About The Novel Mehtab by Usama Zaryab
Mehtab by Usama Zaryab Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.
Table of Contents
Mehtab by Usama Zaryab is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.
Novel Detailed Summary in English
The landscapes of modern Urdu literature are evolving, and readers are increasingly steering toward stories that mirror society’s raw realities rather than sugar-coated fantasies. “Mehtab” (The Moon), written by the emerging and fearless author Osama Zaryab, stands out as a gritty, emotional, and psychological Urdu novel that shatters conventional romantic tropes.
As the author warns in the prologue: Mehtab does not promise a moral lesson, a guide, or a perfect happy ending—it is simply a reflection of life, with all its beautiful scars.
The narrative begins on a freezing December afternoon in Lahore. The protagonist, Aftab Shahryar (Tabi), is a 24-year-old attractive young man who runs a bakery. However, behind his charming looks lies a deep, suffocating emotional trauma. Aftab suffers from stuttering (stammering), a flaw that made him the target of mockery in the past, driving him into severe anxiety and a chain-smoking addiction.
Having been brutally heartbroken and humiliated three years ago by a girl named Saman, Aftab has guarded his heart strictly. His life principle is clear and unwavering: “I do not form Haram (impermissible) relationships.”
The story shifts gears during a crowded wedding ceremony. A random girl approaches Aftab on a dare and proposes to him. True to his character, Aftab struggles with his speech but firmly rejects her, saying, “S-S-Sorry, I don’t build Haram relationships.” While the embarrassed girl flees, another woman witnesses this act of sheer integrity.
This woman is Mahrukh Amin (Mahi), a 22-year-old deeply dignified, burqa-clad girl. She possesses the exact same mesmerizing eyes as her elder sister, Saman (the girl who broke Aftab’s heart). Moved by Aftab’s high moral stance,
Mahrukh makes a revolutionary decision. She directly approaches her open-minded father, Amin Sahib, and requests him to send a formal marriage proposal (Nikah) to Aftab’s family.
Misunderstanding the proposal as coming from the superficial girl who proposed to him on a dare,
Aftab flatly rejects it. Infuriated by his rejection, Mahrukh takes matters into her own hands. Draped in a maroon abaya, she arrives at Aftab’s doorstep and confronts him: “You say you don’t make haram relationships, but when a halal proposal comes, you reject it?!”
What follows is an intensely emotional conversation at a quiet café. Mahrukh unravels the web of misunderstandings:
The Identity Shift: She reveals that she is not Saman, but her younger sister. The girl Aftab caught a glimpse of three years ago and fell for was actually Mahrukh, not Saman.
Acceptance of Flaws: When Aftab self-consciously states, “I stammer,” Mahrukh smiles and responds that she doesn’t care about worldly imperfections, adding beautifully, “Flaws are only for this world; when we are together in Jannah, there will be no imperfections.”
A Non-Traditional Hero: Aftab is not your flawless, billionaire romance hero. He stammers, he is broken, and his vulnerability makes him deeply relatable.
Empowered Female Protagonist: Mahrukh breaks the stereotype of a passive heroine. She knows her worth, avoids secret dating, and chooses a halal path with absolute confidence.
Strong Family Dynamics: The beautiful, supportive bond between Aftab and his father (Shahryar), and Mahrukh and her father (Amin Sahib), adds emotional depth to the story.
