Mohabbat by Mahain Baloch Complete novel

Mohabbat by Mahain Baloch Download pdf

About The Novel Mohabbat by Mahain Baloch

Mohabbat by Mahain Baloch Complete novel. The novel is based on romantic Urdu novels in which writer pointed out our social and family issues. Story of the novel revolves around occasion of the Life.

Mohabbat by Mahain Baloch is available to download in pdf and online reading. Click the links below to download pdf or free online reading this novel. For better result click on the image to zoom it.

Novel Detailed Summary in English

In the world of contemporary Urdu fiction, few stories manage to challenge the stereotypical standards of beauty and love. “Mohabbat…?” (Love…?) is a compelling novel that dives deep into the emotional trauma of a girl named Danin, who battles a health condition only to be rejected by the person she loved most.

The story highlights a critical social issue: how physical appearance dictates the worth of a person in our society. Danin, suffering from thyroid issues, experiences weight gain and physical changes. Instead of being her support system, her fiancé, Shahzar, finds her “imperfect” and decides to move on with someone who fits his aesthetic criteria.

The most heart-touching aspect of Maheen Baloch’s writing is the inclusion of the transgender community. When Danin is at her lowest, broken by the betrayal of a “perfect” man, she finds solace in the company of Blue, Sara, and Shabana. These characters, often marginalized by society, show more humanity than the so-called elite.

  1. Acceptance over Appearance: The core message is to love someone for who they are, including their flaws and illnesses.
  2. The Impact of Chronic Illness: The novel realistically portrays how conditions like thyroid affect a person’s self-esteem and relationships.
  3. Social Justice: Danin’s stand against the restaurant waiter for the rights of transgender people is a powerful moment of empowerment.

If you are looking for a story that goes beyond the typical romance and addresses mental health, body shaming, and social ethics, then “Mohabbat…?” is a must-read. It leaves the reader with a haunting question: Is our love conditional on beauty, or is it truly about the soul?

***************

Novel Summary in Urdu

ناول “محبت۔۔۔؟” مصنفہ ماہین بلوچ کی ایک ایسی تخلیق ہے جو محبت کے مروجہ معیاروں پر سوال اٹھاتی ہے۔ کہانی کا عنوان اپنے اندر ایک گہرا استفہام لیے ہوئے ہے کہ کیا محبت صرف ظاہری جاہ و جلال اور پرفیکٹ سراپے کا نام ہے؟ ناول کی مرکزی کردار “دانین” تھائی رائیڈ جیسی بیماری کے باعث اپنے جسمانی خدوخال کھو بیٹھتی ہے، تو اس کا اپنا منگیتر “شاہ زر” اسے محض اس کی ظاہری تبدیلی کی وجہ سے ٹھکرا دیتا ہے۔

یہ ناول معاشرے کے اس تاریک پہلو کو بے نقاب کرتا ہے جہاں انسان کو اس کی بیماری یا خامیوں کی وجہ سے رد کر دیا جاتا ہے۔ کہانی میں خواجہ سراؤں کے کرداروں کے ذریعے انسانیت اور ہمدردی کا ایک نیا رخ پیش کیا گیا ہے، جو یہ سکھاتا ہے کہ اصل خوبصورتی دل کی ہوتی ہے۔

کرداروں کا تعارف:

بلو، سارہ اور شبانہ: تین خواجہ سرا جو دانین کو اس وقت سہارا دیتے ہیں جب وہ بالکل ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔

دانین: ایک ذہین اور حساس لڑکی جو تھائی رائیڈ کی مریضہ ہے، جس کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ ہر وقت تھکن محسوس کرتی ہے۔

شاہ زر: دانین کا منگیتر اور بچپن کا ساتھی، جو صرف ظاہری خوبصورتی کا دلدادہ اور خود غرض انسان ہے۔

ثانیہ بیگم: دانین کی محبت کرنے والی ماں۔

****************

About The Writer, Mahain Baloch

ماہین بلوچ اردو ادب کے افق پر ایک ابھرتی ہوئی حساس قلم کار ہیں، جن کی تحریروں کا محور انسانی رویے اور سماجی ناانصافیاں ہیں۔ ان کا اندازِ تحریر سادہ مگر جذباتی اثر سے بھرپور ہے۔ ماہین کے قلم کی خاصیت یہ ہے کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، جیسے کہ خواجہ سرا، اور بیماریوں سے لڑنے والے افراد کے جذبات کو زبان دیتی ہیں۔

زیرِ نظر ناول میں انہوں نے جس طرح ایک لڑکی کے ٹوٹے ہوئے مان اور پھر اسے ملنے والے غیر متوقع سہاروں کو بیان کیا ہے، وہ ان کی فکری پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ قارئین کو یہ پیغام دینے میں کامیاب رہی ہیں کہ محبت کا پہلا اصول محبوب کو اس کی تمام تر خامیوں سمیت قبول کرنا ہے۔

