پر ہاتھ اٹھایا۔۔ تو مجھ سے برا اور کوئی نہیں ہوگا۔اب ایک بچے سے تم اس کی طاقت سے بھی کئی زیادہ کا بوجھ اٹھواؤ گے تو یہی ہوگا نا۔ بچہ ہے وہ۔۔ کوئی جانور نہیں۔ اور اس بچے کو تو کیا۔۔ اب اور کسی بچے کو بھی تم نے ہاتھ لگایا نا۔۔ تو اپنی الٹی گنتی شروع کر دینا۔” اور پھر اس نے وہ پیسے فضل خان کے منہ پر دے مارے۔ وہ اس کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ اس بچے کی طرح باقی کھڑے تماشائیوں کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ گیا۔
فضل خان نے وہ نوٹ جو زمین پر گر گئے تھے، باری باری اٹھائے،ارد گرد کے افراد سے نگاہ ملائے بغیر اس نے وہ نوٹ گنے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس نے پیسے زیادہ دیے ہیں، اس نے کچھ نہیں کہا اور یک دم اس کے چہرے پر ایک مکار سی مسکان پھیل گئی جسے اس نے چند ہی لمحوں میں غصے اور نفرت کے تاثرات سے ڈھانپ لیا۔ وہ سیاہ لمبے کوٹ والا آدمی اس کی بد دیانتی دیکھ کر زیر لب دھیرے سے طنزیہ انداز میں مسکرایا۔
“آپ ۔۔ آپ مجھے دھمکی دے رہے ہیں؟” کچھ لمحے پہلے کہے جانے والے الفاظ پر فضل خان نے پوچھا تو لہجہ سخت نہیں دھیما تھا۔
“دھمکی دینا میری عادت نہیں۔ میں جو کہتا ہوں۔۔ وہ اللہ کے حکم سے کر کے دکھاتا ہوں۔” اس نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنے ہر لفظ پر زور دیا۔ فضل خان نے سر جھکا لیا۔۔ یوں جیسے اس پر لرزہ سا طاری ہو گیا ہو۔
اب کی بار وہ آدمی دوبارہ اس بچے کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھا۔۔ اور اس کے کان میں کچھ کہا۔ وہاں کھڑے تماشائیوں نے ایک دوسرے کو سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔ فضل خان کا ان کی طرف دھیان نہیں تھا۔ وہ ایک بار پھر وہ نوٹ گن رہا تھا جو اس آدمی نے اس کے منہ پر دے مارے تھے۔ اس نے جو بیس ہزار کا مطالبہ کیا تھا وہ بھی جھوٹ تھا، اصل نقصان تو صرف دس ہزار کا ہوا تھا۔
“اور ہاں! یہ میرا کارڈ رکھ لو تم ۔ اگر آئندہ اس نے تم پر ہاتھ اٹھایا تو مجھے کال کر دینا۔ اس پر میرا نمبر لکھا ہے۔ ٹھیک ہے؟” بچے کے سامنے سے اٹھتے ہوئے اس نے اسے والٹ سے اپنا کارڈ نکال کر تھمایا۔اس بچے کی آنکھوں میں اب امید کی کئی لہریں جھلک رہی تھیں۔
جانے سے پہلے اس آدمی نے ایک تنبیہی نگاہ فضل خان پر ڈالی اور مڑنے ہی لگا تھا کہ وہ بچہ بولا۔
“شکریہ صاحب۔” اس کے لہجے میں بہت کچھ تھا۔۔ تشکر۔۔ امید۔۔ احسان مندی اور نہ جانے کیا کیا۔اس نے مسکرا کر اسے دیکھا اور پھر اپنی لینڈ کروزر کی طرف بڑھنے لگا۔
ڈروائیور نے اس کی سائیڈ کا دروازہ کھولا۔۔ اور واپس اپنی سیٹ سنبھال کر گاڑی وہاں سے لے گیا۔ اس کے جانے کے بعد اس بچے نے وہ کارڈ دیکھا جس پر اسی سیاہ لمبے کوٹ والے شخص کی تصویر کے ساتھ جلی حروف میں اس کا نام لکھا تھا۔
“حلیل ابراہیم۔”اس بچے نے اپنے محسن کا نام زیر لب دہرایا اور پھر اس کی زبان سے خود بخود اس کے لیے کئی دعائیں نکلنا شروع ہو گئیں۔ اتنے عرصے بعد اس نے اگر کوئی دعا کی، تو وہ خود کے لیے نہیں ، بلکہ اپنے محسن کے لیے۔
**************
How To Download Chah e Yusuf by Nigah Raheel
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 652 Views