***************
Novel Summary in Urdu
مہتاب ایسی داستان ہے جو نہ حقیقت کو مدِنظر رکھ کر سوچی گئی اور نہ ہی کسی سبق یا نصیحت کی غرض سے قلم بند کی گئی۔ یہ کہانی کسی رہنمائی، انجام یا اخلاقی نتیجے کا دعویٰ نہیں کرتی۔ یہ محض ایک چھوٹی سی دنیا ہے جہاں قاری کو زندگی کی حقیقتوں کے برعکس زندگی کا ہی عکس نظر آئے گا۔
“مہتاب” اردو فکشن کے افق پر ابھرتے ہوئے جرات مند لکھاری اسامہ زریاب کا قلمبند کیا ہوا ایک ایسا شاہکار ناول ہے جو روایتی، مصنوعی اور گھسے پٹے اخلاقی اسباق سے پاک ہے۔ مصنف نے آغاز میں ہی واضح کر دیا ہے کہ یہ کہانی کسی سستی نصیحت یا رہنمائی کے لیے نہیں لکھی گئی، بلکہ یہ زندگی کا وہ تلخ اور حقیقی عکس ہے جو قاری کو خوابوں کی دنیا سے نکال کر حقیقت کی دہلیز پر لا کھڑا کرتا ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار “آفتاب” لکنت (توتلے پن) کا شکار ایک ایسا چوبیس سالہ نوجوان ہے جو ماضی میں ملنے والے ایک دھوکے اور احساسِ تثلیل کی وجہ سے شدید نفسیاتی کرب اور سگریٹ کے زہریلے دھوئیں میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
کہانی میں اصل موڑ تب آتا ہے جب اس کی زندگی میں “ماہ رخ” نامی ایک باوقار، برقع پوش اور دو ٹوک فیصلہ کرنے والی لڑکی کی انٹری ہوتی ہے۔ یہ داستان ہے محبت، خودداری، خاندانی تربیت اور ماضی کے سائے سے نکل کر ایک نئی زندگی کو اپنانے کی، جہاں ایک لڑکی اپنے مضبوط کردار سے سچی اور پاکیزہ محبت کی بنیاد رکھتی ہے۔
اگر آپ مہتاب کے قاری بننا چاہتے ہیں تو مہربانی فرما کر اپنی توقعات اور امیدیں مہتاب کی دہلیز پر چھوڑ دیں اور آگے بڑھیں۔ شکریہ۔
مرکزی کرداروں کا تعارف:
آفتاب شہریار (تابی): کہانی کا مرکزی کردار، ایک ۲۴ سالہ پرکشش مگر لکنت (توتلے پن) کا شکار نوجوان جو ایک بیکری چلاتا ہے۔ ماضی میں سمن نامی لڑکی کے دھوکے اور اپنی خامی کے مذاق اڑائے جانے کی وجہ سے وہ احساسِ کمتری اور شدید ذہنی کرب کا شکار ہے اور ہر وقت سگریٹ نوشی میں غرق رہتا ہے۔ وہ “حرام رشتوں” سے شدید نفرت کرتا ہے۔
ماہ رخ امین (ماہی): ایک ۲۲ سالہ، باپردہ (برقع پوش)، باوقار اور حد درجہ سلجھی ہوئی لڑکی۔ وہ مذہبی اور اخلاقی حدود کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے فیصلوں میں انتہائی خوددار اور دو ٹوک ہے۔ وہ آفتاب کے ماضی کے دھوکے (سمن) کی چھوٹی بہن ہے مگر اس سے بالکل مختلف اور مخلص ہے۔
شہریار صاحب اور پروین بیگم: آفتاب کے والدین۔ شہریار صاحب ایک دوست نما باپ ہیں جو بیٹے کی ہر کیفیت کو سمجھتے ہیں، جبکہ پروین بیگم ایک روایتی، غصیلی مگر اندر سے فکر مند ماں ہیں جو بیٹے کی سگریٹ نوشی سے تنگ ہیں۔
عریبہ: آفتاب کی ۲۲ سالہ شوخ و چنچل بہن جو اپنے بھائی سے شدید محبت کرتی ہے اور گھر کے ماحول کو خوشگوار رکھتی ہے۔
عروہ اور امین صاحب: ماہ رخ کی چھوٹی ضدی بہن (عروہ) اور اس کے شفیق، حقیقت پسند والد (امین صاحب) جو اپنی بیٹی کے فیصلے پر اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔
****************
About The Writer, Usama Zaryab
اسامہ زریاب جدید اردو فکشن اور ڈیجیٹل ناول نگاری کی دنیا میں اپنے منفرد، بے باک اور حقیقت پسندانہ اسلوبِ بیاں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی تحریروں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ کرداروں کی باطنی کشمکش، نفسیاتی الجھنوں اور انسانی رویوں کو بغیر کسی مصلحت کے کاغذ پر اتارتے ہیں۔ اسامہ زریاب روایتی رومانوی داستانوں کے برعکس “ڈارک رئیلٹی” اور خامیوں کے ساتھ جینے والے حقیقی کرداروں کو اپنا موضوع بناتے ہیں۔
ناول “مہتاب” میں ان کا اندازِ تحریر حد درجہ پختہ، مکالمے جاندار اور منظر نگاری اتنی سحر انگیز ہے کہ قاری سرد رات کی یخ بستہ ہوا اور سگریٹ کے دھوئیں کا لمس خود اپنے اردگرد محسوس کرتا ہے۔ وہ لگی لپٹی رکھے بغیر انسانی جذبوں کو ان کے اصل رنگ میں پیش کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
****************
Sneaks Peeks From Novel