****************

Sneaks Peeks From Novel

دانین زندگی ایک ہی بار ملتی ہے اور میں اسے یوں برباد نہیں کرسکتا۔۔ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو۔۔” وہ گہری سانس بھرتے التجائی لہجے میں بولا۔ وہ بھیگی نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ یہ تھا اسکا شاہ زر۔۔اسکے خواب کا شہزادہ۔۔اسکے بچپن کا ساتھی اور منگیتر۔۔                             

 ” مطلب تم فیصلہ کر آئے ہو۔۔ تو اطلاع مجھے نہیں اپنے والدین کو دو۔۔آج سے تم  میری طرف سے آزاد ہو شاہ زر احمد۔۔” اسکے جسم کا رواں رواں کانپ رہا تھا۔ مضبوط بننے کی ناکام کوشش کرتے آخر اسکے آنکھوں سے نمکین پانی کا سیلاب نکل پڑا۔ 

“میں تمہیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتا۔۔مگر ہم سچائی سے بھی تو نظر نہیں چرا سکتے۔” وہ شرمندہ لگ رہا تھا۔مگر کیا فائدہ؟ 

” ہرٹ۔۔؟ تم نے بناء پانی کے مارا ہے مجھے۔۔۔شاہ زر۔۔! دفع ہو یہاں سے۔۔” وہ ہذیانی ہوتی چلائی۔

**

” دانین I can’t take it anymore۔۔” وہ گہری سانس بھرتے بولا۔

“میں نے اپنے لئے نیا پارٹنر ڈھونڈ لیا ہے۔ جو میرے ساتھ سوٹ بھی کرے گی۔”

اسکے الفاظ سن کر دانین کو لگا جیسے کوئی اس پر ضربوں سے وار کر رہا ہے۔ شاہ زر کا ہر لفظ اس کے سینے پر تیر کی طرح چبھا تھا۔ شاہ زر اسکے چہرے کے تاثرات دیکھ رہا تھا جو کہ شاکڈ ہونے کا پتہ دے رہے تھے۔ اس نے گاڑی کی رفتار تیز کی۔ دانین اسے دھندلی نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔ آنسوؤں جھلکنے کو بے تاب تھے مگر وہ روئی نہیں وہ بس شاہ زر کی نگاہوں میں اپنے لیے محبت ڈھونڈ رہی تھی مگر وہاں اسے صرف پریشانی دکھ رہی تھی۔۔ کس بات کی پریشانی؟ہاں اسے اس بات کی فکر تھی کہ اگر دانین نے گھر والوں کے سامنے اسکی حقیقت بتا دی تو تماشہ ہو جائے گا۔ لیکن ایک نہ ایک دن اسے خود بھی تو بتانا تھا۔

“مجھے پتہ ہے تم اس وقت یہ سب برداشت نہیں کر سکتی مگر حقیقت کو قبول کرکے آگے بڑھنا ہی۔۔۔” اس سے پہلے کے وہ کچھ اور کہتا دانین نے غصے سے اسکے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ “خاموش ہو جاؤ۔۔۔ چپ ایک دم چپ۔۔ مممم۔۔ میں تم سے محبت ک۔۔کرتی ہوں۔۔ تم۔۔تم بھی کرتے ہو۔۔۔” وہ یک دم چلاتے ٹوٹ سے گئی۔ گاڑی شاہ زر کے ہاتھ سے بیلنس آوٹ ہورہی تھی اس نے جلدی بریک لگائی۔ مصروف روڈ تھی۔ یوں بیچ و بیچ بریک لگانے پر انکی گاڑی ٹکراتے ٹکراتے بچی۔

**

“ویسے تمہیں کون سے ملک میں رہنا پسند ہے؟” انکے اس غیر متوقع سوال پر دانین نے ناسمجھی سے انکی طرف دیکھا۔

“کیا مطلب؟”

“مطلب کہ تم پاکستان میں رہنا چاہتی ہو یا پھر اگر تمہیں شادی کے بعد کہیں جانا پڑا تو تم مینج کر لو گی؟” ثانیہ بیگم کی بات کا مطلب وہ خوب اچھی طریقے سے سمجھ گئی تھی۔ اسکے ماتھے پر دو بل آئے اس نے خفا نظروں سے اپنی ماں کی طرف دیکھا۔

“مما۔۔۔۔!” وہ شاکڈ تھی۔ مطلب اسکی ماں اسکی خاطر عاشر کو سوچ رہی تھی۔ ہر ماں کی طرح ثانیہ بیگم کو بھی بیٹی کی منگنی ٹوٹنے کا صدمہ تھا اور وہ اب جلد از جلد اسکا گھر بسانا چاہتی تھیں۔