“پاپا! آخری سگریٹ ہے۔ لینے جا رہا ہوں۔” آفتاب نے اپنے دانت آپس میں جوڑے اور انہیں دبا کر الفاظ ادا کیے۔ وہ توتلا تھا اور جب تک وہ دانتوں کو آپس میں جوڑ کر سختی سے نا بولے تب تک اسکے الفاظ صاف ادا نہیں ہوتے تھے۔ وہ ابھی سگریٹ دوبارہ ہونٹوں سے لگا کر اس کا زہریلا دھواں اندر کھینچ ہی رہا تھا کہ فضا میں ایک جوتی لہراتی ہوئی آئی اور سیدھی اس کے منہ پر لگی۔ سگریٹ پاؤں کے پاس فرش پر جا گری اور آفتاب کے منہ سے ایک کراہ نکلی۔
“ماما! آخلی سگلیٹ(آخری سگریٹ)تھی۔” اس نے احتجاجاً کچن کی طرف دیکھا جہاں پروین بیگم اسے غصے سے گھور رہی تھیں۔ اسکی آواز بلند ہونے لگی تھی لیکن پھر اسے یاد آگیا وہ اسکی والدہ ہیں۔
“پاپا، اپنی بیگم کو سمجھا لیں۔” آفتاب نے جھک کر فرش سے سگریٹ اُٹھائی اور پاؤں پٹختا ہوا مرکزی دروازے کی طرف بڑھ گیا۔
شہریار صاحب نے مسکراتے ہوئے جوتے ایک طرف کھسکائے۔ “بیگم، میرے سامنے تو اُسے کچھ نہ کہا کرو۔”
“آپ خود سمجھا دیں اپنے لاڈلے کو پھر میرے سامنے سگریٹ نہ پیا کرے۔ پہلے ہی ایک کو جھیل رہی ہوں، اتنا بہت ہے۔” پروین بیگم کی آواز بلند تھی مگر اس میں غصے سے زیادہ ایک ماں کا دکھ نمایاں تھا۔
اس سے پہلے شہریار جواب میں کچھ کہتے، ہال میں ایک نسوانی آواز گونجی۔ “کیا ہوا ماما؟”
“تمہاری ماں نے تمہارے بھائی پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔” شہریار صاحب نے گردن موڑ کر اپنی بیٹی کی طرف دیکھا۔
“کدھر گیا تابی؟” عریبہ نے کچن میں داخل ہو کر پیار سے اپنی والدہ کے کندھے پر سر رکھ دیا۔
“اپنے باپ کے لیے زہر لینے گیا ہے۔” پروین بیگم کی ناراضگی اب بھی برقرار تھی۔
عریبہ نے بمشکل ہنسی ضبط کی۔ “ماما، اِن دونوں کی وجہ سے آپ کیوں اپنا بی پی ہائی کر رہی ہیں؟”
“ماں ہوں میں اُس کی، فکر ہوتی ہے۔ کسی لڑکی کے چھوڑ جانے کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان اپنی جان کا دشمن بن جائے۔” اچانک ان کے لہجے میں سکون اور مٹھاس آ گئی تھی۔
“ماما چھوڑیں نا، تابی کو کچھ نہ کہا کریں۔” عریبہ نے لاڈ سے ان کا سر دبانا شروع کر دیا۔
پروین بیگم فوراً مڑیں اور ہاتھ میں پکڑا ہوا سالن والا چمچ عریبہ کو دکھا کر ڈانٹا۔ “تابی کی چمچی! جا پہلے میری چپل اُٹھا کر لا۔”
“جی ماما!۔” عریبہ نے برا سا منہ بنایا اور ہال کی طرف بھاگ گئی۔
****************
Download Mehtab by Usama Zaryab in pdf.
نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں
Online Reading
اگر آپ اسامہ زریاب کے باقی ناولز پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کریں
مزید اسی ٹائپ کے ناولز پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس سے ناولز ڈاؤنلوڈ کریں
Mein hari na piya by Ayesha Mughal Complete
Yara teri yari sath hai umar sari by Saim Complete
****************
About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers
پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔
ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں
- Prime Urdu Novels Facebook Group
- Prime Urdu Novels Instagram
- Likhari Online Magazine Youtube Channel
ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔
Whatsapp : 03335586927
****************
How To Download
All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.
- On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
- Wait for 15 seconds.
- After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
- A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
- Click the download button, and the PDF file will start downloading.
- The file will be saved in the Downloads folder on your device.
- Open the file from your device and enjoy reading it offline.
If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.
If you still have any problem in downloading please let us know here.
WhatsApp : 03335586927
Email : aatish2kx@gmail.com
👁 335 Views