” تو کیا برائی ہے اس میں۔۔ عاشر کو تم شروع سے جانتی ہو۔۔ کافی اچھا اور میچور لڑکا ہے۔۔ اپنا کماتا۔۔۔”ابھی انکی بات بیچ میں تھی کہ دانین نے ہاتھ اٹھا کر انہیں روک دیا۔

“مما۔۔آپ یہ سب اس وجہ سے کر رہی ہیں کہ مجھے کوئی اور قبول نہیں کرے گا، آپ کو یہی خوف ہے نا؟” دانین نے براہ راست انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سوال داغا۔ ثانیہ بیگم شرمندہ ہوئیں۔

“ہاں تو کچھ غلط تو نہیں کر رہی ، تمہاری ہی بھلائی ہے۔” وہ کمزور لہجے میں دلیل دینے لگی۔

” مما، اس سب میں میری کوئی بھلائی نہیں۔۔ منگنی ٹوٹنا یا پھر شادی ختم ہونا کوئی عیب نہیں جبکہ ایک زبردستی اور اذیت ناک بندھن سے چھٹکارا ہے۔” وہ نہایت ہی تحمل سے اپنا موقف سمجھا رہی تھی۔

“مگر بچہ تم ساری زندگی یوں بھی تو نہیں رہ سکتی۔۔” وہی ممتا والی فکر۔ دانین مسکرائی۔

“کس نے کہا کہ ساری زندگی کنواری رہوں گی بھئی میرے بھی ارمان ہیں، میں نے بھی ڈیزائنر لہنگا پہننا ہے ، میں بھی سب سے سلامی وصولنی ہے میرے ماں باپ اپنی حق حلال کی کمائی سے سب کو سلامی دیتے آئے ہیں اب انکی بیٹی سب سے ڈبل کیش لے گی۔۔” وہ انہیں گلے سے لگاتی ہشاش لہجے میں بولی۔ تو ثانیہ بیگم نم نگاہوں سے مسکرائیں۔

****************

Download Mohabbat by Mahain Baloch in pdf.

نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور انتظار کریں

Online Reading

Ahrab by Mala Ali Complete novel

Talam Nagri by Ayesha Munir Complete Novel

Teri sadgi pe naz hai by Hina Shahid Complete Novel

****************

About Prime Urdu Novels – A Hub for Urdu Literature Lovers

پرائم اردو ناولز میں خوش آمدید
ہمارا مقصد صرف ادب کی نہیں معیاری ادب کی تخلیق اورترویج ہے.اگر آپ کوپڑھنے لکھنے اور سوچنے کا ہنر آتا ہے ۔اردو ادب سے لگاؤ ہے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اردو ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب کے ذریعے پاکستان ، اسلام کی مثبت اور تعمیری سوچ کو پھیلا سکتے ہیں. تو ہم آپ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

پرائم اردو ناولز میں بحیثیت لکھاری شمولیت اختیار کریں اور اپنی تحریروں، ناولز، افسانوں کا پی ڈی ایف لنک حاصل کریں۔ اور دنیا بھر میں ہماری ویب سائیٹ کے لاکھوں قارئین تک اپنی تحریر ایک کلک میں پہنچائیں۔

ہمیں فیس بک اور انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر جوائن کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس کو اوپن کریں

ہر لکھاری کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی تحریر کتابی صورت میں بھی شائع ہو اور انکی کتاب بک شیلف کی زینت بنے۔ آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور اپنی تحریر کو کتابی شکل میں لانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تحریر کو بہت کم ٹائم اور بہت مناسب قیمت میں آپ کی خواہش کے مطابق بہت عمدہ اور معیاری کوالٹی میں کتابی صورت میں شائع کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ اپنی تحریروں کو کتابی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر آپ کی مرضی کی تعداد میں دلکش اور دیدہ زیب کتابیں بنا کر دیں گے۔ تو دیر کس بات کی پھر، ابھی نیچے دیئے گئے نمبر پر ہم سے رابطہ کریں۔

Whatsapp : 03335586927

****************

How To Download

All novels on the website are available in PDF that can be downloaded in a few easy steps mentioned below.

  1. On every post, you will see a “Download” button. Click on it.
  2. Wait for 15 seconds.
  3. After the countdown, a “Click here to download” button will appear. Click on it.
  4. A MediaFire page will open. You will see the novel’s name and a download button.
  5. Click the download button, and the PDF file will start downloading.
  6. The file will be saved in the Downloads folder on your device.
  7. Open the file from your device and enjoy reading it offline.

If you want to read the novel online, click on the “Read Online” button. After the 15-second countdown, click on the “Click here to read online” button. A new page will open where you can read the novel directly in your browser.

If you still have any problem in downloading please let us know here.

WhatsApp : 03335586927

Email : aatish2kx@gmail.com

👁 836 Views

Leave a Comment